بارش ۔۔۔۔۔۔۔

اس وقت بارش ہورہی ہے ۔۔۔۔۔ نکھرے ہوئے درخت کے پتّوں سے ٹپکتا پانی ۔۔۔ مٹی کی سوندھی سوندھی خوشبو ، واہ حسین منظر ہے ۔۔
بارشوں کا موسم ہے
روح کی فضاؤں میں
غم زدہ ہوائیں ہیں
بے سبب اداسی ہے
اس عجیب موسم میں
بےقرار راتوں کی
بے شمار باتیں ہیں
ان گنت فسانے ہیں
جو بہت خموشی سے
دل پہ سہتے پھرتے ہیں
اور یہ امرِ مجبوری
سب سے کہتے پھرتے ہیں
آج موسم بہت اچھا ہے
آج ہم بہت خوش ہیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

12 تبصرے »

  1. واہ حجاب۔۔

    آپ کب سے دلوں کے حال پڑھنے لگیں۔۔۔

    تو جو اتنا اداس ہے ناصر۔۔۔
    تجھے کیا ہوگیا بتا تو سہی۔۔

  2. اِتنے دِنوں کے بعد بارِش ہُوئ ہے اگر تو دِل کیُوں تیرا اُداس ہے حِجاب؟؟؟؟
    بتاؤ ہتاؤ بتاؤ،،،،

  3. واہ …. ایک بات تو بتایئں یہ شعرا کرام اتنے اچھے موسم میں بھی ….. غم کا پہلو کیسے نکال لیتے ہیں؟؟؟

  4. آپ سے ایک دفعہ گول گپوں کی ترکیب کی ریکویسٹ کی تھی ۔ اس بارے میں سوچیں جی ۔
    اب ہم آپ سے کہیں کہ کہ بلاگ پوسٹس بھی حسرتوں کی عکاس ہوا کرتی ہیں تو آپنے یہ بات کسی دن ہم سے بھی کہہ دینی ہے ۔

  5. بارش ٹپک رہی ہے
    چھت برس رہی ہے
    چھاجوں برس رہی ہے
    کوئی کونہ محفوظ نہیں
    بس برس رہی ہے۔ برس رہی ہے
    پچھلے برس ادھڑ گئی تھی
    بہہ گئی گارے کی پتلی سی تہہ
    سوچا تھا کچھ روپے آئیں
    منڈھ دوں سیمنٹ کی پتلی سی تہہ
    مگر یوں ہو نہ سکا اور اب یہ عالم ہے
    کمرے میں بحر ظلمات جل تھل کرتا ہوا
    ٹوپی، بالٹی ہر شئے تہہ و بالا کرتا ہوا
    پانی کی برسا چھت سے برس رہی ہے
    ایک کونے میں لحاف بھیگا ہوا
    اسکے اندر میں مذید بھیگا ہوا
    بڑا بے تاب سوچ رہا ہوں
    کچھ روپے جو کہیں سے ہاتھ آئیں
    کمرے کوسیمنٹ کے دو ہاتھ لگائیں
    سب سے کہتے پھرتے ہیں
    آج موسم بہت اچھا ہے
    ہاں کچھ روپے ہاتھ تو
    آج موسم اچھا ہے

  6. hijabeshab Said:

    شکریہ عمران ۔۔ آپ کے حال پر یہ نظم فِٹ تو آئی کہیں 😛

    شاہدہ آپی ۔۔ بارش کی شاعری ایسی اداس ہی ہوتی ہے یہ نظم اچھی لگتی ہے تو پوسٹ کردی 🙂

    بلاگ پر خوش آمدید ضیاء الحسن ، شاعری اور غم شائد لازم و ملزوم ہیں اور بارش سے شائد کوئی غمناک کہانی جڑی ہوتی ہے شعراء کی جبھی اچھے موسم میں غم تلاش کرلیتے ہیں ۔۔

    جاہل سنکی ، بلکل یاد نہیں رہا کہ آپ نے فرمائش کی تھی اوکے میں گول گپّے بنا کر ترکیب بمعہ تصویر پوسٹ کروں گی ۔۔ آپ ضرور کہیں کہ بلاگ پوسٹ حسرتوں کی عکاس ہوتی ہے ۔۔ ظاہر ہے وہی کچھ لکھا جاتا ہے جو دل میں ہو ۔۔

    جاوید گوندل صاحب اچھی شاعری ہے مگر دکھ بھری 😦

  7. Shabih Fatima Pakistani Said:

    Wah

  8. hijabeshab Said:

    شکریہ شبیہہ ۔۔

  9. سوچا تھا۔۔۔ تمہاری شاعری کی بزتی خراب کرتا ہوں۔۔۔ کیونکہ تم نے خود گزارش کی تھی۔۔۔ لیکن۔۔۔ بھئی میں ایسا نہیں کر سکتا۔۔۔ کیونکہ یہ واقعی ہی ایک اچھی نظم ہے۔۔۔

  10. hijabeshab Said:

    نعیم ، یہ نظم میری نہیں کسی مشہور شاعر کی ہے میں نام لکھنا بھول گئی اور اس وقت یاد بھی نہیں آرہا نام ۔۔ اور بے عزتی نہیں برائی کرنی تھی وہ بھی دوسری پوسٹ میں ۔۔

  11. کوئی بھی شاعر، مصنف، یا تخلیق کار اپنی توہین تو شاید برداشت کر لے لیکن اسکی جب کوئی اسکی تخلیق پر انگلی اٹھاتا ہے تو بڑی تکلیف ہوتی ہے، اور اس سے بڑی برائی میرے خیال میں کوئی نہیں ہوتی۔

  12. فرحت عباس شاہ کی نظم ہے یہ _ _ _


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: