کدّو کے چھلکے کی بھُجیا ۔۔۔


کدّو کے چھلکے کی بھُجیا ۔۔۔
ایک فریش کدّو کا چھلکا باریک کاٹ لیں ( چھلکے میں اگر کدّو زیادہ لگے ہوں تو نکال دیں )
2 عدد آلو بُھجیا کی طرح کاٹ لیں ۔۔
ایک ٹماٹر باریک کاٹ لیں ۔۔
ایک پیاز درمیانی سائز باریک کاٹ لیں ۔۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ حسبِ ضرورت ۔
ہلدی ایک چُٹکی ۔
نمک حسبِ ضرورت
آئل حسبِ ضرورت ۔۔
ترکیب ۔ کدّو کا چھلکا اور آلو کاٹ کر دھو لیں ، سنہری مائل پیاز فرائی کرکے چھلکا ، آلو ، ٹماٹر اور نمک مرچ ہلدی ڈال کر ٹماٹر کے مِکس ہونے تک بھونیں ، پھر پانی ڈال کر گلنے کے لیئے چڑھا دیں ، گل جائے تو بھون کر اتار لیں اور چپاتی یا دال چاول کے ساتھ کھائیں مزے کی لگتی ہے ۔۔
کدّو کے چھلکے کے کباب بھی مزے کے لگتے ہیں اس کے لیئے ایک کدّو کا چھلکا باریک کاٹ کر آدھا پاؤ چنے کی دال 4 ثابت مرچیں ایک چٹکی نمک ڈال کر گلا لیں ، پھر 2 انڈے ڈال کر بلینڈ کریں ، ہرا دھنیا اور نمک ملاکر کباب بنا کے فرائی کرلیں ، اگر کباب ٹوٹ رہے ہوں تو ایک انڈا پھینٹ کر کباب ڈپ کرکے فرائی کرلیں ۔

چھوہارے کا حلوہ ۔

اجزاء۔
چھوہارے آدھا کلو رات بھر کے لیئے بھگو دیں اور دو ٹکڑے کرکے بیج نکال کر گلنے تک بوائل کرلیں ۔
دودھ آدھا کلو ۔
چینی حسبِ پسند یا آدھا پاؤ ۔
گھی ایک پاؤ ۔
اخروٹ ، پستہ ، بادام ، کشمش ، چہار مغز حسبِ پسند ۔
ترکیب ۔
اُبلے ہوئے چھوہارے بلینڈر میں دودھ کے ساتھ پیس لیں ، پسے ہوئے چھوہارے میں چینی ، کشمش اور گھی ڈال کر پکائیں پانی خشک ہونے پر اچھی طرح بھونیں کہ گھی نظر آنے لگے اور حلوے کا رنگ چھوہارے جیسا نظر آئے ، اب میوہ جات شامل کرکے مکس کریں حلوہ تیار ۔۔

قوامی سویّاں ۔
اجزاء۔
سویّاں آدھا پاؤ ۔
چینی 2 کپ ۔
کھویا آدھا پاؤ یا حسبِ ضرورت ۔
گھی یا آئل حسبِ ضرورت ۔
الائچی 2 عدد ۔
زعفران چٹکی بھر ۔
چاندی کے ورق حسبِ پسند ۔
ترکیب ۔
ایک چمچہ گھی ڈال کر سویّاں بھون کر نکال لیں ، اب چینی میں 2 کپ پانی ڈال کر پکائیں جب چینی گُھل جائے اور شیرہ ذرا گاڑھا ہونے لگے تو اتار لیں ، 2 گلاس ابلتے ہوئے پانی میں سویاں ڈال کر اتنی دیر بوائل کریں کہ سویّاں گل جائیں بچا ہوا پانی پھینک کر سویّاں شیرے میں ڈال کر پکائیں اب , کھویا ، زعفران ڈال کر مکس کرکے پیالے میں نکال کر چاندی کے ورق سے سجا دیں ۔ ( بھونی ہوئی کچّی سویّاں شیرے میں ڈالنے سے گلتی نہیں اس لیئے الگ ابالیں )

11 تبصرے »

  1. کدو سے آپ کی مراد کیا ہے بٹیا؟ کدو در اصل عجیب کامن سا نام ہے جو سیتا پھل، لوکی اور پیٹھا کے لئے الگ الگ علاقوں میں بولا جاتا ہے۔🙂

  2. hijabeshab Said:

    تصویر پوسٹ کردی ہے دیکھیں ۔۔ کدّو کہیں یا لوکی ایک ہی چیز ہوئی ۔۔

  3. یہ ہوئی نا بات۔🙂

    ویسے ہم نے دو تین روز قبل لوکی کی سادہ سبزی پکائی تھی۔ اس کا چھلکا کھرچتے وقت آپ کی یاد آئی تھی کیوں کہ آپ اس سے کباب بنا لیتی ہیں شاید۔🙂

  4. […] This post was mentioned on Twitter by UrduFeed, UrduFeed. UrduFeed said: کدّو کے چھلکے کی بھُجیا ۔۔۔: کدّو کے چھلکے کی بھُجیا ۔۔۔ ایک فریش کدّو کا چھلکا باریک کاٹ لیں ( چھلکے میں اگر کد… http://bit.ly/eJtd5P […]

  5. واؤ!!! آپکی سروس تو بہت تیز ہے. بہت بہت شکریہ قوامی سویوں کی ترکیب کا…انشاللہ آج ہی بناؤں گا.

  6. چھوہارے کا حلوے کی ترکیب بھی اچھی لگ رہی ہے. اگر ہوسکے تو اگلی مرتبہ مختلف پھلوں کے ملک شیک کی ترکیب بھی شایع کیجئے گا..ایک ترکیب تو سادی ترکیب ہوتی ہے کہ آپ نے پھل کاٹ کر چینی اور دودھ ملایا اور انکا شیک بنالیا . اور ایک ترکیب وہ ہوتی ہے جس میں مختلف قسم کے flavors ملائے جاتے ہیں اور فائیو اسٹار ملک شیک بنایا جاتا ہے. اگر ہوسکے تو کراچی میں ڈیفنس فیز٢ میں موجود ایک ڈیری شاپ سے ملک شیک ضرور ٹرائی کیجئے گا ..مزہ آجائے گا….

  7. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا شائد نہیں یقیناّ ۔۔ اور اسی پوسٹ میں ترکیب بھی لکھی ہے کباب کی ۔۔

    شکریہ ڈاکٹر جواد خان ، flavors والے ملک شیک میں بناتی تو نہیں لیکن اگر کوئی ترکیب ملی کسی کی آزمائی ہوئی تو لکھوں گی ۔۔ ملک شیک میں صرف بنا کر پیش کرتی ہوں ۔۔ گھر میں نہیں پیتی ڈیفنس جا کے کون پیئے ۔۔ ہاں بھائ کو بتا دوں گی جا کے پی لیں گے 🙂

  8. Shabih Fatima Pakiistani Said:

    tumny Loki k chilkon k kababa banaye hain kabhi Hijab?

  9. hijabeshab Said:

    ہاں شبیہہ ہمیشہ بناتی ہوں کدّو کے چھلکے کے کباب ۔۔ تم نے بنائے کبھی ؟؟

  10. Shabih Fatima Pakiistani Said:

    Main ne tau nahi lekin meri ammi ne banaye hain…buhat achy banty hain


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: