آمدِ بہار ۔۔۔۔

کیا خوب کہا ہے پروین شاکر نے ۔۔۔
سبز موسم کی خبر لے کے ہوا آئی ہو
کام ، پت جھڑ کے اسیروں کی دُعا آئی ہو ۔۔۔
یہی حال آج کل موسم کا ہے ۔۔ ہوا میں سبز پتّوں کی خوشبو ہے ۔۔۔ درختوں کی اداس ٹُنڈ مُنڈ سی شاخوں پر سبزہ نظر آنے لگا ہے ۔۔۔

آم کے درخت پر پھول بھی آگئے ہیں ۔۔۔ چیکو کے درخت پر خاموش بیٹھی کوئل چیکو کھا کھا کے بولنے کی تیاری میں ہے تاکہ رات 3 بجے چیخ چیخ کے جگا سکے ۔۔۔
بادام کے درخت پر بہار دیر سے آتی ہے ابھی درخت پر سرخ پتّے نظر آ رہے ہیں ۔۔۔ آنگن میں ہر طرف بادام ہی بادام نظر آرہے ہیں ۔۔۔۔

یہ اگر سر پر گِر جائیں تو 28 طبق روشن ہوجاتے ہیں ۔۔۔ پہلے میں سوکھے سڑے بادام خرید کر کھایا کرتی تھی جب سے گھر میں ہوئے نہیں کھائے ۔۔ گھر کی مرغی دال برابر ہوتی ہے گھر کے بادام کس کے برابر ہوئے ؟؟؟
چڑیا بھی نئے گھونسلے بنانا شروع کرنے والی ہے ۔۔۔ اس کے بعد ہش ہش کر کے میں تھک جاؤں وہ گھونسلہ بنا کے دم لیتی ہے فری کا گھر اور تنکے بھی ہمارے درخت کے ۔۔ ہے نا قبضہ گروپ جیسی حرکت 🙂

یہ اس چھوٹی سی چڑیا کا بچّہ ہے جو لیموں کے درخت پر سفید کاٹن کا گھونسلہ بناتی ہے یہ بھی لگی ہے چوں چوں کرنے میں ۔۔۔
سب سے زیادہ کوفت اس وقت ہوتی ہے جب کوّے گھونسلہ بناتے ہیں ۔۔۔ کون سی چیز ہے جو نہیں لا کر گراتے ۔۔ بڑے بڑے تار ۔۔ جمع کرکے بھوسی ٹکڑے والے کو دیا جائے تو اچھے خاصے پیسے مل سکتے ہیں 😛 ابھی تو آغازِ بہار ہے پھول ، پتّوں اور پرندوں کی باتیں ہوتی رہیں گی ۔۔۔۔

Advertisements

11 تبصرے »

  1. چڑیا کے بچوں کی تصویر بہت پیاری ہے۔ کاش تھوڑی بڑی ہوتی۔

  2. جعفر Said:

    یہ تو آپ کی کنجوسی تھی کہ سوکھے سڑے بادام خریدتی تھیں
    ہٹےکٹے بادام بھی ملتے ہیں، وہ کیوں نہیں خریدے؟

  3. گھر کے بادام چھوہارے برابر۔۔

  4. کھانے کے بادام اور دکھانے کے بادام اور

  5. بہار کا موسم آ پہنچا کیا؟

  6. باد، آم اور بادام، واہ۔

    اتنے پودے اور درخت آپ کے گھر میں، یا اللہ خیر، میری بیوی اور بچے، چھ چھ انچ کے گملوں میں لگے ہوئے تین پودے دیکھ کر ہی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے گھر میں "اقبال پارک” بنایا ہوا ہے۔
    🙂

  7. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا ۔۔ بڑی تصویر لی تھی مگر اس میں یہ ننھا منّا ٹھیک سے نظر نہیں آیا تو قریب جا کے چھوٹی تصویر بنا لی ۔۔ یہ تھک کے بیٹھا ہوا تھا اس کی ماما اسکو اڑنا سکھا رہی تھی 🙂 یہ الگ کہ بعد میں اس کو بلّی کھا گئی 😦

    جعفر ، سوکھے سڑے بادام ہی ملتے تھے ۔۔ ہٹّا کٹّا بادام بیچنے والا ہوتا تھا 😛

    امتیاز ۔۔۔ گھر کے بادام چھوہارے برابر ۔۔۔ آپ لڑائی کروانا چاہتے ہیں چھوہارے اور بادام میں 😛

    یاسر خواہ مخواہ جاپانی ، گڈ آپ کا جواب پسند آیا 🙂

    عمران اقبال ، جی جناب بہار نے دستک دے دی ہے ۔۔

    محمد وارث ، اتنے اور بہت سارے درخت بھی ہیں ۔۔ پودے چاہے چھوٹے چھوٹے تین گملوں میں ہوں خوشی کا احساس ہوتا ہے دیکھ کر ۔۔۔ آپ بھی اپنے اقبال پارک کی سیر کیا کریں 🙂

  8. خیر یہاں بہار کے لئیے باقعدگی سے اکیس مارچ کا انظار کیا جاتا ہے۔ آپکی اس تحریر کی وجہ سے میں نے کال آور ہر قسم کے پیڑ پودوں کو نائت غور سے دیکھا ہے۔

    ابھی تو سردی سے ہدیوں میں گودا جمتا ہے۔ البتہ خاص ساحل سمندر کے آس پاس سردی قدرے کم ہے مگر پھر بھی اتنی کم نہیں بسا اوقات رات کو صفر سے نیچے ہو جاتی ہے۔ اگر چہ آجکل دن خاصے روشن ہیں مگر آجکل سردی کی لہر سی ہے ورنہ بحر روم کے ارد گرد ان دنوں اگر سورج روشن ہو تو دن کے وقت درجہ حرارت سترہ ، اٹھارہ یا انیس تک پہنچ جاتا ہے جبکہ دن روشن ہونے کے باوجدو بڑی مشکل سے چھہ سات یا آٹھ سنٹی گرید تک نقطعہ حرارت پہنچتا ہے۔ بہر حال بغور مشاہدہ کرنے سے بھی کسی شگوفے (سیاسی، ہمسائیگی یا خاتونی شگوفہ نہیں بلکہ حقیقی والا شگوفہ) پھوٹتا نظر نہیں آیا ۔ البتہ فروری میں کسی وقت ٹنڈ منٹد پیڑوں پہ ہلکی پھلی تبدیلی شروع ہوجاتی ہے۔

    آپ کی تحریر اچھی لگی۔ بیچارہ چڑیا کا بچہ۔

  9. hijabeshab Said:

    شکریہ جاوید گوندل صاحب ، آپ کی طرف سردی زیادہ ہوتی ہے تو بہار کا موسم بھی دیر سے آتا ہوگا ۔۔ یہاں 21 فروری سے شروع ہوتا ہے مگر پتّے ابھی سے نکل آئے ہیں پیڑوں پر ۔۔

  10. اتنی پیاری تحریر کا آغاز پروین شاکر کے اشعار سے کرنے پر آپ کی تحریر اور خوبصورت ہوگئی
    محسورکن تحریر کی نظر پروین شاکر کے چند اشعار:
    چلنے کا حوصلہ نہیں روکنا محال کردیا
    عشق کے اس سفر نے تو جینا محال کردیا
    اے میری گل زمیں تجھے چاہ تھی اہل کتاب کی
    اہل کتاب نے مگر کیا تیرا حال کردیا
    ممکن نا فیصلوں میں ایک حجر کا فیصلہ بھی تھا
    ہم نے تو ایک بات کی اس نے تو کمال کردیا
    میرے لبوں پہ مہر تھی پر میرے شیشہ دل نے تو
    شہر کے شہر کو میرا واقف حال کردیا
    مدترں بعد اس نے آج مجھ سے گلہ کیا
    منصب دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کردیا

  11. hijabeshab Said:

    بلاگ پر خوش آمدید نغمہ سحر ، اور اتنی اچھی شاعری شیئر کرنے کا شکریہ ۔۔ 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: