چندا توری چاندنی میں …

کل رات پونے تین بجے لائٹ چلی گئی ۔۔ لوڈ شیڈنگ کا ٹائم نہ ہو تو تشویش ہوتی ہے کہ اچانک کیا ہوا ۔۔ اور یہ جائزہ لینا ضروری ہو جاتا ہے کہ صرف ہمارا یا اہلِ محلّہ سب کے گھر تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔۔ جب کمرے سے باہر نکلی تو ۔۔۔ واہ کیا حسین منظر تھا ۔۔۔ چاندنی سے بھرا آنگن ۔۔۔ آس پاس کے گھروں کا جائزہ بھول کے پہلے تو چاند کی طرف دیکھا ۔۔۔ بادام کے درخت سے جھانکتا چاند اتنا حسین لگا ۔۔ دل چاہا بیچ آنگن میں کرسی لے کے بیٹھ جاؤں اور دیکھتی رہوں ۔۔۔ پھر خیال آیا امّی کو تو پتہ ہے میں باہر ہوں ، بھائی اُٹھ کے آجائے تو یوں آنگن میں کسی کو بیٹھا دیکھ کے وہ تو شائد ٹھٹھک کے رک جائے یہ دیکھنے کے لیئے کہ کون بیٹھا ہے ۔۔۔ مگر اس کے ٹھٹھکنے سے میری محویت ٹوٹی تو نتیجہ چیخ کی صورت میں نکلے گا ۔۔۔ اس لیئے سوچا تصویر ہی بنا لوں ۔۔۔

تصویر بنا کے سامنے گھروں کی طرف دیکھا تو پتہ چلا سب کی لائٹ نہیں گئی ۔۔۔ جس فیز سے ہماری ہے وہ گیا ہوگا ۔۔۔ ایک سیکنڈ کے لیئے دل جل کے رہ گیا کہ اب پتہ نہیں کب فیز آئے ۔۔۔ پھر سوچا سردی ہے اور لائٹ کی ایسی کوئی خاص ضرورت بھی نہیں ابھی ۔۔۔ اس لیئے خاموش رات ، روشن چاند اور حسین چاندنی کے ہوتے ہوئے دل جلانا فضول ہوگا ۔۔۔
آنگن کے کونے پہ جا کے پہاڑ پر بنے گھروں کی طرف دیکھا ۔۔ تاریکی میں ڈوبے گھر پہاڑ کا حصّہ لگ رہے تھے ، ایک گھر میں روشنی نظر آئی ان کے ہاں اسپیشل کنڈا ہوگا یہ سوچتے ہوئے ارادہ کیا کہ اب ذرا لان کی طرف بھی نگاہ کرلی جائے ۔۔۔ اسی وقت بھائی کی آواز آئی تم کیا کر رہی ہو اس وقت ۔۔۔ میں نے کہا لائٹ دیکھنے آئی تھی تو چاندنی دیکھ کے رک گئی ۔۔۔ جواب آیا ۔۔۔۔۔۔۔ اس کا مطلب کہ چاند کی چودھویں شب کو پاگلوں کا پاگل پن عروج پر ہوتا ہے یہ بات ٹھیک ہے ۔۔۔۔😳😦 بے ساختہ ہنسی تو آئی مگر ساتھ دل بھی جل کے رہ گیا ۔۔۔ پہلے اتنے اچھے اچھے چاند اور چاندنی کے حوالے سے گانے یاد آرہے تھے ۔۔۔ اس وقت چندا توری چاندنی میں جیا جلا جائے کے سوا کچھ یاد نہیں رہا 😦

18 تبصرے »

  1. عثمان Said:

    وہ جس گھر سے روشنی نظر آئی تھی وہاں سے میں تک رہا تھا۔ کہ یہ اس وقت چاندنی میں۔۔۔۔کون ہے؟😛

  2. حجاب یقین کرو جوں ہی سیارہ کو کھلا تو سامنے ہی چاند پر نظر پڑی لیکن یہ میرا چاند تھا ۔ مطلب میری کا پردہ ہٹا ہوا تھا ۔ اور سامنے چاند میاں مسکرا رہے تھے ۔۔۔ ویسے میرے ساتھ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے کہ جب پورا چاند ہو تو میں خودبخود چاند کے لیے نکل پڑتی ہوں ۔ اور کئی یادیں اپنے پاس محفوظ بھی ہیں ۔۔۔ ابھی آپ کی پوسٹ پر قدم روک گے ۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کے آگن کا چاند کیسا ہو گا ۔ بالکل میرے جیسا ۔ یا پھر تھوڑا بہت فرق۔ مطلب زیادہ خوب صورت کون؟

  3. sadia saher Said:

    سلام حجاب —- واؤ چاندنی رات اور چاندنی ۔۔۔ آج کل یہاں بہت سردی پڑ رھی ھے گرمی کے دنوں میں چاند رات کو ٹیرس ھوتا
    اور میں ھوتی ھوں ایسے میں خاموشی اور چاندنی میں نہائ ھوئ ھر چیز ۔ کبھی کبھی سامنے گھر والے گنجو چاچا سگریٹ پینے کے لیے کھڑکی میں آجاتے ھیں ۔ اتنے خوبصورت منظر سے دل کرتا ھے ان کی شکل گم کر دوں مگر افسوس کالا جادو نہیں آتا ھو سکتا ھے ان کے دل میں بھی میرے بارے میں یہی خیال آتا ھوگا

  4. حِجاب کا پاگل پن تو نہیں ہاں پاگل من آجکل عرُوج پر ہے کیا کیا حسین جلوے دِکھا رہا ہے اُسے اور یہ پاگل لڑکی ہمیں دِکھا دِکھا کر جلا رہی ہے کہ ہم فلیٹوں میں رہنے والے تو ایسے نظاروں کو ترستے ہیں سو کہاں کا چاند اور کہاں کی چاندنی راتیں جو جیا جلائیں گی،،،،

  5. سلام
    اب آپ سب عورتوں کی بحث میں بندہ کچھ لکھنے یا تبصرہ کرنے سے قاصر ہے

  6. پہاڑی علاقے کے چاند کا حسن ہی کچھ اور ہوتاہے۔
    یہ کچھ اور کیا ہوتا ہے دیکھ کر ہی سمجھ آتی ہت۔

  7. عشق جب زمزمہ پیرا ہوگا
    حسن خود محوِ تماشا ہوگا
    دائم آباد رہے گی دنیا
    ہم نہ ہوں گے کوئ ہم سا ہوگا
    ہم تجھے بھول کے خوش بیٹھے ہیں
    ہم سا بے درد کوئ کیا ہوگا
    پھر سلگنے لگا صحراۓ حیات
    ابر اس پر کہیں برسا ہوگا
    پھر کسی دھیان کے چوراہے ہر
    دلِ وحشت زدہ تنہا ہوگا
    شام سے سوچ رہا ہوں ناصر
    چاند کس شہر میں اترا ہوگا

  8. آپ کے لئے ایک عدد بہترین کوالٹی کا کیمرہ فراہم کرنا تمام بلاگرز کا اجتماعی فرض بن چکا ہے۔ بتائیں فنڈ ریزنگ کی اپیل اپنے بلاگ پر کون کون شائع کرے گا، ہم پے پال ڈونیشن کا بینر مہیا کرانے کو تیار ہیں؟🙂

    ویسے حجاب بٹیا یہ بتائیں کہ آپ کی تحریروں سے ایسا تو قطعی نہیں لگتا کہ آپ وقعات میں فرضی موڑ پیدا کرتی ہیں پھر اتنے خوبصورت واقعات اور مکالمے آپ کی گرفت میں آتے کہاں سے ہیں؟🙂

  9. جعفر Said:

    بھائیوں کے دل جلانے والے تبصروں سے نجات پانے کا آسان نسخہ ہے کہ
    ان کو ایک عدد زوجہ کے پلے باندھ دیا جائے
    پھر بہنوں کی قدر پتہ چلتی ہے جب خود ہر وقت جلنا پڑتا ہے
    کبھی کبھی آپ کے انداز تحریر پر شفیق الرھمن کا گمان ہوتا ہے۔۔۔
    لگی رہیے۔۔۔

  10. hijabeshab Said:

    عثمان ، چاندنی میں ظاہر ہے میں ہوں ۔۔۔

    تانیہ مجھے تو اپنے آنگن کا چاند اچھا لگتا ہے 🙂

    بلاگ پر خوش آمدید سعدیہ ۔۔۔ یعنی چاند اور چاندنی کے لیئے ہم سب کے خیالات ایک جیسے ہیں 🙂

    شاہدہ آپی ، واقعی سردی کی چاندنی راتیں ہوتی ہی اتنی حسین ہیں کہ من پاگل ہوجاتا ہے ۔۔۔

    وعلیکُم السّلام ، وسیم آپ بھی لکھتے کہ آپ کے کیا تاثرات ہوتے ہیں چاند اور چاندنی پر ۔۔۔

    یاسر ٹھیک کہا آپ نے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے ۔۔۔

    ناصر کاظمی کے کیا کہنے ۔۔۔ بہت خوب جاوید گوندل صاحب ۔۔

    ابنِ سعید بھیّا ، کیمرے کے لیئے فنڈ کی ضرورت تو خیر نہیں ۔۔۔ میں خود خرید سکتی ہوں کیمرہ ، مگر نہیں لیتی اس لیئے کہ ضرورت نہیں‌ سمجھتی ۔۔۔ اور کنجوس بھی ہوں یہ پیسے ضائع کرنے والی بات ہوگی کافی بار بھائی کو منع کیا لینے سے ورنہ اب تک آ چکا ہوتا کیمرہ ۔۔
    اور رہی بات فرضی موڑ کی تو آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے کچھ نہیں کہہ سکتی ۔۔۔ لکھتی وہی ہوں جو بات ہوئی ہو ۔۔ خود سے بنا کے میرا نہیں خیال کے میں لکھ سکوں 🙄 اور رہی بات خوبصورت واقعات کی تو میں جو کچھ لکھتی ہوں یہ سب اس کا 20 فیصد سمجھ لیں جو میں محسوس کرتی ہوں چاندنی کے حوالے سے یا کسی بھی منظر کے حوالے سے ۔۔۔ اور رہے مکالمے تو اس بارے میں صرف اتنا کہوں گی کہ اگر آپ م س ن کی چیٹ کے حوالے سے میرے مکالمے دیکھتے ہیں تو ہاں مانتی ہوں فرق ہے اس لیئے کہ ہر کسی سے بات کرنے کا میرا الگ انداز ہے ۔۔۔ میری فرینڈز یا کزنز سے پوچھیں تو ان کا جواب یہی ہوگا کہ میں جو لکھتی ہوں وہی مکالمے اور باتیں میری رئیل لائف میں ہیں ۔۔🙂

    جعفر ، بھائیوں کی بات سے دل کا جلنا بس کچھ دیر کے لیئے ہوتا ہے ساتھ ہنسی بھی آتی ہے ڈھیٹ ہوں میں ۔۔۔ اور میرا انداز کہاں اور شفیق الّرحمٰن کہاں 😳

  11. شکر ہے میں نے تو پی ٹی سی ایل کی یو ایس بی رکھی ہوئی ہے۔۔۔ لیپ ٹاپ کے ساتھ لگائو اور کم از کم دو گھنٹے سکون سے جو مرضی کرو۔۔۔ اتنے میں بجلی آ جاتی ہے۔۔۔ ورنہ تو چو پی ایس کا ہی سیاپا پڑا رہتا ہے۔۔۔

  12. بہت خوبصورت منظر کشی کی ہے آپ نے چاند اور ماحول کی۔۔۔۔

    یہاں دبئی میں ویسے تو یہ منظر ڈھونڈے نہیں ملتے۔۔۔ لیکن میں نے ایک جگہ ڈھونڈ رکھی ہے۔۔۔ جبل علی کے قریب۔۔۔ جہاں آج کل پالم ورلڈ بن رہا ہے۔۔۔ وہیں قریب میں مین روڈ سے تقریبا 10 کلو میٹر صحرا کے بعد ساحل سمندر ہے۔۔۔ جہاں صرف تاریکی ہے۔۔۔ بس وہیں سے چاند اتنا خوبصورت نطر آتا ہے۔۔۔ ورنہ دبئی کے مصنوعی ماحول کی وجہ سے چاند بھی مصنوعی ہی لگتا ہے۔۔۔

  13. hijabeshab Said:

    نعیم یو پی ایس کا فائدہ تو ہے مگر چاندنی رات کی بات الگ ہے ۔۔۔

    شکریہ عمران ، آپ کبھی جبل علی جائیں تو ضرور لکھیئے گا کچھ کہ چاند کیسا تھا اور ارد گرد کا منظر کیسا محسوس ہوا ۔۔

  14. پاگل بچی کبھی کبھی تبصرے اسمائلیز کی روشنی میں بھی پڑھے جاتے ہیں۔🙂

  15. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا اب اسمائلیز کا جائزہ لے کے پڑھا کروں گی ۔۔ ویسے ہوتا ہے ایسا کبھی کبھی کہ بات کی گہرائی تک پہنچنا مشکل رہتا ہے ۔۔

  16. عثمان Said:

    آپ اپنے بلاگ کا نام چاندنی بلاگ کیوں نہیں رکھ لیتیں؟ 😛

  17. hijabeshab Said:

    عثمان اگر کبھی کوئی دوسرا بلاگ بنایا تو سوچوں گی اس بارے میں ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: