نفسیاتی تجزیہ ۔۔۔

اکثر جب ہاتھ میں قلم یا پینسل ہو اور کوئی کام بھی نہ ہو صرف سوچیں ہوں تو آپ کیا لکھتے یا ڈرائنگ کرتے ہیں ؟؟ کوئی ایک بتائیں اور جواب کا انتظار کریں 🙂
1 ۔ دائرہ بناتے ہیں ؟؟
2 ۔ اپنا نام لکھتے ہیں ؟
3 ۔ کراس لائن کھینچتے ہیں ؟
4 ۔ جیومیٹری کے نقشے بناتے ہیں ؟
5 ۔ اپنا سائن کرتے ہیں ؟
6 ۔ پھول بناتے ہیں ؟
7 ۔ آنکھیں اور ہونٹ بناتے ہیں ؟
8 ۔ کوئی ہندسہ لکھتے ہیں ؟
9 ۔ کوئی منظر بناتے ہیں ؟
میں اپنا نام لکھتی ہوں ، ساتھ ستارے بناتی ہوں ہاتھوں پر بناؤں یا کتاب ،ڈائری کچھ بھی ہو نام ہی نظر آتا ہے میرا ہر جگہ ۔۔ 🙂 اگر کسی کو جواب پتہ ہو تو بتانا نہیں ہے پلیز ۔۔۔۔

۔ دائرہ بنانے والے ٹینشن میں رہتے ہیں جبھی دائرہ بناتے ہیں ۔۔
2 ۔ نام لکھنے والے لوگ کسی خوبصورت شخصیت سے محبت کرتے ہیں 😛
3 ۔ کراس لائن یا کیڑے مکوڑے بنانے والے خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں ۔۔
4 ۔ جیومیٹری کے نقشے بنانے والے لوگ ہر وقت سفر کرنا پسند کرتے ہیں ٹکنا نہیں آتا ایک جگہ ۔۔
5 ۔ اپنا سائن کرنے والے لوگ بہت مشہور ہوتے ہیں یا مشہوری کے خواہش مند ہوتے ہیں ۔
6 ۔ پھول بنانے والے لوگ قدرتی نظاروں سے محبت کرتے ہیں ۔
7 ۔ آنکھیں اور ہونٹ بنانے والے لوگ حسن پرست ہوتے ہیں ۔۔
8 ۔ جو لوگ ہندسہ لکھتے ہیں وہ زندگی میں بہت کم ہی کوئی چیز جیت سکتے ہیں ۔۔ ہارتے زیادہ ہیں ۔۔
9 ۔ جو لوگ کوئی منظر بناتے ہیں وہ فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ۔۔
کھیل ختم 🙂

Advertisements

29 تبصرے »

  1. کبھی کسی کا نام لکھتا ہوں اور کبھی اپنے سائن کرتا ہوں۔۔۔

  2. آپ کو اپنے بارے میں نہیں بتانا چاہئے تھا۔

    🙂

  3. ABDULLAH Said:

    This time you catch me,
    I made flowers!

  4. جعفر Said:

    میں فارغ ہی نہیں ہوتا۔۔
    آہمممم۔۔

  5. میں کاروں کی تصویریں بناتا ہوں یا ہندسے لکھتا ہوں۔

  6. عثمان Said:

    مجھے تو جی کیڑی کاڑے ہی مارنا آتے ہیں 😦

  7. میں جاپانی میں لکھتا ہوں۔
    کچھ سمجھ ہی نہیں آتی۔

  8. hijabeshab Said:

    منیر عباسی ، پہلے بھی ایک بار ایسا ٹیسٹ لیا تھا میں نے اپنے بارے میں نہیں لکھا تھا تو سب نے کہا تھا اس لیئے لکھ دیا 🙂 اور آپ نے بتایا نہیں آپ کیا بناتے ہیں ؟؟

    جعفر کوئی بہانہ نہیں جواب لکھیں 😦

    عثمان کیڑی کاڑے کیا ہوتے ہیں ؟؟ مطلب کسی کیڑے کی تصویر بنا کے پھر اس کو مار بھی دیتے ہیں ؟؟ یہ تو ظلم ہوا ۔۔۔

    یاسر کسی جاپانی سے پوچھ کے جواب لکھیں ۔۔

  9. بٹیا رانی پہلے تو ہم جانے کیا کچھ بناتے رہتے تھے شاید یہ سبھی کچھ جو آپ نے یہاں لکھے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کافی کچھ۔ لیکن کئی سال ہو گئے انگلیاں کی بورڈ پر ہی تھرکتی رہتی ہیں اور قلم سے دوری روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ 🙂

  10. اوپر سب پڑھ کر ايسے لگتا ہے کہ ميری نفسيات يا ہے ہی نہيں يا خراب ہے کيونکہ ميں نے اس طرح کاغذ پنسل يا پين کبھی ضائع نہيں کيا ۔ ميں تو ايک طرف استمعال ہو جانے والے اچھے کاغذ کو بھی سنبھال کے رکھ ليتا ہوں اور بعد ميں رَف کام کيلئے استعمال کرتا ہوں

  11. عمران Said:

    میں عموما اپنا نام ہی لکھتا ہوں۔

  12. جعفر Said:

    دیکھ لیں ایک اور المیہ میری دکھ بھری زندگی کا
    میں جب بہانے مارتا ہوں تو سب یقین کرلیتے ہیں کہ میں درست کہہ رہا ہوں
    اور جب واقعی درست کہہ رہا ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ
    بہانے مار رہا ہے
    میرے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کیجیے۔۔۔

  13. مکی Said:

    فارغ مجھ سے بیٹھا ہی نہیں جاتا، کچھ نہ کچھ کرتا ہی رہتا ہوں.. لیکن اگر ایسی نوبت آ بھی جائے تو اپنے دستخط کرتا رہتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ یہ کمبخت ایک جیسے کیوں نہیں ہیں.. ؟!

  14. sania Rehman Butt Said:

    میں پھول بناتی ہوں ، ، ، یا اپنا نام لکھتی ہوں۔

  15. کیسا ظالم سوال ہے
    میں اگر پین ہاتھ میں ہو جو کہ اب کم ہی ہوتا ہے اور کچھ لکھنا ہی ہو بے اختیار تو مکی کی طرح اپنے سائن کر کے دیکھ لیتا ہوں کہ اتنے سادہ و دلکش کیسے کر لیتا ہوں میں
    پھر سوچتا ہوں ان کی نقل کتنی آسان ہوتی ہوگی ، کہیں کوئی کر نہ لے

  16. امتیاز Said:

    میں مختلف الفاظ یا مرکب الفاظ لکھتا رہتا ہوں
    جن کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا اور نہ وہ ایک جملہ ہوتے ہیں۔۔
    لیکن ایسے الفاظ سے صفحہ بھر دیتا ہوں۔۔

  17. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا اس کا مطلب ہے کہ مکسچر بناتے رہے ہیں آپ 🙂

    اجمل انکل بات ضائع کرنے کی نہیں عادت ہوتی ہے اکثر ایسا کرنے کی ۔۔۔

    جعفر آپ کے لیئے 24 گھنٹے کی خاموشی اختیار کرلی ۔۔۔ کل جواب نہیں لکھا آج لکھ رہی ہوں 🙂

    بلاگ پر خوش آمدید مکی ۔۔

    محب اپنے سائن کی تعریف کا شکریہ ۔۔۔

    امتیاز آپ جو کچھ لکھتے ہیں اس کے لیئے مجھے کسی ماہرِ نفسیات سے پوچھنا پڑے گا 😛

    آپ سب جنھوں نے جواب دیئے بہت شکریہ ۔۔ ابھی پوسٹ ایڈٹ کرکے جواب لکھتی ہوں ۔۔۔

  18. امتیاز Said:

    😦

  19. امتیاز Said:

    میرے ساتھ وہ ہوا کہ جیسے نتیجے والے دن سارے بچے پاس ہو کر خوشی خوشی گھر جاتے ہیں اور ایک بچے کا رزلٹ لیٹ ہوتا ہے۔

  20. 🙂 میرا بھی یہی حال ہے جو یہاں بہت سے حضرات کا ہے۔ دن بدن قلم سے دوری بڑھتی جا رہی ہے۔ لیکن جب یہ دوریاں نہیں تھیں تو اپنے سائن بہت کئے اور اپنا نام بھی ہر جگہ لکھتا رہتا تھا۔

  21. hijabeshab Said:

    🙂 امتیاز آپ نے پرچہ ہی ایسا حل کیا ہے کہ ٹیچر سمجھنے سے قاصر ہے ۔۔ آپ ایک مشکل اسٹوڈنٹ ہیں ۔۔

    عادل بھیّا ، آپ رزلٹ کے بعد حاضر ہوئے پھر بھی شکریہ ۔۔

  22. امن ایمان Said:

    🙂

  23. جعفر Said:

    ںاں جی اس نتیجے کو تو ہم مانتے ہی نہیں
    ہمارے بارے کچھ مخبری ہی نہیں ہے کوئی

  24. میں تو اسٹیرسک بنتا ہوں، یہ والا *

  25. Zafri Said:

    میں جیومیڑی کے نقشے بناتا ہوں ۔ جو اکثر میری ہی سمجھ میں نہیں آتے ۔ 🙂
    ویسے آپس کی بات ہے ۔ آپ کچھ زیادہ باتونی نہیں ہوگئیں کیا ۔ 🙂

  26. hijabeshab Said:

    ڈفر ، میں بھی یہی والا اسٹار بناتی ہوں ۔۔۔

    ظفری ۔۔ جیومیٹری تو ہے ہی مشکل مجھے کبھی یاد نہیں ہوتی تھی 🙂 ۔۔ آپ نے کب سُنا کہ میں بولنے لگی ہوں وہ بھی زیادہ ؟؟ میں نے لکھا ہے اسکو بولنا کہتے ہیں‌ ؟؟ 😛

  27. Zafri Said:

    اجی ! میں نے کب کہا کہ آپ زیادہ بولتی ہیں ۔ میں تو صرف باتونی کہا ہے ۔ 🙂

  28. hijabeshab Said:

    میں پانچ کونے والا اسٹار بناتی ہوں ڈفر ۔۔ اوکے تصویر پوسٹ کروں گی ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: