نیا سال مبارک ہو تمہیں ….

یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
عین ممکن ہے کہ کھوئی ہوئی منزل مل جائے
اور کمزور سفینوں کو بھی ساحل مل جائے
شائد اس سال ہی کچھ چین دلوں کو ہو نصیب
شائد اس سال تمہیں زیست کا حاصل مل جائے
یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
صبح کے بھولے ہوئے شام کو شائد گھر آئیں
اپنے غم خانوں میں چپ چاپ ہی خوشیاں در آئیں
شائد اس سال جو سوچا تھا وہ پورا ہو جائے
شائد اس سال تمہاری بھی مرادیں بر آئیں
یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
شائد اس سال شکستہ ہوں مصائب کی سِلیں
شائد اس سال ہی صحراؤں میں کچھ پھول کھلیں
راہِ ہستی کے دوراہے پہ اچانک اک دن
شائد اس سال ہی کچھ بچھڑے ہوئے آن ملیں
یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صِفر 0 کی جگہ 1 نے ۔۔ پرانے کلینڈر کی جگہ نئے نے لی اور نیا سال شروع ہوا ۔۔ مگر باقی سب کچھ تو پرانا ہے ۔۔ وہی دُر فٹے منہ حکمراں ، مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ اور ہر نیا ظلم سہہ کے جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کا جشن مناتی حکومت کے حوصلے بڑھاتی ہوئی شادماں بے حس عوام ۔۔
خیر سانوں کی ۔۔۔۔ بے حس تو میں بھی ہوں ناں ظاہر ہے عوام ہوں تو ان باتوں پہ مٹی پا کے ۔۔۔۔ اپنے حوالے سے 2010 کا جائزہ لوں تو دُکھ سُکھ ، بیماریاں تو زندگی کی ساتھی ہیں مگر اللہ کا شُکر اچھا گزر گیا ۔۔
گزرے سال میں پہلی بار مجھے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی پتہ چلیں 😳 بہت سُنی ان سُنی کرنے کی کوشش کی مگر جب حال ایسا ہو کہ
ہوئی جو دال گِراں اور سبزیاں مہنگی
کچن میں جا کے بھلا کیا وہ دلنواز کرے
معاملاتِ محبت کا یہ عالم ہے ۔۔۔۔۔۔۔
میں پیار پیار کروں وہ پیاز پیاز کرے ۔۔
پہلے فرینڈز سے اِدھر اُدھر کی باتوں کے بعد جب موضوعِ گفتگو پیاز اور چینی ہوتی تو میں چُپ رہ جاتی تھی ۔۔ مگر اب میں بھی ہوشربا مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے حکمرانوں کو کوسنے دے سکتی ہوں ۔۔
گزرے سال میں کچھ نئی شناسائیاں بھی ہوئیں اور ناراضگیاں + لڑائیاں بھی ساتھ رہیں ۔۔ دسمبر میں میری پیاری موٹو سی بلّی نے بےوفائی کردی ۔۔ محرم کی چھٹیوں میں دو دن کے لیئے غائب ہوئی ۔۔ جب سے واپس آئی ہے انجان نظروں سے دیکھتی ہے پاس بھی نہیں آتی 😦
سال کا آخری دن اچھا تھا ۔۔ کچھ لکھنے کی بجائے صرف اس منظر کو کیمرے میں قید کرنا اچھا لگا ۔۔


2011 نئے سال کی مبارکباد سے شروع ہوا ۔۔ صبح پتہ چلا کہ باتھ روم کا دروازہ بند ہونے میں نخرے دکھا رہا ہے ساتھ واش بیسن کا پائپ بھی توجہ چاہتا ہے ۔۔ سال کے پہلے دن ہتھوڑا اور پانا لیئے پلمبری کی ہے ۔۔ آنے والے دنوں میں کیا ہوگا اللہ جانے ۔۔۔۔۔

7 تبصرے »

  1. بہت خوب، کیا کہنے۔

    بہت ہی مثبت نظم سے مضمون کی شگفتہ شروعات، درمیان میں پیار اور پیاز کی امیزش سے اپنے چلبلے پن کے ساتھ ساتھ کچن ماسٹر ہونے کا ثبوت، رات رانی کی کلیاں اور اخیر میں عام زندگی کے مسائل کا کوبصورت سا بیان۔ لاجواب۔

    بٹیا رانی بخدا آپ اس قسم کی تحریروں میں یکتائے روزگار ہیں۔

  2. جعفر Said:

    میرا نیا سال تو یکم نومبر کو شروع ہوا تھا
    اور ۸ دسمبر کو ختم
    وما علینا الا البلاغ

  3. ارے بی بی ۔ کچھ نہيں ہونے کا ازخود ۔ اللہ سُبحانةہة و تعالٰی کا فرمان ہے کہ انسان کو وہی کچھ ملتا ہ جس کی وہ کوشش کرتا ہے

  4. امتیاز Said:

    میں نے بڑوں سے سنا ہے کہ سال کی ابتداء جس کام سے ہو وہ کام پورے سال ہی کرنا پڑتا ہے۔۔
    سو لگتا ہے کہ اس سال اپکی پوسٹوں میں فائن آرٹس (کھانے کی تراکیب) کے بجائے ٹیکنیکل (پلمبرانہ) مواد زیادہ ہو گا۔۔
    سعود کے کمنٹس پوسٹ کی مٹھاس کو دوبالا کر دیتے ہیں

  5. نظم اچھی ہے کہ دنیا اُمید پر ہی قائم ہے۔ اچھے کی اُمید رکھیں اور جو ہم سے ہو سکتا ہے اپنے دائرہ اختیار میں وہ کریں باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔

    اللہ یہ نیا سال سب کو مبارک کرے ۔

  6. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا بہت شکریہ ۔۔ ویسے کبھی تنقیدی نظر بھی ڈالا کریں 🙂

    جعفر ، ایک مہینہ آٹھ دن کا سال واہ ۔۔ اور یہ آپ کا وما علینا الا البلاغ 😆

    اجمل انکل ٹھیک کہا کوشش سے سب کچھ ملتا ہے ۔۔

    امتیاز اسی لیئے لکھا ہے کہ آگے آگے دیکھیں ۔۔ ہتھوڑا پوسٹ کروں گی 😛

    شکریہ محمد احمد ، آپ کو بھی نیا سال مبارک ۔۔

  7. امن ایمان Said:

    حجاب سال نو کی چوتھی صبح مبارک🙂 یارا سردی اسقدر زیادہ ہے کہ میرا تو ٹھنڈ میں ٹائپنگ کے لیےکمبل سے ہاتھ باہر نکالنے کا دل نہیں چاہتا۔۔۔لیںں ابھی تو آپ کی شادی نہیں ہوئی اور آپ پیاز آلو کے چکر میں پڑ گئی۔۔۔۔چھوڑو یہ سب باتیں۔۔۔پہلے کی طرح اب بھی اپنے بارے میں سوچا کرو عقلمند لڑکی۔۔۔۔سال کا آخری دن دیکھ کر اچھا لگا🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: