ہاٹ اینڈ سار سوپ …

ہاٹ اینڈ سار سوپ
=======
اجزاء
ایک چکن بریسٹ یا 6 یا 8 درمیانہ سائز کی بوٹیاں
جھینگے 10 یا 12 عدد
لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچہ
چینی آدھا چائے کا چمچہ
چائینز نمک ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ 4 عدد باریک کٹی ہوئی
گاجر ایک عدد باریک کٹی ہوئی
ہری پیاز ایک درمیانی سائز کی باریک کٹی ہوئی
بند گوبھی باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
انڈے 2 عدد ( نمک ، سفید مرچ ، چائنیز نمک اور چینی انڈے کے ساتھ پھینٹ لیں )
سرکہ 4 کھانے کے چمچے
سویا ساس 4 کھانے کے چمچے
چلی ساس 4 کھانے کے چمچے
کارن فلاور 5 کھانے کے چمچے
آئل 3 کھانے کے چمچے
نمک آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت
ترکیب
===
چکن کو دھو کر 3 گلاس پانی ، ایک چٹکی نمک ڈال کر چڑھا دیں ، جب پانی آدھا رہ جائے تو یخنی چھان کر الگ کرکے ہڈیاں نکال کر گوشت کا باریک ریشہ کر لیں ، جھینگے باریک کاٹ لیں اور دھو کر اتنی دیر پکائیں کہ جھینگے کا پانی خشک ہوجائے ( جھینگے پکاتے ہوئے ایک چمچہ آئل ڈالیں ) اب باقی آئل گرم کرکے اس میں ہری مرچ ، بند گوبھی ، گاجر ، ہری پیاز ڈال کر 5 منٹ فرائی کرکے ریشہ کی ہوئی چکن اور جھینگے ڈالیں اور مزید 2 منٹ فرائی کرکے یخنی ڈال دیں ، کارن فلاور کو 4 کھانے کے چمچے پانی میں گھول کر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالتے جائیں اور ساتھ چمچہ بھی چلائیں اب پھینٹا ہوا انڈا بھی شامل کردیں اور چمچہ چلاتے جائیں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد سرکہ ، چلی ساس اور سویا ساس شامل کرلیں ۔۔

===============

شگفتہ کی فرمائش پر کچھ تراکیب ۔۔
چیز ڈونٹس ۔۔
=====
اجزاء۔
میدہ 3 کپ
خشک خمیر ایک چائے کا چمچہ
چیڈر چیز آدھا کپ
موزیلا چیز دو کھانے کے چمچے
چینی دو کھانے کے چمچے
نمک ایک چٹکی یا حسبِ ذائقہ
آئل فرائی کرنے اور ڈونٹ میں ڈالنے کے لیئے ۔
ترکیب
===
میدہ کو 2 مرتبہ چھان لیں اور اس میں نمک ، چینی ، خمیر ، دونوں پنیر اور چار کھانے کے چمچے آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ہلکے گرم پانی سے 10 منٹ تک اچھی طرح گوندھیں ( پانی حسبِ ضرورت ڈالیں کہ سخت پیڑا بن سکے ) اب ڈھانک کر پندرہ منٹ کے لیئے رکھ دیں ، اب دوبارہ آٹے کو مسل کر اچھی طرح مزید 5 منٹ گوندھیں اور چھوٹے چھوٹے رِنگ نما پیڑے بنا لیں ، اور ڈھانک کر مزید 15 منٹ کے لیئے رکھ دیں ، اب آئل گرم کرکے ڈونٹس کو ہلکی آنچ پر سنہری مائل فرائی کرلیں ۔
————————
میٹھی ٹکیاں ۔
====
اجزاء۔
میدہ ایک کپ
سوجی ایک کپ ( دودھ میں آدھے گھنٹے کے لیئے بھگو دیں )
دودھ ایک کپ
ناریل پسا ہوا آدھا کپ
بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
چینی پسی ہوئی ایک کپ
آئل یا گھی 3 کھانے کے چمچے
آئل فرائی کے لیئے
ترکیب
===
میدہ میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر چھان لیں ، بھیگی ہوئی سوجی میں میدہ ، گھی ، ناریل شامل کرکے گوندھیں ، ضرورت ہو تو تھوڑا سا دودھ اور ملالیں ( ایک کپ کے علاوہ ) تاکہ میدہ اچھی طرح گوندھا جاسکے،اب آدھے گھنٹے کے لیئے فریج میں رکھ دیں ، آدھے گھنٹے کے بعد چھوٹے بسکٹ نما ٹکیاں بنا کر ڈیپ فرائی کرلیں ۔ ( میدے کی ایک چوتھائی انچ موٹی سی روٹی بیل کر اپنی مرضی سے چوکور یا مثلث ٹکیہ بھی بنائی جا سکتی ہے )
—————————-
اندرسے
====
اجزاء
میدہ 2 کپ
چاول کا آٹا آدھا کپ
چینی پسی ہوئی ایک کپ
تل ایک کپ
آئل یا گھی فرائی کے لیئے
ترکیب
===
میدہ ، چاول کا آٹا چینی اور 4 کھانے کے چمچے آئل سب کو اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے ہوئے نرم سا گوندھ لیں اور پندرہ منٹ کے لیئے ململ کے گیلے کپڑے میں (کپڑا گیلا کر کے نچوڑ لیں اچھی طرح ) لپیٹ کر رکھ دیں ، اب چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر تِل میں رول کریں اور مزید 15 منٹ کے لیئے فریج میں رکھیں ، پندرہ منٹ بعد آئل گرم کرکے ہلکی آنچ پر سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کریں ۔
—————————-
پینڈیاں
===
اجزاء
سوجی 2 کپ
چینی 3 کپ
گوند ایک کپ
مکھانے ایک کپ
بادام ایک کپ
پستے ایک کپ
کشمش ایک کپ
ناریل باریک کٹا ہوا ایک کپ
گھی یا آئل 2 کپ
ترکیب
===
ایک کپ آئل گرم کرکے گوند ، مکھانے ، بادام ، پستے اور کشمش کو الگ الگ ایک ایک منٹ فرائی کرکے نکال لیں ، ٹھنڈا ہونے پر موٹا موٹا سا کوٹ لیں ، اب دیگچی میں باقی آئل ڈال کر سوجی کو ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھونیں ، خوشبو آنے لگے تو ناریل ڈال کر مزید 3 یا 4 منٹ بھونیں ، اب کُٹا ہوا میوہ ڈال کر مکس کریں پھر چینی ڈال کر مکس کریں آنچ ہلکی رکھیں چمچہ چلاتے رہیں جب چینی پگھل جائے تو چولہے سے اتار کر 5 منٹ تک ڈھانک کر رکھا رہنے دیں اب اس کے لڈو بنا لیں یا کسی ٹرے کو چکنا کرکے آمیزہ اس میں پھیلا دیں اور ٹھنڈا ہونے پر قتلیاں کاٹ لیں ۔
——————————–
سویٹ فرنچ ٹوسٹ
اجزاء
ڈبل روٹی 6 سلائس
انڈے 3
چینی 4 کھانے کے چمچے
خشک دودھ 2 کھانے کے چمچے
تھوڑے سے پستے بادام بہت باریک کٹے ہوئے
آئل فرائی کے لیئے
ترکیب
==
ڈبل روٹی کے کنارے الگ کرکے ایک سلائس کے 4 ٹکڑے کرلیں ، انڈے میں چینی، دودھ اور پستے بادام شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں تاکہ چینی مکس ہوجائے ، اب ڈبل روٹی انڈے میں اچھی طرح ڈپ کریں تاکہ ڈبل روٹی میں انڈا اچھی طرح جذب ہوجائے اب ہلکی آنچ پر سنہری مائل ہونے تک فرائی کرلیں ۔
—————————-
شگفتہ لیجیئے آپ کی فرمائش پوری کردی ، یہ ساری تراکیب وہ ہیں جو میری آزمودہ ہیں ، پینڈیاں بھی آزمائیے سردی کی ڈش 🙂
نمکین کچھ نہیں لکھا ۔۔ نمکین میں آپ نمک پارے بنا لیں شام کی چائے پر یا ایک کم خرچ ترکیب یہ کہ ، آپ کے ہاں اگر موٹے چاول بنتے ہیں تو بچے ہوئے چاولوں کو کسی ٹرے میں ڈال کر سُکھائیں رات کے وقت کسی کپڑے سے ڈھانک کر رکھیں ، 2 یا 3 دن میں چاول اچھی طرح سوکھ جاتے ہیں پھر اس کو تیز گرم کیئے ہوئے آئل میں فرائی کرکے چاٹ مصالحہ ڈالیں اور چائے کے ساتھ مزے کریں ۔۔( تھوڑے تھوڑے سے چاول سُکھا کر کسی جار میں رکھتی جائیں اور جب دل چاہے فرائی کریں خراب نہیں ہوتے چاول )
آج کل ہرے چنے آئے ہوئے ہیں ، آدھا پاؤ چاول کے آٹے میں ایک پاؤ چِھلے ہوئے ہرے چنے ڈالیں ، حسبِ ضرورت نمک ، پسی ہوئی سرخ مرچ اور ایک چٹکی ہلدی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں ( اتنا گاڑھا جیسے پتلی کھچڑی ہوتی ہے )اور ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں ( آمیزے کو کھانے بنانے والے چمچے سے آئل میں ڈالیں )

Advertisements

18 تبصرے »

  1. پتہ نہیں ٹیکنالوجی کب اتنی ترقی کرے گی کہ پکی پکائی چیزیں انٹرنیٹ سے ڈائون لوڈ ہو جایا کریں گی۔ اللہ جانے ایسے سہانے زمانے کب آئیں گے؟
    آپ نے کہا کہ اس پوسٹ میں سب کچھ میٹھا ہے، ہاٹ اینڈ سار سوپ کی بھی کوئی میٹھی ورائٹی نکال کیا؟

  2. hijabeshab Said:

    نعیم سوپ تو نمکین ہے ، شگفتہ کے لیئے جو لکھی ترکیب وہ میٹھی ہیں ۔۔

  3. کئی ڈشیز تو ہمارے لئے بالکل نئی تھیں۔ ویسے ایک بات سمجھ میں نہیں آئی کہ شگفتہ بٹیا از خود اتنی سویت ہیں پھر انھیں سویٹ دشیز کی کیا ضرورت؟ 🙂

  4. ميں تو ابھی تک اس مشين کی ايجاد کيلئے زندہ ہوں جس ميں ايک طرف سے بکرا ڈالا جائے اور دوسی طرف سے پکے پکائے کباب ۔ چانپں وغيرہ نکل آئيں ۔ درميان مي چاول ڈاليں تو پکا پکايا پلاؤ نکل آئے

    • zafriusa Said:

      اجمل صاحب ۔۔۔ اس منصوبے پر جتنی جلدی عمل کریں تو مہربانی ہوگی ۔ آدھے سے زیادہ نوجوان شادی کرنے کی زحمت سے بچ جائیں گے ۔ 🙂
      ویسے اس طرح کی ڈیشیز میں نمک مرچ کے تناسب کا زیادہ خیال رکھیئے گا ۔ ورنہ کہیں یہاں بھی ان مشینوں کیساتھ اذدواجی مسائل نہ کھڑے ہوجائیں ۔ 🙂

  5. zafriusa Said:

    بہت خوب ۔۔۔۔ مگر یہ ڈیشیں مجھے بنی بنائی مل جائیں تو کیا بات ہے ۔ 🙂

  6. بلاگ کا نام ’’حجابِ شب’’ کے بجائے ’’حجابِ باورچی خانہ‘‘ رکھنا خوب رہے گا 🙂
    (مفت مشورہ) 😛

    • امن ایمان Said:

      عمار شب کے بلاگ کا نام میں نے رکھا ہوا ہے۔۔۔اچھااااااا۔۔خبردار شب جو عمار کی بات مانی تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)

  7. امن ایمان Said:

    شب یہ سوپ میں جھینگے کیوں؟؟؟؟؟ ان کے بغیر اسی ترکیب سے بنایا جائے تو۔۔۔؟؟

  8. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا آپ کی بات کا جواب شگفتہ ہی دیں گی ۔۔

    اجمل انکل آپ ظفری کے ساتھ مل کر کوئی ایسی مشین ایجاد کریں 🙂

    ظفری ڈش یعنی پیالہ تو شیشے کا ہے مارکیٹ میں مل جائے گا پہلی فرصت میں جائیے مارکیٹ 😛

    عمّار ، ترکیب کے علاوہ جب دوسری پوسٹس کرتی ہوں اس وقت تم اپنا اسٹیل والا چشمہ اتار دیا کرو ناں 😛

    امن ، پرانے بلاگ کا“ شب “تم نے نام رکھا تھا اور شب میں “حجاب “کا اضافہ کیا سعود بھیّا نے ۔۔ 🙂 امن جھینگے بھی ڈالتے ہیں ویسے ضروری نہیں تم اس کے بغیر بنا لو ۔۔

    • امن ایمان Said:

      اچھا۔۔ مجھے بھول گیا تھا۔۔میں سمجھی کہ سارا نام میں نے رکھا 🙂

  9. حجاب! جوابی مشورے کا شکریہ 😛
    ویسے امن کی بات سے مجھے پچھلا بلاگ یاد آگیا جس کے تعارف والے صفحے پر ایک دن میں نے اور عمران حمید نے گل فشانیاں کھلائی تھیں 😀 افسوس وہ سب ختم ہوگیا 😦

  10. hijabeshab Said:

    ہاں وہ باتیں تو بلاگ کی پوسٹس سے زیادہ اچھی تھیں ۔۔ افسوس 😦

  11. عتیق علی Said:

    میںسوچ رہاتھاکہ ترکیب پڑھ کرڈش بنالی جاۓ، مگریہ اپنےبس سےباہرہے.

  12. hijabeshab Said:

    عتیق اتنا مشکل بھی نہیں ہے آزما لیجئیے ۔۔

  13. شگفتہ Said:

    تھینکس حجاب ، خوش رہیے بہت .
    بہت خوشی ہوئی ، "اندرسے” اور "پینڈیاں” نئے نام ہیں میرے لیے ، ان کے بارے میں فیڈبیک دوں گی بنانے کے بعد اپنے پاس یا فیل ہونے کے بارے میں 🙂

    سعود بھائی ، نئی ڈشز بنانا اچھا لگتا ہے کچھ نیا بنانے کو دل تھا حجاب سے مسنجر پر کچھ تراکیب کہیں تھیں نمکین یا میٹھی جو بھی ہوں چائے کے ساتھ جن سے لطف اندوز ہوا جا سکے ۔

  14. سبزیاں اچار کے ساتھ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے ..ترکیبیں ساری اچھی لگ رہی ہیں یہ مگر مجھے حیرت ہے کہ آپنے کوئی سویٹ ڈش کی ترکیب شایع نہیں کی؟ میں آج کل قوامی سویوں کی ترکیب ڈھونڈھ رہا ہوں پر مجھے مل نہیں رہی . بچپن میں اپنے دوست کے گھر عید پر کھایا کرتا تھا.اسکی خاص بات یہ تھی کے اسکی سویاں موٹی اور شیرے میں ڈوبی ہوئی ہوتی تھیں اور ساتھ ہی ساتھ کھویا بھی ہوتا تھا …اگر آپکو ملے تو ضرور شئیر کیجئے گا.
    کیا آپنے کبھی آئس کریم میکر سے کبھی آئس کریم بنائی ہے ؟ میں ٢ – ٣ بار ٹرائی کر چکا ہوں پر بات نہیں بنتی..کبھی آئس زیادہ تو کبھی کریم زیادہ ..کوئی ٹپ ہو تو ضرور دیں…

  15. hijabeshab Said:

    ڈاکٹر جواد صاحب شکریہ ۔۔ اسی پوسٹ میں 4 ترکیب سویٹ ڈش کی ہے اس کے علاوہ میٹھا کوئی خاص پسند نہیں یہ وجہ بھی ہے سویٹ ڈش پوسٹ نہ کرنے کی ۔۔ قوامی سویّوں کی ایک ترکیب مجھے پتہ ہے وہ لکھ دوں گی ، قوامی سویوں میں ہاتھ کی بنی ہوئی سویاں استعمال ہوتی ہیں جو ذرا موٹی ہوں ۔۔ آئس کریم میکر سے نہیں بنائی کبھی ، میں فالودہ اور قلفہ بناتی ہوں ۔ کوئی ٹپ کہیں پڑھی اگر تو بتاؤں گی ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: