دسمبر اب بھی حسین ہے ….

دسمبر کی صبحیں کتنی حسین اور خوبصورت ہوتی ہیں ۔۔ یہ الگ بات کہ جس وقت میری صبح ہوتی ہے وہ صبح تو نہیں کہی جا سکتی مگر پھر بھی میرے لیئے تو ہوتی ہے ۔۔ سنہری سی دھوپ آنکھوں میں چبھنے کی بجائے یہ کہتی محسوس ہوتی ہے کہ گرمیوں میں تو بہت بری لگتی ہوں میں ۔۔ لیکن آج مجھے بھی محبت بھری نظروں سے دیکھا ناں !!! 🙂
آج کل میرے چائے پینے کا بڑا سا مگ بھی اپنی قسمت پر نازاں ہوگا کہ پہلے آدھے سے کم بھرا جاتا تھا اب آدھے سے زیادہ ۔۔ شائد کبھی کوئی دسمبر ایسا آئے کراچی میں کہ چائے کا مگ فُل بھر جائے ۔۔
اداس دسمبر کی بڑی شاعرانہ سی فِضا ہے آج کل ۔۔۔ صبح کی سنہری دھوپ ہو یا ڈوبتے سورج کی نارنجی شعاعوں کے عکس سے ہرے بھرے درختوں کے پتّے گہرے زرد نظر آنے کا منظر یا رات کے وقت نیلے آسمان پر جگ مگ کرتے ستاروں کے جُھرمٹ میں ٹھنڈی چاندنی پھیلاتا ہوا حسین چاند ۔۔ اور ساتھ ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کے ساتھ رات کی رانی کی خوشبو ۔۔ یہ سارے مناظر میرا دل خوشی سے بھر دینے کے لیئے کافی ہوتے ہیں ۔۔ ویسے حالیہ دسمبر اور گزرے ہوئے میں بڑا فرق ہے ۔۔ اب میں کام چور کاہل ہوگئی ہوں اس لیئے صرف ان حسین مناظر سے لطف اندوز ہوکے سردی اور دسمبر انجوائے کرتی ہوں ۔۔ پہلے سوئیٹر بُن کر بھائی اور دادی کو ، اور کروشیا سے شال بُن کر اپنی فرینڈز کو گفٹ دیا کرتی تھی ۔۔ اتنی خوشی ہوتی تھی اپنے ہاتھ کے بُنے ہوئے سوئیٹر پہنتے دیکھ کر ۔۔۔
مگر جب سے نیٹ یوز کرنا شروع کیا سارے شوق الماری میں رکھ کر لاک لگا دیئے ۔۔ ساتھ ہی کچھ دسمبر ایسے گزرے کہ دسمبر صرف اداس رہ گیا ۔۔
کاہلی اپنی جگہ مگر دسمبر اب بھی حسین ہے ۔۔ قدرت کے حسین نظاروں سے عشق کرنے میں کچھ کرنا نہیں پڑتا سوائے نظر اور دل سے اُس کو سراہنے کے ۔۔ اس لیئے جب تک آٹے دال کے بھاؤ سے واسطہ نہیں پڑتا اُس وقت تک سرد موسم کی چاندنی راتیں ، بارش میں مٹی کی خوشبو ، خزاں کے اجاڑ موسم ، گرمی میں فین کی آواز اور کوئل کی کوک کے مزے لے کر دل کو خوش رکھنے کے حسین بہانے تلاش کرتی رہوں گی ۔۔

Advertisements

30 تبصرے »

  1. ایک تو اپنی یہ بچی ایسی ننھی منی شگفتہ تحریریں اتنی خوبصورت اور سلیس زبان میں لکھتی ہیں کہ قاری ماحول میں کھو جائے۔ ویسے ایک عدد سوئٹر کی فرمائش کرنے کا آئیڈیا بھی برا نہیں ہوگا پر ہم تک پہونچے گا کیسے یہ سوال اہم ہے۔

  2. hijabeshab Said:

    شکریہ سعود بھیّا آپ اتنیییییییییییی تعریف کردیتے ہیں کہ بس 😳 سردی کی نرم سی دھوپ میں سوئیٹر بُننے کا الگ ہی مزہ ہے اور خاص کرجب اون کا گولہ لڑھکتا ہوا دور چلا جائے 🙂 سوئیٹر کی فرمائش پوری ہو سکتی ہے مگر اس میں وقت لگے گا جب تک آپ یہ سوچیں کہ میں بھیجوں گی کیسے 🙂

  3. ہم تو سوچ بھی لیا۔ آپ ایسا کریں کہ دہلی آ کر بھیا کے گھر پے ڈیرہ جمائیں۔ وہیں سے تاج محل دیکھنے دیکھنے بھی چلی جائیے گا۔ باقی وقت اپنی بھتیجی اور بھابھی کے ساتھ مل کر سویٹر بنیئے گا۔ ہم اون اور سلائی کا انتظام کر کے رکھیں گے ان شاء اللہ۔ جب سوئٹر تیار ہو جائے تو بھیا کے گاؤں چلی جائیے گا۔ اس طرح آپ کی کئی ساری کواہشات ہوری ہو جائیں گی۔ اور ہاں اکیلی مت آئیے گا۔

  4. حجاب دسمبر تو مجھے کئی وجہ سے پسند ہے ۔۔۔۔ لیکن ان دنوں عجیب سی صورت حال ہے ۔۔ چاروں طرف برف دیکھ کر بس اب دل کرتا ہے کہ بارش ہو ہی جائے ۔ کیونکہ دھوپ میں بھی کوئی مزا نہیں ہے ۔ گھر کے اندر بیٹھے بس سفید چادر کو دیکھ دیکھ کر اب انھکیں کچھ اور دیکھنا چاہتی ہیں ۔۔۔۔

  5. عمدہ!

  6. عثمان Said:

    وہ جی ۔۔۔
    مجھے نا ۔ ۔ ایک مفلر کی ضرورت ہے۔ آ کے لے جاؤں ؟
    چائے بھی پیوں گا۔ 😛

  7. موسم تو ہميشہ سے ويسے ہی ہيں صرف دن بدن تمازت ميں اضافہ ہو رہا ہے ۔ يہ سب حُسن دراصل آپ کی آنکھ اور آپ کی سوچ کا ہے
    ويسے ايک بات بتايئے ‘کيا کراچی ميں سردی ہوتی ہے؟”

  8. جعفر Said:

    مجھے تو جلن ہوتی ہے جی ایسی تحریر پڑھ کے

  9. امن ایمان Said:

    شب پوسٹ بہتررررررررررررررین ہے لگتا ہے نہیں کہ یہ اُس باتونی شب کی باتیں ہیں جو ایم ایس این پر بس بولتی چلی جاتی ہے۔۔۔اور عام زندگی میں اتنا خوبصورت سوچتی ہے۔۔۔پوسٹ پڑھ کے مزا آگیا۔۔۔سعود بھائی کے جوابات نے بھی دل خوش کردیا۔۔۔آپ آدھے سے زیادہ خواہشات دہلی جا کر پوری کر لیں لیکن چائے کا مگ فل بھرنے والی ننھی سی خواہش لاہور آکر بھی پوری کرسکتی ہیں کہ یہاں آجکل سردی سے دانت بج رہے ہیں 🙂

  10. ارے امن بٹیا دہلی میں بھی خوب سردی ہوتی ہے لہٰذا وہ خوہش بھی وہاں پوری ہو جائے گی۔ اور ہاں ہم نے انھیں کہہ رکھا ہے کہ اکیلی نہ آئیں یعنی ۔۔۔۔

    • امن ایمان Said:

      🙂

      بالکل باکل سعود آپ فکر بھی نہ کریں میں شب کو اکیلے آنے نہیں دوں گی۔

  11. امتیاز Said:

    یہ تحریر پڑھ کر خاموش ہوں کیونکہ تعریف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے

  12. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا اچھا مشورہ ہے آپ کا 🙂

    تانیہ میری دعائیں آپ کے لیئے کہ آپ کی پسند کا موسم ہو جائے تاکہ آپ انجوائے کریں ۔۔

    یاسر خواہ مخواہ جاپانی شکریہ ۔۔

    عثمان دو آرڈر مل گئے ایک آپ کی طرف سے ایک سعود بھیّا کی طرف سے ۔۔ آپ دونوں پےمنٹ کے لیئے تیار رہیئے گا ۔۔ 😛

    اجمل انکل کراچی میں سردی ہوتی ہے ناں ۔۔ 4 یا 5 دن پہلے تو ایک کمبل اُس پر دو موٹی چادریں ڈال کر اوڑھنا پڑا مجھے ۔۔۔

    جعفر ، برنال آپ خود خریدیں گے یا میں بھیج دوں 😛

    امن بہت شکریہ ۔۔ ویسے میں باتونی ہوں کیا اتنا کم تو بولتی ہوں 😳 اور جب تک میں لاہور نہیں آتی میری طرف سے تم پی لو فُل مگ چائے کا 🙂

    امتیاز آپ کا حسنِ نظر ہے اور بس ۔۔۔ ویسے خاموش تعریف کا شکریہ 🙂

    مسٹر مرغا ، آپ نے جو لفظ لکھا ہے مجھے اُس پر اعتراض ہے ۔۔ آپ جس کو مرضی گالی دیں میں تبصرہ اپروو کردوں گی مگر ذرا مہذب طریقے سے اور اپنے اصلی نام سے لکھیں ۔۔ شکریہ ۔

  13. Jafar Said:

    بھیج ہی دیں
    تمہی نے درد دیا ہے
    تمہی دوا دینا

  14. کل ہی ایک اور بلاگر نے تمہاری تحریروں کی تعریف کی اور آج اس کی سند کے طور پر تمہاری پوسٹ اور اس پر تبصرے مل گئے۔
    مستقل لکھنا اور اچھا لکھنا بھی کتنا مشکل کام ہے خاص طور پر ہم جیسوں کے لیے، میں تو اب یہ سوچتا ہی رہ جاتا ہوں کہ لکھوں کیا 🙂

  15. hijabeshab Said:

    محب کس عظیم بلاگر نے میری تحریر کی تعریف کی اُس کا شکریہ ادا کردیں 🙂 اور آپ کا بھی شکریہ ۔۔ آپ کو تو کب سے کہہ رہی ہوں لکھیں سیاست سے نکلیں مگر آپ لکھتے ہی نہیں ہیں 🙄 آپ جہاں ہیں وہاں تو اتنا حسین منظر ہوگا آج کل اس حوالے سے ہی کچھ لکھیں جگائیں اپنے دماغ کو 😛

  16. حجاب کیا خوب تصویر کشی کی ہے آپ نے اپنی تحریر میں دسمبر کی .ویسے مجھے تو سارے ہی موسم پسند ہیں ایک سے بڑھ کر ایک .کیوں کے سب الله پاک کے بنائے ہوئے ہیں .اور اگر ایک موسم بھی زندگی سے کم ہو تو زندگی بے رنگ سی ہو جاتی ہے.آپ کی تحریر پڑھ کر سردی لگی اور چائے کو دل کیا مگ بھر کر .

  17. سارہ Said:

    بہت زبردست لکھا ۔۔۔۔تم موسم کی خوبصورتی کو اتنے سیاق و سباق سے بیان کرتی ہو کہ کوئی بھی موسم پہلے اتنا حسین نہیں لگتا جتنا تمہاری پوسٹ پڑھنے کے بعد ۔۔ :clap :clap

    • امن ایمان Said:

      سارہ بہترررررررررین تعریف۔۔۔۔۔:)

  18. امن ایمان Said:

    جی میڈم آپ بہت باتونی ہیں۔۔۔اس بات کا اندازہ مجھے چیٹ اور فون دونوں پر ہوچکا ہے 🙂 ویسے شب آپ کو ایسا نہیں لگتا کیا۔۔۔؟؟؟ چلیں سارہ سے بھی پوچھتے ہیں۔

  19. سارہ Said:

    امن کیسی ہیں آپ ؟ گڑیا کیسی ہے ؟ حجاب کے باتونی ہونے میں کوئی شک نہیں .. جتنی پٹڑ پٹڑ بولتی ہے ویسے ہی پٹڑ پٹڑ پوسٹس آتی ہیں اس کی ہاہاہا … ویسے بولتے وہ ہی ہیں جن کو بولنا آتا ہے 🙂

    • امن ایمان Said:

      🙂

      سارہ میں ٹھیک ٹھاک۔۔نور بھی ماشاءاللہ ٹھیک ہے۔۔۔۔تو گویا میرا تجزیہ صحیح ہے 🙂

      سارہ آپ نے بلاگنگ شروع نہیں کی۔۔۔؟؟؟

  20. hijabeshab Said:

    بلاگ پر خوش آمدید وسیم بیگ ، یعنی میرے تحریر میں اتنا اثر آ گیا ہے کہ سردی لگی واہ حجاب شاباش 😛
    سارہ محمد علی شہکی کا ایک پرانا گانا ہے ، میری آنکھوں سے اس دنیا کو دیکھو ۔۔اسی طرح تم میری پوسٹ پڑھ کے موسم انجوائے کیا کرو 🙂

    امن ، لو جناب سارہ نے تصدیق کی مہر لگا دی ۔۔ مجھے بھی انکار نہیں اس الزام سے واقعی باتونی تو ہوں ۔۔ نیٹ ہو یا کزنز کے ساتھ ہوں میری آواز ہی زیادہ سنائی دیتی ہے 😳

    • امن ایمان Said:

      گڈ۔۔۔اچھے بچے اسی طرح بات مانتے ہیں :)۔۔۔شب اچھی بات ہے نا بولنا۔۔۔۔اس سے اپنایت اور اہمیت کا احساس ملتا ہے

  21. ظفری Said:

    یہ پھر آپ نے دسمبر کا ذکر چھیڑ دیا ۔ ویسے مجھے معلوم نہیں تھا کہ دسمبر میں اتنے سارے کام کیئے جاسکتے ہیں ۔ 🙂

  22. sania Rehman Butt Said:

    بہت اچھا لکھتی ہیں حجاب . . آج پہلی بار آپ کے بلاگ میں کمنٹ پاس کر رہی ہوں . . اس کی وجہ بھی آپ کی یہ خوبصورت تحریر ہے . . . .
    جو لوگ موسموں اور کیفیتوں سے متاثر ہوتے ہیں ۔۔ بڑ ی حساس اور بنیادی تور پر شاعر ہوتے ہیں . …..
    لطف آیا پڑھ کر . . . 🙂

  23. شگفتہ Said:

    حجاب ، جو کام میں نے کہا تھا وہ بھی دسمبر میں ہی کرنا ہے 🙂

  24. hijabeshab Said:

    ظفری دسمبر میں ان سب کاموں کے علاوہ اور بہت سارے کام بھی ہو سکتے ہیں وہ اگلے دسمبر میں لکھوں گی اگر زندہ رہی ۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید ثانیہ اور بہت شکریہ آپ کو تحریر پسند آئی ۔۔ آتی رہیئے گا انتظار رہے گا 🙂

    شگفتہ ، یاد ہے مجھے کرتی ہوں پوسٹ کل تک ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: