فرائی تکّے ۔۔۔۔۔

اجزاء ۔
گوشت پسندے کی طرح کٹے ہوئے ٹکڑے ڈیڑھ کلو
دہی ایک پاؤ
ادرک پسا ہوا 1 کھانے کا چمچہ
لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچہ
کچّا پپیتا پسا ہوا 2 کھانے کا چمچہ
کُٹی ہوئی سرخ مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
نمک 1 چائے کا چمچہ
آئل فرائی کے لیئے تھوڑا سا ۔۔
گھر کے مصالحے کی جگہ "شان” مصالحے کا تکّہ بوٹی سیخ کباب والا مصالحہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ڈیڑھ کلو گوشت میں ایک پیکٹ ۔
ترکیب۔
گوشت کو دھوکر چھلنی میں رکھیں کہ پانی نکل جائے ، اب سارے مصالحے ملا کر اچھی طرح مکس کرکے کم ازکم 2 گھنٹے کے لیئے رکھ دیں ، اب فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچہ آئل ڈالیں اور گوشت کے ٹکڑے کو ایک ایک کر کے پین میں پھیلا کر رکھیں اور ڈھکن بند کر کے پکنے دیں ۔۔ جب گوشت کا پانی کم رہ جائے تو گوشت پلٹ دیں اور جب پانی بلکل خشک ہوجائے تو گوشت کو اُلٹ پلٹ کرتے ہوئے ذرا سا سرخی مائل ہونے تک فرائی کریں، اسی طرح کرکے سارے تکے فرائی کرلیں ۔۔ جب ایک بار فرائی کرکے تکے پین سے نکالیں تو پین میں جو مصالحہ چپک گیا ہو اُس کو صاف کرکے دوسری بار فرائی کے لیئے گوشت ڈالیں ورنہ تکّے کا رنگ خوشنما نہیں رہے گا ۔۔


Advertisements

6 تبصرے »

  1. یہ لڑکی کیوں ہماری رال کے در پہ ہے۔ ایک تو ترکیب نے منھ میں پانی بھر دیا اس پر طرہ یہ کہ اشتہا انگیز تصویریں۔ اف!

  2. عثمان Said:

    چونکہ مجھے تو ککھ نئیں ملنا ایس لئی میں ایناں تکیاں دا بائیکاٹ کارنا واں۔ 😦

  3. ہم تو ٹھہرے پردیسی ضرور کوشش کریں گے کہ بنا کر کھا لیں، ترکیب لکھنے کا شکریہ

  4. عتیق علی Said:

    میں سوچ رہا تھا کہ خود کوئ ڈش بنائ جاۓ، ترکیب آپ نے بتا دی، اب دیکھیں کیا شاہکار ظہورپذیر ہوتا ہے

  5. جعفر Said:

    صئی صئی بتائیں مزے دار بنے تھے؟
    کیونکہ میں یہ ترکیب آگے پہنچانے لگا ہوں

  6. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا آپ بھی بنائیں تکّے اور مجھے تصویر دکھائیں 🙂

    عثمان کب تک ہے بائیکاٹ ؟؟

    ایم اے مبین بلاگ پر خوش آمدید اور شکریہ ۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید عتیق علی ۔۔

    جعفر ، 99 پرسنٹ میری گارنٹی کہ مزے کے تھے ، بس مصالحے کی مقدار کا خیال رکھیں اور ضرور بنوائیں اور کھا کر بتائیں کیسے لگے ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: