خاموش عید ۔۔۔۔۔۔۔۔

سب کو عید مبارک ، عیدِ قرباں والی پوسٹ میں ، میں نے لکھا 2 دن سے زیادہ چُپ نہیں رہ سکتی میں اور لکھے ہوئے کی نفی ہوگئی ۔۔۔ آج جیسی خاموش عید یاد نہیں کہ پہلے کب منائی تھی میں نے یا نہیں منائی کبھی 🙄
دو دن سے گلے کی خراش نے یہ تو بتایا تھا کہ زکام کے آثار ہیں مگر یہ پتہ نہیں تھا کہ آواز کا برا حال ہونے والا ہے ۔۔ کل سے آواز پھٹے ہوئے ڈھول جیسی ہو رہی تھی ۔۔ اُس پر کمال کیا ڈاکٹر کے دیئے ہوئے ٹیبلٹ نے اور گلا مزید خشک ۔۔۔ آج صبح اُٹھ کر آواز چیک کی زور سے بول کر ۔۔۔ جو آواز سنائی دی اُس پر یا اللہ یہ کیا ہی کہا ۔۔۔ سب نے میری آواز ٹھیک ہونے کا خوب فائدہ اُٹھایا ۔۔ جس طرح نقّار خانے میں کوئی طوطی کی آواز نہیں سنتا ۔۔ اسی طرح آج میری کسی نے نہیں سنی 😦
مگر پھر بھی بولنا تو تھا ہی ۔۔ قریب جا کر یا پاس بلا کر بولنے کا شوق پورا کیا 😛 آنٹی نے فون کیا عید مبارک کہنے کے لیئے ۔۔ میرے ہیلو کہنے ہر اُنھوں نے فون بند کردیا ۔۔ دوسری بار فون کیا تو میں نے کہا آپ نے نمبر ٹھیک ملایا ہے بند نہیں کریں میں ہی ہوں 😆
عید کے دن بھی ٹھنڈا پانی نہیں پیا 😦 ٹھنڈے پانی کے بغیر میرا گزارہ مشکل سے ہوتا ہے مگر آواز بھی ٹھیک کرنی ہے تو صبر کر رہی ہوں ۔۔۔ ڈاکٹر کے پاس تو اب جانا نہیں مجھے ، ٹوٹکے ہی آزماؤں گی اب ۔۔ کسی کے پاس ہے بیٹھی آواز کو جگانے کا ٹوٹکا ۔۔۔ جلدی سے بتائیں ٹھیک ہونے پر دعائیں نیک تمنائیں آپ سب کے لیئے ۔۔ خیال رہے گلا ٹھیک ہو جائے ایسا نہ ہو دبانے کا دل چاہے جو کہ ابھی بھی چاہ رہا ہے 😛

13 تبصرے »

  1. اللہ خیر کرے بٹیا۔ ویسے آپ ادرک چوسیں اور کالی مرچ کوٹ کر ایک چمچ میں کھی گرم کرکے اس میں کوٹی ہوئی کالی مرچ ڈال کر کھا لیں۔ ان نسخوں سے افاقہ ہونے کی امید ہے ان شاء اللہ۔

  2. عثمان Said:

    آواز ڈھول نہیں بلکہ ڈھولکی ایسی ہو رہی ہوگی۔ تجو یز کے لئے چمچہ پیش کرتا ہوں۔😛

  3. عيد مبارک کہہ ديتا تو آپ کہتيں کہ پھٹا سپيکر مبارک کہہ رہے ہيں

    ايک آسان نسخہ ہے
    ايک دوپٹہ سر پر اور دوسرا گلے پر لپيٹے رکھيئے
    پانی جب بھی پئيں تھوڑا گرم ہو اور اس ميں تھڑا سا نمک ملا ليجئے
    مرچ مصالحے ۔ کوکا کولا ۔ پيسی وغيرہ سب بند

  4. md Said:

    حجاب آپ نے ایسی چیز مانگی ہے ، جو ہر کوئی ہر وقت دینے کیلئے تیار رہتا ہے ۔ یعنی ۔نسخہ اور مشورہ۔ اور ہر کوئی میں میں بھی شامل ہوں اسلئے مشورہ اور نسخہ دونوں حاضر ہیں ۔ آٹے میں سے بھوسا نکالیں نمک ڈال کر پانی میں جوش دیں چھان کر قابل برداشت گرم گھونٹ گھونٹ صبح اور رات سونے سے قبل پیئں ۔یہ تو ہوا ٹوٹکا اب مشورہ یہ ہے کہ ۔ فکرستان والوں نے عید کے حوالے سے بچوں کیلئے وڈیو کی پوسٹنگ کی ہے لیٹ کر آنکھیں بند کرکے اس وڈیو کو سُنیں اسکی میٹھی دُھن میں بلا کا جادو ہے جو آپکے گلے کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ بُہت شُکریہ

  5. دوست Said:

    پھٹکڑی اور نمک ملے نیم گرم پانی کے غرارے کریں۔
    گلے پر پونی باندھیں۔ میری نانی اسے پونی ہی کہتی ہیں۔ طریقہ یہ ہے کہ پٹی وغیرہ کا کپڑا لے لیں، اس پر روئی کا پھاہا رکھیں اور تل سے تر کرلیں۔ سرسوں کے تیل سے۔ اور پھر اس کو حلق پر رکھ کر کپڑے کو گردن پر باندھ لیں۔ عمومًا رات کو باندھ کر سونے سے صبح تک گلے کا کانٹا نکل جایا کرتا تھا۔ جب گلا شدید خراب ہو تو گلے میں کانٹا محسوس ہوتا ہے۔
    اور مزید یہ کہ عید مبارک۔

  6. hijabeshab Said:

    سعود بھیّا ، ادرک کی چائے پی تھی اور کل آپ کے مشورے پر ادرک بھی چوس لیا مگر 😦

    عثمان ، چمچہ پیش کرنے کا شکریہ میرے پاس ہیں بہت سے چمچے دوا پینے کے لیئے ۔۔ ویسے آپ کا تبصرہ مجھے سمجھ نہیں آیا ۔۔ ایک تو گلا خراب اوپر سے دماغی کام کروا رہے ہیں آپ ۔۔ دل تو چاہا تبصرہ پڑھ کر کہ کفگیر مار دوں 😕

    اجمل انکل آپ کا بھی گلا خراب ہے کیا ۔۔ اور کوکا کولا پپسی تو میں کبھی پیتی نہیں ۔۔ مگر مرچ مصالحے چھوڑ دوں بڑا مشکل کام ہے ۔۔

    ایم ڈی ، آپ کا نسخہ آسان ہے آزماتی ہوں ابھی ۔۔ اور آپ کی تجویز کردہ ویڈیو بھی دیکھتی ہوں ابھی ۔۔ مگر ویڈیو دیکھنا تو آنکھوں سے ہے اور سننا کان سے ۔۔ گلے کو کیسے فائدہ ہوگا سمجھ نہیں آئی بات ۔۔

    دوست ، آپ کا مشورہ تو پہلے ہی عمل میں ہے ۔۔ آپ کو بھی عید مبارک اور سب کا شکریہ 🙂

  7. عثمان Said:

    ارے بھئی ڈھولکی کے ساتھ چمچہ ہوتا ہے نا بجانے والا۔ تو جب آواز ڈھولکی جیسی ہے تو ایک چمچہ بھی ساتھ رکھ لیں تاکہ ڈھولکی اور چمچھ کی آواز سے خوب سماں بندھ جائے۔😛

  8. السلام علیکم حجاب!
    عید مبارک ہو۔
    امید ہے اب تک آپ کا گلا ٹھیک ہو چکا ہو گا۔ حجاب سعود والا نسخہ میرا بھی آزمودہ ہے۔ دن میں دو تین بار دہرائیں۔

  9. hijabeshab Said:

    عثمان ڈھولکی کیوں بجاؤں آپ کی شادی ہے 😛

    وعلیکُم السّلام فرحت ، عید مبارک اور بلاگ پر خوش آمدید ۔۔ گلا بلکل ٹھیک تو نہیں ہوا مگر افاقہ ہے ان ٹوٹکوں سے ۔۔ اُمید ہے 2 دن میں آواز کی واپسی ہو جائے گی 🙂

  10. حجاب خاموش عید مبارک ہو😛 ہر طرح کا تجربہ ہونا چاہئیے نا تو اس مرتبہ آپکا خاموش عید کا تجربہ کیسا رہا😛 ویسے ان ڈھیر سارے نسخوں کے بعد اُمید ہے کہ آپکی طبیعت بہتر ہوگئی ہوگی یا پھر مزید خراب ہوگئی ہوگی۔ تو کیا ہوا پھر؟ گلا ٹھیک یا مزید خراب؟

  11. hijabeshab Said:

    عادل بھیّا آپ کو بھی عید مبارک ۔۔ گلا اب کافی بہتر ہے 🙂

  12. خیر مبارک۔ الحمدللہ🙂

  13. TariqRaheel Said:

    عید مبارک ۔۔
    ………………..


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: