مٹن ، ماش اور حلیم ۔۔


سادہ مٹن ہانڈی ۔
اجزاء ۔
مٹن آدھا کلو
پیاز باریک کٹی ہوئی 2 عدد
سرخ مرچ پسی یا کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت
سیاہ مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ
پسا ہوا مکس گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت
آئل 5 کھانے کے چمچے
دہی 4 کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا اور ہری مرچ باریک کٹی ہوئی تھوڑی سی
ترکیب ۔
پیاز کو سنہری مائل فرائی کرکے اُس میں گوشت ، نمک اور ہلدی ڈال کر بھونیں جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو 1 گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے کے لیئے چڑھا دیں ، جب تھوڑا سا پانی رہ جائے تو اُس میں دہی اور سارے مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھونیں کہ آئل نظر آنے لگے اب باریک کٹا ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر 2 منٹ دم پر رکھ کر اُتار لیں ۔ ( گوشت اگر ایک گلاس پانی میں نہ گلے تو مزید پانی ڈال کر گوشت گلائیں یا پریشر ککر استعمال کریں ۔( شازل یہ سادہ سا گوشت پکا کر آپ اترائیے )
————————
چکن حلیم
اجزاء
گیہوں 1 پاؤ
چنے کی دال آدھا پاؤ
چکن 3 پاؤ
دہی آدھی پیالی
پسی ہوئی سرخ مرچ 2 چائے کے چمچے
سیاہ مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
مکس پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت
آئل آدھا پاؤ
تیز پات 2 چھوٹے ٹکڑے
پیاز 4 عدد باریک کٹی ہوئی ۔( 2 پیاز چکن میں ڈالنی ہے 2 پیاز فرائی کرکے حلیم کی گارنش کے لیئے)
ہرا دھنیا ، ہری مرچ اور ادرک باریک کٹا ہوا تھوڑا سا
ترکیب۔
گیہوں اور چنے کی دال کو دھو کر رات بھر کے لیئے بھگو دیں ، صبح گیہوں اور دال میں ایک چٹکی نمک اور 2 کھانے کے چمچے آئل ڈال کر گلنے کے لیئے چڑھا دیں جب گل جائے اور گاڑھا ہوجائے تو بلینڈ کر لیں ( اگر حلیم میں کھڑے دانے اچھے لگتے ہوں تو گیہوں اور چنے کی دال الگ الگ گلنے کے لیئے چڑھائیں ، دال بلینڈ کرلیں اور گیہوں جب گلنے پر ہو تو اُس میں آدھا چائے کا چمچہ بیکنگ پاؤڈر ڈال دیں گیہوں گُھل کر مل جائے گا پھر چکن کا قورمہ ڈال کر گھونٹ لیں)
چکن کو دھو کر 1 گلاس پانی ڈال کر گلا لیں ، اب چکن کی یخنی اگر بچی ہو تو وہ الگ کر کے چکن کے ریشے کرلیں ( ہڈی نکال دیں ) 2 پیاز سنہری مائل فرائی کریں اب اس میں ریشہ کی ہوئی چکن ، یخنی اور باقی مصالحے ڈال کر اتنا بھونیں کہ یخنی خشک ہو جائے اور آئل نظر آنے لگے ۔ اب یہ چکن بلینڈ کیئے ہوئے گیہوں میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے پکائیں کہ حلیم گاڑھی ہوجائے اب ایک پیالے میں حلیم نکال کر اُس پر ہرا دھنیا ، ہری مرچ اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر کھائیں ۔
—————————-
ماش کی دال
اجزاء
ماش کی دال ایک پاؤ
ادرک پاؤڈر یا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ، پیسٹ ہو تو آدھا چائے کا چمچہ
پسی یا کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت
سیاہ پسی مرچ آدھا یا آدھا سے کم چائے کا چمچہ
پسا مکس گرم مصالحہ آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت
آئل 4 کھانے کے چمچے
پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد درمیانی سائز
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی 2 یا 3 عدد
ترکیب۔
ماش کی دال چُن کے دھو کر کم از کم 2 گھنٹے کے لیئے بھگو دیں ، پیاز کو سنہری مائل فرائی کرلیں اب پیاز میں دال اور سارے مصالحے ہری مرچ ڈال کر آدھا گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں کبھی کبھی چمچہ چلائیں جب پانی خشک ہو جائے اور دال گل چکی ہو( دال نہ گلی ہو تو آدھی پیالی پانی مزید ڈال کر دیگچی کو ہلکی آنچ پر توے پر رکھ کر پکائیں ، مگر خیال رہے توے پر آئل نہ ہو ورنہ آگ لگ سکتی ہے ) تو ہلکے ہاتھ سے دال مکس کرتے ہوئے 2 یا 3 منٹ بھون لیں تا کہ آئل اوپر آجائے اب چاہیں تو ہرے دھنیا سے گارنش کر لیں ۔
————————————-
چکن پلاؤ ۔
اجزاء
چکن آدھا کلو
دہی ایک پاؤ
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
نمک ایک چائے کا چمچہ
ادرک لہسن پاؤڈر یا پیسٹ ایک ایک چائے کا چمچہ
آئل آدھی پیالی یا آدھا پاؤ
آلو 4 عدد درمیانہ سائز کے کاٹ کر بوائل کر کے گلا لیں
چاول آدھا کلو آدھا گھنٹے بھیگے ہوئے اور 2 منٹ تک بوائل کیئے ہوئے
ہرا دھنیا پودینہ تھوڑا سا باریک کٹا ہوا ، ہری مرچیں 5 یا 6 عدد لمبائی میں 4 ٹکڑے کرلیں۔
ترکیب ۔
چکن دھو کر اُس میں دہی آئل اور باقی مصالحے اچھی طرح مکس کرلیں ، ایک بڑی دیگچی میں پہلے چکن ڈال کر پھیلائیں اب اُس پر آلو اور ہرا مصالحہ ڈال کر پھیلائیں اور پھر بوائل کیئے ہوئے چاول کی تہہ لگائیں ، چاول پر ذرا سا زردے کا رنگ چھڑک دیں ، اب ڈھکن ڈال کر اُس پر کوئی بھاری چیز رکھیں کہ بھاپ باہر نہ آئے اور چولہے پر توا رکھ کر دیگچی توے پر رکھ کر پکائیں ، پہلے 5 منٹ آنچ تیز رکھیں پھر ہلکی کردیں مزید 5 منٹ پکانے کے بعد ہلکے ہاتھ سے چکن اور چاول کو مکس کریں اور پھر چاول کے مکمل گل جانے تک پکائیں چکن خود اپنے پانی میں گل جائے گا ۔

8 تبصرے »

  1. M. Shahzad Said:

    ارے واہ
    کیا بات ھے۔۔۔۔
    بلاشبہ آپ اچھے کھانے بناتی ہیں، زرا دھیان سے امی ناراض نہ ھوں۔
    سردیوں میں ایک دن بڑے بھائی نے کھانے کی بابت پوچھا تو امی نے کہا اب بیٹا دوپہر کی چھٹی کیا کرو دن چھوٹے ھو گئے ہیں، بھائی برجست بولا، پیٹ تو نہیں چھوٹے ھوئے نا۔۔۔۔خیر
    میں بھی کہ سکتا ہوں آج مٹن، ماش اور حلیم کی تصویری دعوت اڑائی ھے، ویسے قسم سے بڑی زوروں کی بھوک لگی ہے۔

    • hijabeshab Said:

      شہزاد امّی کیوں ناراض ہونگی ؟؟ جو کھانا گھر میں بنتا ہے تصویر بھی اُس کی ہی لگاتی ہوں ، خاص طور پر بلاگ کے لیئے تو نہیں بناتی 😕 اور ان تراکیب میں زیادہ تر وہ ہوتی ہیں جو لکھنے کی فرمائش کی گئی ہو ، اور یہ سوچ بھی غلط ہے کہ جو لوگ اچھا کھانا بناتے ہیں وہ کھانا بھی زیادہ کھاتے ہونگے ۔۔

      • M. Shahzad Said:

        سلام
        مجھے لگا کہ یہ بھی شائد اللے تللے کے زمرے میں آ جائے۔۔۔
        سردیوں والی بات تو ویسے ہی لکھ دی تھی، مقصد کچھ بھی نہ تھا۔۔

  2. اس سے اچھا تو میں پکا لوں
    استاد نے سکھایا وا مجھے کوئی ایویں بات نی ہے

  3. hijabeshab Said:

    ڈفر شادی ہو جانے کا یقین تو ہو ہی گیا ہے آپ کو 🙂 شادی کے بعد بیگم کو اچھے اچھے کھانے بنا کے کھلائیے گا جو استاد جی نے سکھائے ہیں ۔۔

  4. hijabeshab Said:

    کوئی بات نہیں شہزاد اکثر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ جو اچھا پکانا جانتے ہیں وہ کھاتے بھی ہونگے زیادہ ۔۔ میں زندہ رہنے کے لیئے کھاتی ہوں 🙂

  5. لگ تو مزیدار رہا ہے۔

  6. hijabeshab Said:

    شکریہ عمران


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: