سنڈے وِد اللّے تللّے

ہفتے کی شب ایک ترکیب نظر سے گزری ۔۔ مایونیز بھرے فرائیڈ چکن ۔۔ پڑھ کے خیال آیا مزے کی ہوگی تجربہ کرنا چاہیئے ۔۔ اتوار کی صبح پہلے فریزر کا جائزہ لیا کہ کوئی مرغی سالم حالت میں آرام کرتی مل جائے تو تجربہ سٹارٹ کیا جائے ۔۔ مگر ہر پیکٹ میں سردی سے سُکڑی ہوئی مرغی کی بوٹیاں ہی نظر آئیں ۔۔ تو امّی سے کہا کہ ایک مرغی منگوا لیں ۔۔ امّی نے سمجھا کہ شامی کباب بنانے ہیں اس لیئے کہا ہوگا ۔۔ جب مرغی میرے ہاتھوں میں آئی تو میں نے اُس کے پسندے بنا کے جب اُس میں فرائی کرنے والا آمیزہ لگایا تو امّی نے پوچھا کیا بنا رہی ہو ۔۔ میں نے کہا فرائی چکن ۔۔ امّی کچھ دیر پہلے ہی مرغی کے گوشت میں ایک ہی دن میں 10 روپے قیمیت بڑھ جانے پر حیران تھیں مزید ہوگئیں کہ کل منگوا لیتی مرغی کل 240 روپے مل رہی تھی آج 250 میں ملی ۔۔ جب مہنگائی زیادہ بڑھنے لگے تم لوگوں کو اللّے تللّے سوجھتے ہیں 😳 میں نے کہا امّی اللّے تللّے نہیں چکن تللّے 😆
یہ تھی رودادِ چکن تللّے 😛 اب ترکیب بھی لکھ دوں ۔۔ ویسے مجھے تو مزے کے لگے مایونیز بھرے یمییی سے فرائیڈ چکن ۔۔
اجزاء ۔
چکن بریسٹ کے باریک کٹے ہوئے پسندے 8 یا 10 عدد ، کم از کم 4 انچ لمبے ، آدھا انچ موٹے اور 2 انچ چوڑے پسندے ہوں ۔
انڈے 2 عدد
سیاہ مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
سفید مرچ پسی ہوئی آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ
کارن فلور آدھی پیالی
میدہ آدھی پیالی
نمک چٹکی بھر
آئل فرائی کے لیئے
ڈبل روٹی کا چورا تھوڑا سا ۔
مایونیز حسبِ ضرورت ۔
ترکیب ۔
چکن کو دھو لیں اور اچھی طرح پانی نکال دیں ، اب چکن میں ایک انڈا ، سیاہ مرچ اور سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 15 منٹ کے لیئے رکھ دیں ۔
میدہ اور کارن فلور میں ایک انڈا ڈال کر پیسٹ بنا لیں ، اب چکن کے پسندے میں ایک طرف تھوڑی سی یعنی آدھا چائے کا چمچہ مایونیز رکھیں اور دوسرا حصّہ اُس پر رکھ کر سائڈ سے ہلکا سا دبا کر پہلے میدے اور کارن فلور کے آمیزے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر بہت ہلکی آنچ پر سنہری مائل ہونے تک ڈیپ فرائی کریں اور مایونیز یا کیچپ کے ساتھ مزے کریں ۔۔

Advertisements

11 تبصرے »

  1. Fahim Said:

    دیکھنے میں تو مزے کے لگ رہے ہیں۔
    لیکن ریسیپی اور ساتھ میں خالی تصویر شیئر کرنا ٹھیک نہیں۔ :p

  2. حِجاب دیکھنے میں تو واقعی یمی لگ رہے ہیں ٹرائ کرُوں گی یہ تللّے جلد ہی پِھر بتاؤں گی،،،

  3. جعفر Said:

    کب تک پروگرام ہے آپ کا
    مسالہ چینل وغیرہ جائن کرنے کا؟

  4. عثمان Said:

    "……اور مایونیز یا کیچپ کے ساتھ مزے کریں ۔۔”

    تو کریں! ۔ ۔ ۔ ہمیں کیوں بتا رہی ہیں؟ 😦

  5. شازل Said:

    ویسے تو پکانے کا کام عورتوں کا ہے لیکن روشن خیالی کا دور ہے تو مجھے بی بی آپ سادہ سے گوشت پکانے کی ترکیب بتا دیں تاکہ ہم بھی دوچار دن اتراتے پھریں۔

  6. تو آپ نے امیج سے کیمرے کی انفارمیشن نکال دینا سیکھ ہی لیا ۔ کیمرے کو اپ گریڈ کر ہی لیں، مگر ہاں نظر لگنے کا ڈر نہ ہو کہیں ۔

  7. M.Shahzad Said:

    hmmmmmm…
    lagtay to yummy hein, per saaanu kiiiiiiiii
    zra roghni naan bhi sath hon to kya baat ha.
    Great job

  8. شہزاد سادہ سے گوشت کی ترکیب تو لِکھ دُوں گی لیکِن کُچھ میرے بھائیوں کو اِعتراض ہے کہ ہم لوگوں کو اور کُچھ نہیں آتا سِوائے کھانا بنانے کے ،،،
    حالانکہ کھانے کے بغیر کوئ کِتنے دِن گزار سکتا ہے تو طریقے تو پتہ ہونے ہی چاہیئے نا،

  9. md Said:

    کیا زبردست شاعری ہے – اللے تللے ۔ ۔ ۔ چکن تللے ۔ ۔ ۔ ۔ بہت شکریہ

  10. hijabeshab Said:

    کیوں فہیم کوئی خطرے والی بات ہوتی ہے کیا اس میں 😛

    ضرور بنائیے گا شاہدہ آپی ۔۔

    جعفر میری سفارش کہاں ہے جو میں مسالہ جوائن کروں 😦

    عثمان خود بنائیں کھائیں اور مزے کریں ناں ۔۔

    شازل مرد حضرات بھی بہت اچھا کھانا بناتے ہیں اور اُن کے ہاتھ میں ذائقہ بھی ہوتا ہے ۔۔ اچھا میں لکھ دوں گی سادہ سے گوشت کی ترکیب آپ پکا کر بیگم کو کھلائیے گا اور جب تعریف ہو تو اترا بھی لیجیئے گا 🙂

    جاہل سنکی میں نے تو کچھ نہیں کیا ۔۔ وہی موبائل ہے وہ اُس کا کیمرہ ہے ۔۔ اور یہ کیمرہ اُس وقت رہے گا جب تک موبائل خراب ہو ہو کر ٹھیک ہونے کے قابل نہ رہے ۔۔۔۔۔۔ اس کیمرے کی تصویر سے گزارہ کریں جی ۔۔

    شکریہ ایم شہزاد ۔۔ اور روغنی نان کم کھایا کریں روغن صحت کے لیئے اچھا نہیں ہوتا ۔۔

    شکریہ ایم ڈی واقعی اچھا شعر ہے 🙂

  11. SHAHID Said:

    لگتا ہے کہ سب چکن تللّے اور مٹھائ کھا رہے ہیں اور خوب مزے سے مسلسل کھا رہے ہیں کیونکہ سیارہ پر 24 گھنٹوں سے کوئ نئ پوسٹ نہیں ہے


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: