چٹ پٹے آلو ۔۔

اجزاء ۔
آلو 4 عدد درمیانے سائز کے بوائل کرلیں ۔
ٹماٹر ایک عدد درمیانہ سائز باریک کاٹ لیں ۔
ہری مرچیں 4 یا 5 عدد ( یا حسبِ پسند ) لمبائی میں 4 ٹکڑے کریں پھر باریک کاٹ لیں ۔
پسا ہوا گرم مصالحہ پاؤڈر آدھے سے آدھا چائے کا چمچہ ۔
نمک آدھے سے آدھا چائے کا چمچہ یا حسبِ ضرورت ۔
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا تھوڑا سا ۔
آئل 4 کھانے کے چمچے ۔
ترکیب ۔۔
بوائل کیئے ہوئے آلو کے ٹکڑے کرلیں ، آئل گرم کرکے اُس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں ڈال کر 5 منٹ تک بھونیں کہ ٹماٹر نرم ہوجائیں ، اب آلو ، نمک اور گرم مصالحہ ڈال کر ہلکے ہاتھ سے چمچہ چلاتے ہوئے آلو اور ٹماٹر کو مکس کر کے ہلکی آنچ پر تھوڑی دیر پکائیں کہ آلو میں مصالحہ مکس ہوجائے اب ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر کے مزید 2 منٹ پکائیں ، مزیدار چٹ پٹے آلو تیار ۔۔۔۔ دال چاول ، چپاتی یا سادہ نان سے مزے کے لگتے ہیں ۔۔

6 تبصرے »

  1. حِجاب دیکھنے میں تو بہُت مزے کے لگ رہے ہیں آلُو،،،،

  2. hijabeshab Said:

    شکریہ شاہدہ آپی ۔۔ کھانے میں بھی مزے کے لگے سب کو ، آج ہی بنایا تھا میں نے ۔۔

  3. حِجاب خالہ کے آلُو کی ترکیب لِکُھوں گی،،،

  4. عثمان Said:

    مزیدار چٹ پٹے آلو تیار ۔۔۔۔(عثمان کے لئے🙂 ) دال چاول ، چپاتی یا سادہ نان سے مزے کے لگتے ہیں ۔۔(عثمان کو🙂 )

  5. Naeem Said:

    یہ ایک اچھی ترکیب ہے۔۔۔ چھڑے چھانٹ نوجوانوں میں بڑی مشہور ہو گی۔۔۔

  6. M. Shahzad Said:

    میرے کی بورڈ پر TASTE کا بٹن ہی غائب ھے وگرنہ CTRL TASTE کر ہی دیا ہوتا اب تک۔ خیر کوئی بات نہیں مزیدارہی ہونگے۔
    شکریہ


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: