مثبت سوچ …

کے – ای – ایس – سی مبارکباد کی مستحق ہے کہ عوام کو وقت کی قدر کرنا سِکھا رہی ہے ۔۔ روزآنہ 10 یا 11 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہو اور جب کبھی 30 یا 40 منٹ کے لیئے چراغ روشن ہوجائیں تو چراغ کے جن کی طرح وہ سارے کام جلدی جلدی نمٹانے پڑتے ہیں جو بجلی کے مرہونِ منت ہیں ویسے بجلی کے بغیر بھی وہ کام ہو سکتے ہیں جیسے کپڑے دھو کر اچھی طرح پھیلائے جائیں اور سوکھنے پر تہہ کرکے تکیے کے نیچے رکھ کے سو جائیں تو کپڑے استری ہو جائیں گے ۔۔ مصالحہ پیسنے کے لیئے سِل بٹّہ تھا میں نے اُس کی چھٹی کرکے ایک طرف لان میں رکھ دیا تھا اب لگتا ہے اُس کی قسمت جاگنے والی ہے ۔۔ ٹی وی شی وی دیکھنے کے زمانے تو اب گئے ۔۔۔ کام جلدی جلدی کرنے کے بعد جو ٹائم فری ہے اُس میں آجکل چہرے کی ایکسٹرا ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام بھی ہوجاتا ہے یعنی کے ای ایس سی والے حُسن میں اضافے کی وجہ بھی بن رہے ہیں سلام کے ای ایس سی ۔۔۔ باقی جو مزید وقت ہے اُس میں تسبیح اور ذکرِ اللہ کرکے ثواب ہم بھی کمائیں گے اور کے ای ایس سی والے بھی ۔۔اس سے زیادہ مثبت سوچ وہ بھی کسی ایسے کے لیئے جو ذہنی تکلیف کا باعث ہو میں نے کبھی نہیں سوچی 😳
اس سے پہلے کہ سوچ کو بدہضمی اور دل جبر کرکے بے حال ہوجائے کے ای ایس سی کی جو اوقات ہے اُس پر واپس آتے ہیں ۔۔ کے ای ایس سی پر 1000 بار لعنت ۔۔۔ 👿 جو حال ہماری حکومت نے عوام کا کیا ہے اللہ کرے وہی حال ہمارے حکمرانوں کا ہو دل سے اس دعا میں شامل ہوجائیں آمین ۔۔

Advertisements

25 تبصرے »

  1. عثمان Said:

    🙂
    بجلی آنٹی کے آنے جانے کا کیا ٹائم ہے؟
    انسان انتظار میں رہتے ہیں۔ 😦

  2. حِجاب شُروعات کا پڑھ کر تو میں رونے والی ہو گئ تھی کہ ہائیں ہماری پیاری حِجاب گئ اب کیا کریں گے ہم یا شاید کِسی شفا خانے کے قریب شفا کی طرف سے نا اُمّید ہو کر تو نہیں پہُنچ گئ ،،،،
    لیکِن جب آخِر میں دیکھا تو پتہ چلا کہ سب قصُور تو کے ای ایس سی کے نام لِکھے تھے تو صلواتیں بھی تو اُسی کو ہی سُننا تھیں نا ں،،،
    بہر حال بس میں تو آپ کی دُعا پر آمین ثُمَّ آمین ہی کہہ سکتی ہُوں اور کے ای ایس سی کے حق مہں بہتری کے لِئے دُعا کر سکتی ہُوں اللہ تعالیٰ نیکی کی ہدایت دے،،،آمین

  3. سب سے بڑی مصيبت يہی ہے کہ بجلی صرف 11 يا 12 گھنٹے بند ہو اور وہ بھی وقفوں سے ۔ اگر 24 گھنٹے بند رہے تو کوئی صبر شکر کر کے لالٹين کا پھر سے عادی بن جائے ۔ يہ استی والا طريقہ جو آپ نے بتايا ہے نا ۔ ميں جب انجيئرنگ کالج لاہور ميں پڑھتا تھا تو ايسا ہی کرتا تھا ۔ اور سِل بٹے کی کيا بات ہے ۔ مصالحہ بغير جلے پِستا ہے اور بازو بھی طاقتوار ہو جاتے ہيں ۔ ارے ٹی تو ميں نے عرصہ ہوا ديکھنا بند کر ديا ۔ تب سے صحت اچھی رہتی ہے ۔ چ چ چ آخر ميں آ کر سب چوپٹ کر ديا ۔ اچھے صرف دعا ديا کرتے ہيں "اللہ آپ کو جزا دے” مطلب يہ ہے کہ جو آپ کر رہے ہيں اس کا بدلہ دے ۔ کيونکہ آپ کو معلوم نہيں کہ کون اچھا کر رہا ہے اور کون بُرا ۔اگر بد دعا دينا ہی ہے تو اسے ديں جس نے برقی رَو دريافت کی تھی ۔ نہ وہ دريافت کرتا نہ کے ای ايس سی ہوتی نہ واپڈا ہوتا اور نہ بجلی بند ہوتی

    • ABDULLAH Said:

      سارے ملک سے چور کراچی میں آکر بس گئے ہیں تو اور کیا ہوگا!!!!!!!!

      • ABDULLAH Said:

        چوروں کے ديس کا قانون
        اس عنوان کے ساتھ کراچی کی خبر اور پھر اس پر یہ جملہ معترضہ
        ۔ کہيں ايسا تو نہيں کہ تابش گوہر صاحب پنجابی ہيں اسلئے خواہ مخوا کراچی والوں کو بدنام کر رہے ہيں

        سب کو کیا لگتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  4. ہماری طرف تو صرف تین گھنٹے لائٹ جاتی ہے۔
    بارہ سے ایک صبح
    چھ سے سات شام
    اور
    دس سے اگیارہ رات

    میں کیونکہ صبح آٹھ سے رات ساڑے نو تک گھر سے باہر دفتر اور جامعہ میں ہوتا اس لئے لوشیڈینگ کی خواریوں سے بچا رہتا ہوں۔ البتہ رات کے کھانے اور چائے کہ اک گھنٹے کے ای ایس ای کی مہربانی سے ٹھلنے اور محلے کے دوستوں کے ساتھ ایک گھنٹے کی بیتھیک لگانے کا وقت مل جاتا ہے روزانہ۔ گھر کے بلکل سامنے مصطفی کمال نے ایک پارک بنادیا ہے، اگر کوئی دوست فارغ نہیں ملتا تو ہم کھڑک پر کھڑے ہوکر اچھا وقت گزار لیتے ہیں

    چنانچہ ہمیں تو کے ای ایس سی کوئی شکایت نہیں کم از کم لوڈ شیڈینگ کے معاملے میں۔

    نغمہ رسم الخط کا کچھ پڑھیں۔ موجودہ رسم الخط پڑھنے میں کافی دقت ہوتی ہے۔ ویسے ایک بات بتائیں کراچی کے کس علاقت دس بارہ گھنٹے بجلی جاتی ہے

  5. sarah Said:

    حجاب تمہارے علاقے میں لگتا ہے کے ای ایس سی والوں کا کوئی دشمن رہتا ہے جس سے بدلہ لیا جا رہا ہے 🙄 ۔۔ کہیں تم ہی نے تو ان کی مرغی یا بھینس نہیں چرا لی ۔۔ 😛
    ہماری طرف بھی تین گھنٹے ہی جا رہی ہے ۔۔ بس رات کو دس سے 11 والا ٹائیم بہیت برا لگتا ہے ایک گھنٹہ گذر کے نہیں دیتا ۔۔ واقعی اتنی دیر تم کیسے صبر کرتی ہوگی 😕

  6. Saad Said:

    سنا ہے کراچی میں بجلی چوروں کے علاقے میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوتی ہے اور جہاں بجلی چوری نہیں ہوتی وہاں کم
    😀

  7. md Said:

    اچانک آپنے "U” ٹرن لیکر ھنسادیا – ان جملوں نے بھی ھنسایا کہ بجل چوروں کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہوتی ہے – بہت شکریہ

  8. امتیاز Said:

    مزیدار تحریر ہے لیکن ۱۰۰۰ لعنتوں کا سن کر شکر ادا کیا کہ میں نے کے-ای-ایس-سی میں جوائن نہیں کیا تھآ۔۔۔
    (:

  9. hijabeshab Said:

    عثمان کیوں بجلی آنٹی کو کوئی تحفہ دینا ہے کہ آنے جانے کا ٹائم بتاؤں 😛

    شاہدہ آپی اللہ آپ کی دعا کو شرفِ قبولیت بخشے آمین ۔۔

    اجمل انکل ٹھیک لکھا آپ نے میں بھی یہی سوچ رہی ہوں کہ لائٹ آئے ہی نہیں 😦

    عبداللہ ۔۔ میری ناقص سمجھ سے ایک بات باہر ہے کہ آپ کو تکلیف کیا ہے ؟؟؟ ویسے میں نے کچھ عرصہ پہلے بھی آپ کے تبصرے پڑھے ہیں تب آپ جارحانہ رویہ اختیار نہیں کرتے تھے مگر اُس کے بعد جب آپ کے تبصرے پڑھے تو بہت چینج پایا آپ کے لکھنے کے انداز کو اس کی وجہ کیا ہے ؟؟ میں نے یہ بات یونہی پوچھ لی اگر آپ کو برا لگے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جواب مت دیں ۔۔

    کاشف نصیر ۔۔ اورنگی گلشنِ ضیاء سے ڈسکو موڑ تک لائٹ پچھلے 1 ہفتے سے 10 گھنٹے جا رہی ہے ۔۔

    سارہ پتہ نہیں کس نے کیا چرایا ہے 😦

    سعد یہاں بجلی چوری ہوتی ہے اور اُس کا صحیح طریقہ کے ای ایس سی والے ہی سیٹ کر کے دے جاتے ہیں ، مگر ہم تو 3000 کا بِل دیتے ہیں 😦

    ایم ڈی ۔۔ بس جی روتے روتے ہنسنا بھی آنا چاہیئے ناں ۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید امتیاز ۔۔

    • ABDULLAH Said:

      تکالیف کا توآپ پوچھیں مت جھوٹا پروپگینڈہ، بے بنیاد الزامات پڑھ پڑھ کر کوئی کب تک خوش اخلاق رہ سکتا ہے؟؟؟
      ویسے جو کچھ میں نے لکھا ہے وہ سچ ہے اور سچ تو آپ جانتی ہیں کہ کڑوا ہوتا ہے!!!!!!!!!

    • امتیاز Said:

      آپ نے مجھے اپنے بلاگ پر چھٹی بار خوش آمدید کہا ہے
      اور میں چھٹی بار یہ خوش آمدید قبول کر رہا ہوں ۔۔

      • جعفر Said:

        یار امتیاز
        تو اپنا نام بدل کے
        خوش آمدید شاہ رکھ لے
        😉

  10. md Said:

    آپنے عثمان کو اچھا جواب دیا ہے – ہم بھی بیچینی سے انتظار میں ہیں کہ دیکھیں کیا تحفہ دیتے ہیں – بہت شکریہ

  11. hijabeshab Said:

    عبداللہ کسی کو کچھ کہنے سے کوئی اُس طرح نہیں بن جاتا ۔۔ کراچی والوں کو چور کہنے سے بدنام کرنے سے اگر آپ کو برا لگتا ہے تو بھی آپ کسی کو روک نہیں سکتے ناں ۔۔ کچھ کہہ کے بحث کرکے فائدہ ؟؟ اُلٹا لوگ آپ کو ہی برا لکھتے ہیں ۔۔ اور نہ ہی صرف آپ کراچی میں رہتے ہیں ( پتہ نہیں رہتے ہیں کہ نہیں مجھے ٹھیک نہیں پتہ ) ہم جہاں رہتے ہیں اُس جگہ کو کوئی برا کہے تو برا لگنا غصّہ آنا فطری عمل ہے اس لیئے کہ خود سے وابستہ چیزوں کی برائی کوئی نہیں سننا چاہتا ۔۔ مگر آپ کو میں نے اس لیئے ٹوکا کہ آپ کے تبصرے پہلے سے چینج لگتے ہیں مجھے ۔۔ بلاوجہ کی بحث چھوڑ کر آپ اب بھی پہلے کی طرح لکھیں پھر دیکھیں کوئی کچھ نہیں کہے گا ۔۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ تبصرہ کرنا چھوڑ دیں آپ ضرور تبصرہ کریں بحث بھی کریں مگر طنز کے علاوہ بھی لکھا کریں تو زیادہ اچھا لگے ۔۔ ہر وقت ایک ہی موڈ ہو اگر تو بھی اچھا نہیں ہوتا ۔۔ اور رہا سوال سچ کا تو میں بھی انتہائی صاف گو کھری اور سچّی باتیں کرنے کی عادی ہوں اس لیئے سچ مجھے کڑوا نہیں لگتا ۔۔ اگر آپ کو میری باتیں بری لگیں ہوں تو معذرت ۔۔ مجھے آپ کے تبصرے کا اپنی ہر پوسٹ پر انتظار رہے گا 🙂

    ایم ڈی ۔۔ عثمان نے ابھی تحفہ دیا کہاں ہے جب دیں گے تو بتاؤں گی جب تک بے چین رہیئے 😛 😆

    • ABDULLAH Said:

      نہیں حجاب میں تمیز سے بات کرنے والوں کی کسی بات کا برا نہیں مانتا،
      طنز بھی بس ان پر ہی کرتا ہوں جو خود طنز کے بغیر بات نہین کرتے یا بلا وجہ دوسروں کی بے عزتی کرنے پر تلے رہتے ہیں تو کبھی کبھی ان کی اپنی کڑوی دوا انہیں بھی ٹیسٹ کروانا چاہیئے!!!!

  12. ABDULLAH Said:

    اور ہاں سچ کہنے اور سننے والوں کی تو میں دل سے قدر کرتا ہوں!!!
    :biggrin: :peace:

  13. md Said:

    حجاب صاحبہ – آپنے بہت اچھے انداز میں عبدللہ بھائی کو سمجھا یا – عبدللہ بھائی نے کہا ہے کہ میں سچ بولنے والوں کی قدر کرتا ہوں تو اب میں اپنا سچ ڈالتا ہوں میرا یہ سچ میرا خالق بھی جانتا ہے – عبدللہ بھائی مجھے آپ کے سخت قسم کے جملوں سے بہت تکلیف ہوتی ہے ، اسی طرح آپ کے مخالفین کے سخت جملوں سے بھی اتنی ہی تکلیف ہوتی ہے میری ظرح کی سوچ کے حامل کئی اور بھی ہونگے – میرے خالق کو معلوم ہے کہ مجھے میرے محسن عثمان کے اس جملے سے بھی تکلیف پہنچی تھی جو انہوں نے یاسر خوامخوا سے کہا تھا کہ کچے انڈے سانپ پیتے ہیں – حالانکہ یہ جملہ عثمان نے مزاق میں لکھا تھا – یہاں اس جملے کا حوالہ دینے کا مقصد یہ ہے کہ مزاق میں بھی سخت قسم کے جملے آجائیں تو گراں گزرتے ہیں -میری آپ سے اور آپکے مخالفین سے گزارش نہیں التجا ہے کہ عمل ردعمل کے اس دائرہ نکل جائیں بڑی نوازش ہوگی – بہت شکریہ

  14. hijabeshab Said:

    امتیاز آپ کا تبصرہ میں نے اپروو کیا تو سمجھا کہ آپ پہلی بار بلاگ پر آئے ہیں آپ کبھی بلا امتیاز کبھی امتیاز ۔۔ آپ ہر بار نئی آئی ڈی سے تو تبصرہ نہیں کرتے دیکھا نہیں میں نے ابھی دیکھتی ہوں ۔۔

    • امتیاز Said:

      جی مجھ سے یہ غلطی سرزد ہوئی ہے کہ ایک ادھ بار بلاامتیاز کے نام سے تبصرہ کر کے چلا گیا اس کے علاوہ امتیاز کے نام سے ہی تبصرہ کرتا ہوں۔ ویسے ہماری طرف کسی کو ہر بار نئے سرے سے خوش امدید کہا جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اگلی مرتبہ تکلف یا تکلیف مت کیجیئے گا اپ کی طرف اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

  15. hijabeshab Said:

    امتیاز آپ میری ہر پوسٹ پر جتنے مرضی تبصرے کیجئے شوق سے 🙂

  16. شگفتہ Said:

    السلام علیکم حجاب

    میری سوچ تو اس وقت دو سو فیصد مثبت ہے کیونکہ ہمارے فیز میں بجلی اس وقت موجود ہے 🙂 جبکہ باقی گھر جنریٹرز پر روشن ہیں ۔ یہ فیز کا چکر بھی نہیں معلوم کیا چکر ہوتا ہے ویسے مثبت سوچ کا تقاضہ ہے کہ میں سوچوں کہ اگلی باری ہماری نہیں ہو گی ۔

  17. hijabeshab Said:

    وعلیکُم السّلام شگفتہ ۔۔ بجلی کے لیئے ایسی ہی مثبت سوچ بہترین ہے جو آپ نے سوچی 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: