چائینیز ویجیٹیبل کٹلٹس

اجزاء
—–
آلو 2 عدد
گاجر 2 عدد
بند گوبھی ایک عدد چھوٹی
انڈے 3 عدد
نمک حسبِ ذائقہ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
چائینیز نمک ( اجینو موتو ) ایک چائے کا چمچہ
سویا ساس 2 کھانے کا چمچہ
کارن فلاور 2 کھانے کا چمچہ
ڈبل روٹی کا چورا حسبِ ضرورت
سفید تِل تھوڑے سے
آئل حسبِ ضرورت
———
ترکیب ۔
—-
2 انڈے اور آلوؤں کو اُبال لیں ، آلو چھیل کر میش کرلیں اور انڈے کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ۔ گاجر اور بند گوبھی کو باریک کاٹ لیں ، اُبلے ہوئے آلو میں نمک ، سفید مرچ ، چائینیز نمک ، سویا ساس اور کارن فلاور ڈال کر ملائیں ۔ پھر اس میں انڈے ، گاجر اور بند گوبھی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اپنی پسند کی شیپ کے کٹلٹس بنا لیں ۔ انڈے کو پھینٹ کر اس میں چٹکی بھر نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور ایک پلیٹ میں ڈبل روٹی کا چورا لیں اور اُس میں تِل ملا لیں ، اب کٹلٹس کو پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا اچھی طرح لگائیں اور ہلکی آنچ پر سنہری مائل فرائی کرلیں اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم نوش فرمائیں۔

Advertisements

7 تبصرے »

  1. M. Shahzad Said:

    Wah ji wah….hmmmmmm

  2. sarah Said:

    جب جب تم بنایا کرو تو میری طرف بھی بھیج دیا کرنا ۔۔;)

  3. جس دن مجھے آپ کے گھر کا پتہ مل گيا ۔ ميں اچھے کھانے کيلئے پہنچ جاؤں گا اور جب تک دو چار اچھے کھانے پکا کر نہيں کھلائيں گی جانے کا نہيں

  4. M. Shahzad Said:

    Slaam,
    Ye garnish b khud ki ha? MashAllah bari baat ha, kider se sekha ye sub? Kahin meri sisters ki tarah bhae becharon pe to experiment nahi karti rahein??
    Great effort, thanks.

  5. hijabeshab Said:

    سارہ کوئی ایسی کورئیر سروس سٹارٹ کرواؤ جو وہ کھانے بھی پہنچا دے جو میں ٹفن میں بھیجوں۔۔ تو ضرور بھیج دوں میں 🙂

    افتخار انکل آپ جب بھی آئیں بتا دیجیئے گا پہلے سے تاکہ میں تیاری کرلوں ۔۔

    وعلیکُم السّلام اور شکریہ شہزاد ، جی گارنش بھی خود کیا ہے اور کہیں سے نہیں سیکھا بس جو سمجھ آتا ہے کوشش کر کے کرلیتی ہوں خود ہی ۔۔ اور اللہ کا شکر کہ جو کچھ بھی بنایا پہلی بار ہی ٹھیک بنا کبھی بھائیوں پر تجربے نہیں کیئے ۔۔ ہاں ابو کو ایک بار پڈنگ کا ملغوبہ پہلی بار کھلایا تھا ۔۔ مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا کہ میں نے ابو کو پڈنگ ملغوبہ کے سوا کچھ نہیں کھلایا اس لیئے کہ اُس وقت اسٹڈی میں مصروف رہتی تھی تو کچن سے کوئی واسطہ نہیں تھا ۔۔

  6. M.Shahzad Said:

    سلام۔
    ماشااللہ۔
    Pakistan has got talent
    بہت اعلی۔ اچھی بات ہے کہ آپ کی پہلی کو شش ہی کامیاب ہو جاتی ھے۔
    لیکن لگتا ہے شوق کھانے کا زیادہ اور کھلانے کا کم ہے تبھی توبھائیوں کو بھی نہیں چکھایا۔
    اللہ کرے آئندہ آپ سب کچھ اکیلی نہ کھائیں دوسروں کو بھی دیں اور ان کی دعائیں لیں۔
    اردو ٹائپ کرنے کے چکر میں شاھدہ آپی کے بلاگ پر ھی پوسٹ کر دیا۔ معزرت۔

  7. hijabeshab Said:

    شہزاد ، آپ میری بات نہیں سمجھے شائد ۔۔ میں نے لکھا بھائیوں پر تجربے نہیں کیئے یعنی جو بنایا اچھا بنا تو تجربہ کیسا ؟؟ اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں کچھ پکاؤں اور بھائیوں کو نہ کھلاؤں ۔۔ میں اگر ایک چاکلیٹ بھی کھا رہی ہوں تو اُس میں سے بھی سب کو ضرور دیتی ہوں 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: