عیدی

سلامِ عید !
جن ممالک میں کل عید ہے اُن کو عید مبارک اور ساتھ عیدی 🙂


یہ 100 کا نوٹ میں نے اردو ٹیک بلاگ پر پوسٹ کیا تھا ۔۔ عثمان اگر آپ کو یہ نوٹ اچھا لگے تو یہ لے لیں 😛
چھوٹی عید پر عیدی دینے کا سلسلہ کب شروع ہوا کسی کو پتہ ہے تو بتا کر میری معلومات میں اضافہ کریں 🙂

45 تبصرے »

  1. عثمان Said:

    ہاہا۔۔۔۔ہاہا
    پردیس میں پاکستانی نوٹ نہیں چلتا۔
    میری عیدی تو ضائع ہو گئی۔😦

  2. عثمان Said:

    ہاہاہا۔۔۔۔۔۔
    آپ نے جو سو کا نوٹ مجھے دیا ہے اس پر ایک پیغام لکھا ہوا ہے۔

    ” جان کل 12: بجے حاجی صاحب کی قبر پر میں تمھارا انتظار کروں گا۔ باقی بات اس بچے سے پوچھ لینا ”🙂🙂🙂

    اب میں اس کا کیا کروں۔ جگت تو خوب بنتی ہے۔ لیکن۔۔۔۔۔🙂🙂

  3. hijabeshab Said:

    عثمان وہ نوٹ میں نے تو کسی کو دیا نہیں اس لیئے کہ وہ لڑکی نہیں لڑکے کی طرف سے پیغام ہے ۔۔ آپ کو لکھا کہ آپ کو پسند آئے تو لے لیں 😛 اور جُگت لکھ لیں اگر مناسب لگے آپ کو، میرے لیئے تھوڑی نہ ہوگی وہ ۔۔
    اور ویسے بھی وہ نوٹ آپ کے کام کا نہیں آپ یہ لیں

  4. عثمان Said:

    اے لو۔۔۔۔ میں تو خوامخواہ خوشیاں منا رہا تھا۔😦
    لیکن میں اسے آپ کا پیغام بھی سمجھ سکتا ہوں۔🙂 ان ڈائریکٹلی🙂

  5. hijabeshab Said:

    عثمان عید پہ خود سے سمجھنے کی آزادی ہوتی ہے کیا آپ کی طرف 😛 اگر ایسا ہے تو خوش ہو لیں سانوں کی 😛

  6. عثمان Said:

    لیکن عید مبارک اور عیدی کا شکریہ میں نے بلاگ پر نہیں بلکہ باآواز کہنا تھا۔ وہ کیسے کہوں🙂

  7. hijabeshab Said:

    عثمان آپ کا گلا خراب ہے کیا ؟؟؟ آپ کہیں باآوازِ بلند حجاب آپ کا شکریہ 🙂

  8. عثمان Said:

    لیکن آپ کو تو سنائی ہی نہیں دے گا۔😦
    اس کے لئے آپ کا وائس چیٹ پر دوسری طرف ہونا ضروری ہے۔🙂

  9. hijabeshab Said:

    میرے پاس تو مائیک ہی نہیں ہے آپ اپنی مبارک ریکارڈ کریں اور اُس ای میل پر بھیج دیں جو میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہوں 🙂

  10. عثمان Said:

    😦
    چلیں کوئی بات نہیں۔ ابھی میں نے ہار نہیں مانی۔
    میں بھی ڈھیٹ ہڈی ہوں۔ ٹرائیاں جاری رکھوں گا۔🙂

  11. hijabeshab Said:

    😛

  12. حجاب آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ۔۔میرے لیے 5000واالی عیدی ٹھیک ہے

  13. ايک بات تو عثمان صاحب نے خود ہی ثابت کر دی ہے کہ عثمان صاحب جلد باز ہيں يعنی بغير سوچے سمجھے لکھنا شروع کر ديتے ہيں ۔ ايک تو انہيں نوٹ پر لکھا ہوا اچھا بھلا نظر آنے والا پيغام پہلی نظر ميں دکھائی نہ ديا ۔ دوسرے انہوں نے ڈھیٹ ہڈی ہونا قبول کر ليا ہے اور تيسے ايک اور بات ابھی تک انہيں نظر نہيں آئی کہ پانچ ہزار کا نوٹ وہ نمونے کی تصوير سٹيٹ بنک نے شائع کی تھی اس کا نمبر صفر ہے اور قابلِ استعمال نہيں ۔ چوتھے انہيں پوچھنا يہ چاہيئے تھا کہ يہ نوٹ آپ کو کس نے بھيجا تھا ؟ الٹا غلط فہمی ميں مبتلا ہونے کا اظہار کر ديا

    • Bdtmz Said:

      This is soo beneath u specially since hijab gave to him m doesn’t mind so y shud anyone else?

  14. عثمان Said:

    محترم میں کسی جلد بازی یا غلط فہمی میں مبتلا نہیں البتہ آپ اندیشہ ہائے دور دراز میں مبتلا ہیں۔
    اوپر دیے گئے مراسلے میرا محترمہ حجاب صاحبہ کے ساتھ معمول کا ہنسی مذاق ہے۔ خوامخواہ باتوں کو ادھر ادھر اڑانے سے پرہیز کیجئے اور اپنے مسائل پر توجہ دیجئے۔

  15. عثمان صاحب
    آپ نے جلد بازی کا ايک اور ثبوت مہيا کر ديا ہے ۔ شکريہ

    آپ خود کو بڑا مزاح نگار ثابت کرنے کی کوشش تو کر رہے ہيں مگر آپ مين برداشت کا مادہ صفر يا اس سے بھی کم ہے ۔ کيا مذاق کرنے کا حق صرف آپ کو ہے ؟

    ہاں ميں انديشہ ہائے دور دراز رکھتا ہوں ۔ انديشہ ہائے دور دراز رکھنے والے ہی کامياب ہونے کے اہل ہوتے ہيں ۔ اگر ہماری قوم کی اکثريت اور حکمران انديشہ ہائے دور دراز رکھتے تو آج ہمارے ملک کا يہ حال نہ ہوتا اور سيلاب سے اتنی زيادہ تباہی نہ ہوتی

    کيا آپ کا متذکرہ بالا مذاق اس علاقے کی تہذيب کی غمازی کرتا ہے جہاں آپ پيدا ہوئے تھے ؟ کيا آپ اپنی سگی خالہ زاد پھوپھی زاد ماموں زاد يا چچا زاد بہن سے بھی ايسا ہی مذاق کرتے ہيں ؟ يا کيا حجابِ شب صاحبہ سے آپ کی ان سب سے زيادہ بے تکلفی ہے ؟

  16. عثمان Said:

    محترم
    آپ کی گھٹیا سوچ ہر اب صرف اناللہ ہی پڑھا جا سکتا ہے۔
    ایک سیدھے سادھے ہنسی مذاق کو آپ ایک قبیح موڑ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
    اپنی اداؤں پر غور کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ مجھے آپ کو بار بار آئینہ دیکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  17. عثمان صاحب
    عثمان صاحب
    آپ نے جو مشورہ تحرير بعنوان “تحفہ” پر ديا اس کيلئے شکر گذار ہوں
    ليکن ميں ورڈپريس سے لاگ ان ہوئے بغير تبصرہ لکھ رہا تھا چنانچہ ميں نے حجابِ شب صاحبہ کو مشورہ ديا جو درست تھا اور اس کا ثبوت سامنے آ گيا آج کے تبصرہ کی صورت ميں

    ديگر
    ميری سوچ کو گھٹيا کہنا کا بہت بہت شکريہ
    واقعی آپ کيلئے بلکہ کسی کيلئے بھی مجھے آئينہ دکھانے کی ضرورت نہيں ہے کيونکہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے کرم سے ميں ہميشہ اپنے آپ کو درست کرنے کی کوشش ميں رہتا ہوں
    مجھے کسی انسان کی سند کی ضرورت نہيں ہے بلکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے

  18. حجابِ شب صاحبہ
    ميں آپ سے معذرت کا طلبگار ہوں کہ نامعقول قسم کی بحث آپ کے بلاگ پر شروع ہو گئی ۔ ميں صدق دل سے معذرت خواہ ہوں

  19. عثمان Said:

    محترم

    میں آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرنے اور اس بلاگستان میں آپ سے الجھنے اور بات چیت کرنے سے پرہیز کرتا ہوں۔ میں لوگوں سے حتی الامکان تلخی سے پرہیر کرنا چاہتا ہوں۔ اور میری کوشش ہے کہ میں لوگوں سے ذیادہ سے ذیادہ خوشگوار تعلقات رکھوں۔ وہ تمام بلاگر جو میری باتوں کا پرا نہیں مناتے ان سے میرا ہنسی مذاق جاری رہتا ہے۔

    میری ایک مؤدبانہ التجا ہے کہ مجھ ناسمجھ انسان سے گفتگو کرنے اور الجھنے سے پرہیز کریں۔ میں آپ کا انتہائی ممنون رہوں گا۔ بہت شکریہ!!

  20. طالم Said:

    عثمان صاحب آپ تو بڑے ٹھرکی آدمی ہیں۔ آج آپ وائس چیٹ کی خواہش کر رہے ہیں کل کہیں گے ویب کیم آن کرو اور پھر ۔۔۔۔۔۔

    شرم کرو۔ فلرٹ کرنے سے پہلے سوچ لیا کرو تمہارے گھر میں بھی ماں بہن موجود ہے۔

  21. md Said:

    حجاب – دنیا میں سارے جھگڑے زن ، زر اور زمین پر ہوتے ہیں پھر بھی آپ نے زر کی عیدی دی – زر نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ جھگڑا لو ھے – زر شر کی علامت ہے – بار ٹر سسٹم صحیح تھا – بہت شکریہ

    • ہاہاہا
      دُرست فرمایا۔۔۔ لیکن حجاب جی نے اپنی طرف سے تو اس زر کو خوشیوں کا سبب سمجھ کر عیدی دی۔ خیر واقعی یہ ثابت ہو گیا کہ زر شر کی علامت ہے😀

  22. ریحان Said:

    یہ جو آپ دے رہے ہیں یہ عیدی تو نا نا ہوئی

    اور یہ باہر کی ہوا تو لوگوں کے مزاج ہی بدل دیتی ہے

  23. میری طرف سے بھی آپ کو عید مبارک ہو ۔

  24. ویسے یہ عیدی صرف عثمان کو ہی کیوں۔۔۔۔۔
    عثمان یہ عیدی، ایسا کریں آپ اسلام آباد بھیج دیں، جواب میں آپ کو دعائیں ملیں گی۔

  25. کمال ہے۔۔۔بات کہاں سے چلی اور کہاں سے گزر کر کہاں پہنچ گئی۔۔۔

    آپ سب کو عید مبارک۔

  26. hijabeshab Said:

    میری پوسٹ تحفہ کے تبصرے میں عثمان نے مجھ سے پوچھا تھا میں عثمان کو عید کا تحفہ کیا دے رہی ہوں ، میں نے لکھا عیدی دوں گی اور عیدی پوسٹ کی تو سب کے لیئے تھی مگر عثمان کو لکھا تھا تو شرارت میں وہ 100 کا نوٹ جو میں پہلے بھی پوسٹ کر چکی ہوں لکھ دیا کہ پسند ہو تو لے لیں ۔۔ اُس کے بعد جو بات ہوئی آپ سب نے ان باتوں کو کن معنوں میں لیا اور کیا سمجھا اس بات پر میں کوئی وضاحت نہیں کرنا چاہتی ۔۔

    تانیہ رحمان بلاگ پر خوش آمدید اور عید مبارک 🙂

    اجمل انکل ، کوئی بات نہیں میں اپنے بڑوں کی معذرت قبول نہیں کرتی ، بلاگ پر باتیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں ۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید مسٹر ظالم

    بلاگ پر خوش آمدید ریحان ۔۔ یہ عیدی بلاگ پر پوسٹ کرنے والی عیدی ہے اصل عیدی میں نہیں دیا کرتی ۔۔ اور میرا بلاگ پڑھنے والوں کو شائد یاد ہو کہ اردو ٹیک بلاگ پر بھی میں نے عیدی پوسٹ کی تھی ۔۔

    جہانزیب اشرف آپ کو بھی عید مبارک اور سلامِ عید ۔۔

    کاشف نصیر آپ کے سوال کا جواب اوپر دے دیا ہے تسلّی کرلیں ۔۔

    سب کو عید مبارک ۔۔

  27. سبھی احباب کو عید بہت بہت مبارک ہو۔ ویسے بر سبیل مزاح کہیں قصہ یوں تو نہیں کہ مردانہ پیغام زدہ نوٹ عثمان بھائی کی جانب سے بھیجا گیا ہو جسے رد کرنے یا بالفاظ دیگر لوٹانے کے لئے باقاعدہ انھیں ک مخاطب کیا گیا ہو۔ اگر کسی نے میرے مذاق کو سنجیدگی سے لیا تو خیر نہیں۔🙂

  28. یعنی مزیدار تبصروں کا سلسلہ ختم؟

  29. hijabeshab Said:

    ڈفر ابھی کہاں ابھی تو شائد 30 تبصرے ہوئے ہیں کم از کم 60 تو ہوں ناں 😛

  30. hijabeshab Said:

    ابنِ سعید بھیّا آپ کو بھی عید مبارک ۔۔ اور اصل بات کا پتہ چلانا ہے اگر تو اُس بچّے کو تلاش کریں جو نوٹ لے جا رہا تھا 😛

  31. عثمان Said:

    ہاہاہا۔۔۔۔
    یہ تو واقعی دلچسپ جارہا ہے۔🙂 لگتا ہے کہ کئی مسخروں کی حسرتیں ادھوری ہیں۔ جس کی وہ رو رو کر شکایات کررہے ہیں۔🙂
    حجاب ، دل تو کررہا ہے کہ بات آگے بڑھاؤں اور تبصرے 66 تو کیا 166 تک لے جاؤں لیکن آپ کو پریشانی ہوگی۔ لہذا یہیں ختم کررہا ہوں۔ کسی اور پسٹ کے لئے معاملہ اٹھا رہکھتے ہیں۔🙂

  32. عثمان Said:

    ابن سعید بھائی
    آپ کا اندازہ ٹھیک ہوسکتا ہے۔ مثلا یہ کہ جن بچوں کے ہاتھ میں نے نوٹ بھجوایا تھا۔ وہ بھی یہیں شکایات کرتے نظر آرہے ہیں۔🙂

  33. تم آؤ تو ہم بھی عید کریں

    تم آؤ تو ہم بھی عید کریں

    حسرت ہے تمہاری دید کریں
    کچھ دیر تو دل کو چین ملے
    کچھ روز تو من کا پھول کھلے
    اب لوگ بھی کچھ تائید کریں

    تم آؤ تو ہم بھی عید کریں

    تم سے ایک گزارش ہے
    یہ اپنے دل کی خواہش ہے
    اک بار ملو، اک بار ملو
    ہر بار یہی تاکید کریں

    تم آؤ تو ہم بھی عید کریں

    جب غم کے بادل چھائے تھے
    اس وقت بھی تم نہ آئے تھے
    سب دشمن یہ تنقید کریں
    تم آؤ تو ہم بھی عید کریں

    مانا کہ ہم دیوانے ہیں
    سب باتوں سے انجانے ہیں
    جب اپنے ہی بیگانے ہیں
    کیا غیروں سے امید کریں

    تم آؤ تو ہم بھی عید کریں

  34. md Said:

    رسمیں دُنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے

    عید مُبارک نوٹ: اوپر کے تبصرہ میں جملہ اسطرح پڑھا جائے -دُنیا میں اکثر جھگڑے زن ِزرِ اور ذمین پر ہوتے ہیں –

  35. tawarish Said:

    حجاب بہت شکریہ اور عیدی میں کوئی اچھی سی ڈیش بنا کر دکھائیں

  36. جعفر Said:

    اگرچہ باسی ہوچکی ہے لیکن پھر بھی
    عید مبارک
    ::ضروری نوٹ::
    یہ ڈفر کوئی روحانی شخصیت ہے
    پچھلے تین مہینوں‌میں‌ اس کی تین پیشینگوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں
    تیسری اس پوسٹ کے تبصروں میں‌درست ثابت ہوئی ہے

  37. جمیل Said:

    عید مبارک۔
    فرنٹ الگ نوٹ کا ہے اور بیک سائیڈ الگ کی۔
    ایسا کیوں؟

  38. hijabeshab Said:

    طارق راحیل اچھی نظم لکھی ہے آپ نے شکریہ

    عید مبارک توارش ۔۔ ایک ڈش بنائی تھی وہ اس بلاگ پر پوسٹ نہیں کی وہ پوسٹ کروں گی شکریہ۔۔

    عید مبارک جعفر ۔۔ مطلب یہ ہوا کہ ڈفر سے اور باتیں بھی پوچھنی پڑیں گی 😛

    بلاگ پر خوش آمدید جمیل ۔۔ اور بیک اور فرنٹ الگ اس لیئے ہیں کہ ایک 100 کا اور ایک 5000 کا نوٹ ہے ۔۔

  39. جمیل Said:

    بڑا روکھا پھیکا سا شکریہ کہا آپ نے۔ (معلوم نہیں کے سیڈ سمائلی کیسے لگے گا یہاں)

    اور پھر تو یہ جعلی عیدی ہوئی کہ آدھے آدھے نوٹ۔

    اور سمائلی لگانے کا بتادیں کیسے لگیں گے؟

  40. khokhar976 Said:

    کون کہتا ہے کہ قبروں پر جانے والوں کی مرادیں پوری نہیں ہوتیں۔🙂

  41. […] عیدی September 201044 comments 3 […]


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: