تحفہ —

کچھ عرصہ پہلے تک مجھے تحفہ دینا بہت اچھا لگتا تھا اس لیئے کہ تحفہ جتنا بھی کم قیمت یا چھوٹا سا بھی ہوتا تھا لوگ خوشی سے لینا پسند کرتے تھے خوشی چہرے سے ظاہر ہوتی تھی بلکہ تبصرہ بھی فرمایا جاتا تھا ۔۔ مگر آج کل جب لوگ مہنگائی کے مارے ہوئے ہیں سب کی توقع زیادہ تر یہی ہوتی ہے کہ کوئی قیمتی نایاب سا تحفہ ہو اور بڑا سا گفٹ پیک ہو ۔۔ چھوٹے گفٹ پیک اگر کسی کو پکڑاؤ کسی تقریب میں ، چاہے اُس کی قیمیت زیادہ ہی کیوں نہ ہو یوں منہ بنا کہ لیا جاتا ہے جیسے کسی مہلک بیماری کے جراثیم پیک کرکے دئیے جا رہے ہوں 😛 اور بڑا پیک دیکھ کر باچھیں کِھل جاتی ہیں ۔۔ میں نے خود دیکھا ہے سچّی مچّی ۔۔ ویسے میری فرینڈز ایسا نہیں کرتیں اس لیئے کہ میں تحفہ دیتی ہی نہیں 😛
تحفہ لینا بھی اچھا لگتا ہے خوشی ہوتی ہے اور میں تحائف سنبھال کر رکھتی ہوں چاہے وہ چھوٹا یا کم قیمت کا ہی کیوں نہ ہو ، میرے پاس میری اسکول اور کالج فرینڈز کے بے شمار تحائف ۔۔ ہیئر بینڈز ، بُندے ، چوڑیاں ، پرس ، ڈائری ، ڈوپٹے ، عید کارڈز اور ایک پانچ روپے کا نوٹ بطور یادگار موجود ہیں ،کچھ چیزیں میں اب بھی استعمال کرتی ہوں اور فرینڈز کو یاد کرتی ہوں یا فون کرکے باتیں شیئر کرتی ہوں ۔۔ میری ایک اسکول فرینڈ جو اب اس دنیا میں نہیں اُس کا دیا ہوا ایک عید گفٹ چھوٹا سا ریڈ کلر کا چاند بنا ہوا بُندہ اور اس پہ سفید نگ کا تارہ مجھے بے حد عزیز ہے ۔۔ اب سب کو تحفے دینا چھوڑ دیئے صرف ایک فرینڈ کو دیتی اور وصول کرتی ہوں 🙂
مجھے تو یہی سارے تحفے خاص لگتے ہیں جو خلوص کے جذبے سے مجھے دیئے گئے ۔۔ چاہے عید پر ملیں یا کسی اور موقع پر ۔۔ آپ سب تحفے لیتے زیادہ ہیں یا دیتے زیادہ ہیں ؟؟ کوئی ایسی چاند رات آئی جب کوئی خاص تحفہ ملا ہو اور یہ کہنے کو دل چاہا ہو کہ ۔۔ پیار کا تحفہ تیرا بنا ہے جیون میرا 😛 یا آپ نے کسی کو ایسا کوئی تحفہ دیا کہ کسی اور کا جیون بن گیا ہو 🙂 آخری تحفہ کیا ملا ؟؟ مجھے آخری تحفہ پچھلے ماہ ملا ہے ۔۔ جس میں گھڑی ، پرس اور بہت ساری چاکلیٹس ۔۔ ابھی چاند رات میں ایک دن باقی ہے جس جس کو تحفے دینا ہیں دے لیں اس لیئے کہ بقول شاعر
اِک پیار بھرا تحفہ
بروقت اگر پہنچے
ہر چیز سے بہتر ہے
جذبوں کی مہک اس میں
چاہت کی دھنک اس میں
خوابوں کی طرح دلکش
کرنوں کی طرح روشن
اِک پیار بھرا تحفہ
روٹھے ہوئے لوگوں کو
بھیگی ہوئی پلکوں کو
ٹوٹے ہوئے رشتوں کو
تجدیدِ تعلق کا
پیغام سناتا ہے
اِک پیار بھرا تحفہ
بروقت اگر پہنچے
بھولی ہوئی یادوں کا
گزرے ہوئے سپنوں کا
جذبات کی موجوں سے
طوفان اٹھاتا ہے
اِک پیار بھرا تحفہ ( خلیل اللہ فاروقی )

17 تبصرے »

  1. عثمان Said:

    اپنے بلاگ پر مجھ جیسے ڈراموں کے لئے کوئی فلٹر لگائیں کیوں کہ میرا دل آپ کی تحریریں پڑھ کر ڈولے ڈولے ہو جاتا ہے۔ 🙂
    ویسے آپ مجھے عید پر کونسا تحفہ دے رہی ہیں؟
    اور کونسا تحفہ لینا پسند کریں گی؟ 🙂 🙂

  2. ہمارے ہاں تحفہ کا مطلب آپ نے سمجھا ہے اور کچھ اور لوگ سمجھتے ہوں گے جن ميں ميں بھی شامل ہوں ۔ مجھے جرمنوں کی ايک بات پسند آئی تھی کہ کوئی انہيں معمولی سا بھی تحفہ دے تو وہ تحفہ دينے والے کے سامنے ہی اسے مسکراہٹوں کے ساتھ کھول کر تحفے کی تعريف کرتے ہيں اور تحفہ دينے والے کا جوش و خروش سے شکريہ ادا کرتے ہيں ۔ ہمارے ہاں تو تحفہ اس طرح ليا جاتا ہے کہ جيسے اس کی بالکل پرواہ نہ ہو

  3. ميری آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ايسا بندوبست کر ديں کے ميں اپنے موجودہ بلاگ کی پہچان کے ساتھ تبصرہ کر سکوں ۔ يہاں ميرے اس بلاگ کی پہچان آتی ہے جسے ميں نے تين سال قبل بند کر ديا تھا ۔ ميرا موجودہ بلاگ يہ ہے
    http://www.theajmals.com

  4. tawarish Said:

    میں آپ کی بات سے متفق ہوں. ہمیشہ تحفہ دینے والے کے جذبات اور محسوسات کا احترام کرنا چاہیے نہ کے تحفے کی مالیت کے مطابق اپنے تاثرات کا اظھار کرنا چاہیے.

  5. اچھی وش سے بڑھ کر کیا تحفہ ہو سکتا ہے جی ۔ ہماری وش تو یہی ہوتی ہے کے آپکا اپنا کریئیٹر آپکو آپکی اپنی مرضی کا خوش رکھے ۔

  6. mohibalvi Said:

    بڑی بروقت اور خوشگوار سی پوسٹ ہے۔

    تحفے دینا اور لینا واقعی عمدہ شے اور بہت سی یادیں جڑ جاتی ہیں اس سے۔ مجھے جو تحفہ سب سے پسند ہے وہ ایک پتے پر تخلیق کیا گیا بہت ہی خوبصورت آرٹ کا نمونہ ہے جس میں ایک کشتی ایک سوار جھیل کے کنارے چاند تلے ہے ، اب اس سے عمدہ تحفہ اور کیا ہو سکتا ہے ۔

    اس طرح ایک عدد پینٹ شدہ کارڈ بھی یادگار تحفوں میں سے ہے

  7. میری جانب سے آپ کو عید مبارک قبول ہو
    اور عید کا تحفہ قبول فرمایئے

    http://www.123greetings.com/events/eid_ul_fitr/eid_mubarak/mubarak25.html

  8. md Said:

    حجاب صاحبہ – تحفہ پر کیا منحصر ہے زمانہ نے ہر چیز بدل دی ہے یہان تک کہ الفاظوں کے معنی بھی تبدیل ہوگئے ہیں – ہر چیز کمرشل ازم ہوگئی ہے – اور کمرشل ازم نے دنیا کی ہرچیز کو بدل کر رکھ دیا ہے – اب خلوص کو نہیں دکھاوے کو اھمیت حاصل ہے — چلیں میں آپکو عید پر اپنا پسندیدہ سونگ کا تحفہ دے رہا ہوں – امید ہے آپ اسے ضرور سنیں گیں اور رائے بھی ضرور دیں گیں – بول ہیں – tum ho saath raat bhi haseen hai — لتا نے گایا ہے  – عثمان آپ کی نظر سے یہ تحریر گزرے تو آپ بھی ضرور سنیں سننے کے بعد ممکن ہے آپ کو بھی گانوں سے دلچسپی پیدا ہوجائے – بہت شکریہ

  9. md Said:

    او ھو ترکیب استعمال بتانا تو بھول ہی گیا – اس نغمہ کے سحر میں ڈوبنے کیلئے تنہائی بہت ضروری ہے – بہت شکریہ

  10. Rizwan Said:

    لو بھئی ہماری طرف سے بھی عید کا تحفہ وقت پر ہی مل جائے گا۔ کوریئر کو سمجھا دیا ہے (بالکل بوچھی کی طرح) رسید کا انتظار رہے گا۔

  11. hijabeshab Said:

    عثمان آپ خود ہی کہہ رہے ہیں کہ آپ جیسے ڈرامے ۔۔۔۔ تو چلنے دیں ناں ڈرامہ ابھی تو 1000 قسطیں بھی نہیں ہوئیں 😛 اور رہا دل تو دل ہے کہ تھالی کا بیگن جو ڈول جاتا ہے ؟؟؟ اور یہ آپکا دل کب کب اور کہاں کہاں ڈولتا رہتا ہے اس پر ایک پوسٹ لکھیں آپ ۔۔ اور یہ تو بتایا نہیں کسی نے کہ آخری تحفہ کیا ملا تھا سب کو 😦 میں آپ کو عیدی دوں گی انتظار کریں ۔۔ اور میں کبھی تحفہ اپنی پسند سے نہیں لیتی آپ کی مرضی آپ جو تحفہ دینا پسند کریں 🙂

    اجمل انکل آپ کا جو بلاگ لنک میرے پاس ایڈ ہے وہ وہی ہے جو آپ نے لکھا ، مگر آپ جب تبصرہ کرتے ہیں تو آپ کے نام پر کلک کروں تو آپ کا پرانا بلاگ اوپن ہوتا ہے ۔۔ یہ میں کیسے ٹھیک کروں سمجھ نہیں آیا ۔۔ میرا خیال ہے آپ تبصرہ کرتے ہوئے ٹھیک کرسکتے ہیں یا میں کروں گی تو مجھے بتائیں کیسے کروں ۔۔

    شکریہ توارش 🙂

    دعا کا شکریہ جاہل سنکی 🙂

    محب ، وہ کشتی والا کارڈ ہے یا جو بھی ہے تصویر پوسٹ کریں مجھے دیکھنا ہے 🙂

    طارق راحیل آپ کو بھی عید مبارک اور سلامِ عید 🙂 اور اتنے پیارے کارڈ کا شکریہ ۔۔

    بہت شکریہ md میں سانگ سُن کر بتاؤں گی کیسا ہے اور آپ کی ترکیب پر عمل بھی کروں گی 🙂

    بلاگ پر خوش آمدید رضوان 🙂 کونسا تحفہ رضوان کس کو بھیجا مجھے بھی تو بتائیں ۔۔

  12. This has happened due to options selected by you for your blog
    Presently comments are allowed to those who have their blogs on wordpress, that is, to those who are logged in to wordpress
    Please go to Dash Board
    then to Settings
    and then to Discussion
    Then see the options you have checked and modify to allow comments to all

  13. عثمان Said:

    افتخار اجمل صاحب

    آپ کو اپنے ورڈ پریس اکاؤنٹ سے لاگ آف ہونا پڑے گا۔ وہاں سے لاگ آف ہو کر اس بلاگ کے URI پر اپنا موجودہ ایڈریس لکھیے۔ لنک ٹھیک آئے گا۔
    حجاب اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتیں۔
    میرے ساتھ بھی یی مسئلہ تھا۔ لیکن اب ٹھیک ہے۔

  14. شکريہ اچھی بھتيجی ۔ آپ نے درست کر ديا ۔ اور ميں نے آپ کی عيدی والی تحرير پر بلا دقت تبصرہ لکھ ديا ۔ جيتی رہو سدا سُکھی رہو

  15. جمیل Said:

    یہاں تو کوئی تحفہ دیتا ہی نہیں۔
    حجاب آپ ہمیں بھی کوئی تحفہ دے دیں:-)

  16. hijabeshab Said:

    آپ کسی کو تحفہ نہیں دیں گے تو آپ کو کیسے تحفہ ملے گا مسٹر جمیل ؟؟ پہل کیجیئے آپ اپنی طرف

  17. جمیل Said:

    لیکن یہاں تو پہل آپ نے ہی کی ہے۔
    عیدی دے کر۔
    تو ہمارے لیے بھی پہل کردیں۔
    ویسے بھی لیڈیز فرسٹ:wink:


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

Leave a reply to افتخار اجمل بھوپال جواب منسوخ کریں