چکن شامی کباب

اجزاء
—–
بون لیس چکن آدھا کلو
چنے کی دال ایک پاؤ
سرخ مرچ ثابت 10 عدد
سیاہ مرچ ثابت 6 یا 7
ادرک لہسن مکس پیسٹ یا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
ہری مرچیں 6 سے 7 عدد باریک کٹی ہوئی
انڈے 3 عدد
نمک ایک چائے کا چمچہ
آئل فرائی کے لیئے
ترکیب
——-
چنے کی دال چُن کر دھو لیں اور بوائل کرکے گلا لیں دال گل جائے مگر دانے ثابت رہیں ،دال میں پانی بچ جائے تو نکال دیں ۔ چکن میں سرخ مرچ، سیاہ مرچ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر ایک گلاس پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے ۔
جب چنے کی دال اور چکن ٹھنڈے ہوجائیں تو چکن اور دال کو مکس کریں اور بلینڈر میں پیس لیں چکن اور دال میں پانی خشک ہوچکا ہے اس لیئے پیستے ہوئے انڈا ڈال کر پیسیں آسانی رہے گی ، اب پسے ہوئے آمیزے میں نمک ہری مرچ ہرا دھنیا شامل کرکے کباب بنا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں ۔اگر فرائی کرتے ہوئے کباب ٹوٹنے لگیں تو ایک انڈا پھینٹ لیں اور کباب پہلے انڈے میں ڈپ کریں پھر فرائی کرلیں۔

9 تبصرے »

  1. لگی رہو حِجاب شاباش اچھا جزبہ ہے خِدمتِ خلق کا اللہ بھلا کرے گا آپکا،،،

    • عثمان Said:

      صرف جذبہ ہی ہے۔ خدمت خلق کہاں ہورہی ہے؟😦 مجھے تو ایک کباب نہیں ملنا۔😦

  2. مُشکل الفاظ کا ترجمہ
    بون لیس چکن ۔ بغير ہڈی چرغہ
    مکس پیسٹ یا پاؤڈر ۔ مخلوط مرکب يا سفوف
    بوائل کرکے ۔ اُبال کر کے
    بلینڈر ۔ گھوٹنا
    فرائی کرلیں ۔ تَل ليں

    ميں ترجمے کے امتحان ميں کامياب ہوا يا نہيں

  3. M.Shahzad Said:

    واہ جی واہ۔۔۔۔
    ترکیبیں تو میں سنبھال کر رکھوں گا۔۔۔”امی جان جلدی ڈھونڈیں کوئی بہو، روزانہ کون جاب بھی کرے اور آٹا بھی گوندھے”
    شکریہ آپکا حجاب آپی۔ ویسے آپکے بلاگ پر اردو لکھنا مشکل ھے کوئی اچھا سا ٹول استعمال کر لیں جیسے شاہدہ آپی کی سائیٹ پر ھے۔
    واسلا

  4. kainat Said:

    بہت شکریہ اتنی اچھی ریسپی شیئر کرنے کے لیے

  5. hijabeshab Said:

    شاہدہ آپی آپ بھی کچھ خدمت کریں لکھ کر 🙂 اور عثمان کباب بھیج دوں کیا ؟؟؟؟؟😛

    اجمل انکل آپ صرف پاس نہیں اے گریڈ سے پاس ہوگئے ہیں مبارک ہو ۔۔

    شہزاد آپ نے شائد لکھا تھا کہ آپ کے گھر میں کوئی نیٹ استعمال نہیں کرتا تو بہو تلاش کرنے کا امّی کیسے پڑھیں گی ؟؟ آپ فون کر کے کہہ دیں 🙂 اور میرا بلاگ شاہدہ آپی جیسا نہیں ہوسکتا ۔۔ آپ یہ لنک لیں اس کو ڈاؤن لوڈ کرلیں جب میرے بلاگ پر تبصرہ کرنا ہو وہاں لکھ کر کاپی کرکے پیسٹ کردیں ۔
    http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=4

    • عثمان Said:

      لیجئے۔ میں کب سے انتظار کررہا ہوں۔ اور آپ اب تک پوچھ ہی رہی ہیں؟😦

  6. M.Shahzad Said:

    سلام
    شکریہ حجاب،
    واقعی، آپکی بات صحیح ہے۔ میں چاہتا بھی نھیں کہ وہ پڑھیں ویسے ریکارڈ پر تو ہونا چاہیےنا۔ فون پر نہ بابا نہ۔شرم آتی ہے۔۔۔اندازہ ھے کہ جلد کچھ کریں گی کیونکہ اب میرا ہی نمبرہے، ویسے امی اتنی سادہ ہیں انہیں سبھی پسند آ جاتے ہیں، دعا کرنا اللہ بہتر کرے

  7. sarah Said:

    میں بھی ایسے ہی بناتی ہوں چکن شامی بس سیاہ مرچ نہیں ڈالتی ۔۔ اس سے تھوڑا تیکھا پن ہوجاتا ہے بس لال اور ہری مرچین ڈالتی ہوں ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: