بُھنی ہوئی چنے کی دال۔

بُھنی ہوئی چنے کی دال۔
اجزاء۔
——
چنے کی دال ۔ ایک پاؤ۔
تیل یا گھی۔آدھا پاؤ۔
ادرک پسا ہوا۔ دو کھانے کے چمچے۔
لہسن پسا ہوا۔ ایک کھانے کے چمچے۔
دہی۔چار کھانے کے چمچے۔
کلونجی۔ ایک چائے کا چمچہ۔
ثابت دھنیا۔ ایک چائے کا چمچہ۔(صاف کرکے دھو لیں اور توے پر بھون کر کوٹ لیں۔)
سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچہ۔(بھون کر پیس لیں پاؤڈر کی شکل میں ہو۔)
سونف۔ آدھا چائے کا چمچہ۔( بھون کر پیس لیں۔)
ہلدی ۔ایک چٹکی۔
نمک ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
ہری مرچیں ۔ چار عدد۔لمبائی میں چار ٹکڑے کرکے بیج نکال دیں۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچہ۔
ادرک باریک کٹی ہوئی ۔ایک چائے کا چمچہ۔
ترکیب۔
———-
دال کو ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔پھر دال میں ایک چٹکی نمک ،ہلدی،کُٹی ہوئی سرخ مرچ اور دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر اور اتنا پانی ڈال کر کہ دال گل جائے مگر الگ الگ رہے اور شوربا نہ بنے۔ دال گلنے پر تھوڑا سا پانی باقی رہے اگر نہ ہو تو ایک پیالی پانی ڈال کر ادرک اور ہری مرچ کے علاوہ باقی مصالحے ڈال کر کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کے مصالحہ دال میں مکس ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے۔اب ہری مرچ اور ادرک کو تیل میں گولڈن براؤن فرائی کرکے دال کو بگھار لگا دیں۔اور پانچ منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر چاہیں تو باریک کٹی ہوئی ادرک اور تھوڑا سا ہرا دھینا گارنشگ کے لئے ڈال دیں۔مزے دار بھنی ہوئی چنے کی دال تیار ہے۔آزمائیے اور کھا کے بتائیں کیسی لگی ۔
———————–
چنے کی دال ترکیب 2
——-
چنے کی دال ایک پاؤ
دہی 2 کھانے کے چمچے
پسا ہوا مکس گرم مصالحہ آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ
کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی چٹکی بھر
آئل 4 کھانے کے چمچے
ادرک باریک کٹی ہوئی تھوڑی سی
ہرا دھنیا ہری مرچ باریک کٹی ہوئی تھوڑی سی
ترکیب

دال چُن کر دھو لیں، ہلدی اور ایک چٹکی نمک ڈال کر بوائل کرلیں تاکہ دال گل جائے مگر دال کے دانے الگ الگ ہی رہیں ،اب بوائل کی ہوئی دال میں سے 2 کھانے کے چمچے دال لے کر اچھی طرح میش کرلیں ،اب دال میں دہی دال کر مکس کریں، ایک دیگچی میں 2 چمچے آئل گرم کریں اور میش کی ہوئی دال دہی اور باقی مصالحے ڈال کر مکس کریں اور بوائل کی ہوئی دال بھی ڈال دیں اور آدھی پیالی پانی ڈال ہلکے ہاتھ سے چمچہ چلا کر دال اور مصالحہ مکس کریں اور 5 منٹ پکا کر اُتار لیں ، اب 2 کھانے کے چمچے آئل گرم کریں اور ادرک کو ہلکا براؤن فرائی کرکے دال میں بگھار لگا کر اوپر ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کردیں چپاتی کے ساتھ یہ دال مزے کی لگتی ہے ۔
————————–
چنے کی دال ترکیب 3
———
اجزاء
—-
دال ایک پاؤ
پیاز 2 عدد درمیانہ سائز
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
مکس پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچہ
دہی ایک کھانے کا چمچہ
آئل 4 کھانے کے چمچے
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا باریک کاٹ لیں
ترکیب
—-
دال کو چُن کر دھو کر 30 منٹ کے لیئے بھگو دیں ، پیاز سنہری مائل فرائی کریں اب پیاز میں دال اور سب مصالحے ڈال کر مکس کریں اور 3 گلاس پانی ڈال کر چڑھا دیں ، (دال چڑھاتے ہوئے ایک چٹکی نمک ڈالیں باقی نمک دال پکنے پر ڈالیں )دال گل جائے تو ٹھیک ورنہ اور پانی ڈال کر دال گلالیں پانی خشک ہو جائے تو نمک ڈال کر ہلکے ہاتھ سے مکس کرکے مزید 5 منٹ پکائیں اب ادرک کو 2 کھانے کے چمچے آئل میں سنہرا سا فرائی کرکے بگھار لگا دیں ۔
اس دال میں چکن بھی مکس کر سکتے ہیں ، چکن کی چھوٹی بوٹیوں میں چٹکی بھر نمک پسی ہوئی سرخ مرچ ملا کر 2 کھانے کے چمچے آئل میں چکن فرائی کریں چکن کا پانی خشک ہوجائے تو مزید بھونیں تاکہ چکن میں ذرا سی سرخی آ جائے اب یہ چکن دال میں مکس کرلیں۔

8 تبصرے »

  1. M.Shahzad Said:

    Slaam,
    Wao thats really great, thanks a lot.
    . Too many receipies to experiment.
    I always used to think why there is too much water in my product.
    اب دال میں دہی دال کر مکس کریں، ایک دیگچی میں 2 چمچے آئل گرم کریں اور میش کی ہوئی دال دہی اور باقی مصالحے ڈال کر مکس کریں

    Yogurt is seems to be used twice or did you mean half half etc.

    Thanks for your efforts.

    • hijabeshab Said:

      بوائل کی ہوئی جو دال میش کی ہے 2 چمچے دہی بھی اُس میں شامل کر کے مکس کرنا ہے ، آئل گرم کرکے بوائل دال جو دہی کے ساتھ مکس کی ہے وہ ڈالنا ہے اور باقی نمک مرچ وغیرہ

  2. M.Shahzad Said:

    That was recipe number 2.

  3. Hijab, Your recipe is good but this is not the time to tell the recipe of Chane Ki Daal

    • hijabeshab Said:

      کیوں رمضان میں چنے کی دال کھانا منع ہے ؟؟ آلو چھولے کی ترکیب لکھوں یا پکوڑے کی ؟؟
      آپ نے اگر پاکستان کی حالت کی وجہ سے لکھا ہے تو کیا آپ کھانا نہیں کھا رہے ؟؟

  4. يہ سب لوگ انگريزی کيوں لکھ رہے ہيں ؟
    ميں نے پکانے کے طريقے نہيں پڑھے کيونکہ کوئی فائدہ نہ ہو گا ۔ نہ ميری ماں مجھے کچھ پکانے ديتی تھيں نہ بيوی ۔ بيٹی اور بہوؤں نے آج تک پکانے ديا ہے ۔ سب کہتی ہيں يہ آپ کا کام نہيں ہے ليکن ميں ياد رکھوں گا کہ مہنگائی آنے والی ہے کچھ سيلاب کی وجہ سے اور زيادہ چوربازاری کی وجہ سے ۔ چنے کی دال ہی مختلف طريقوں سے پکا پکا کے کھائيں گے
    ويسے يہ وقت ان لوگوں کے متعلق سوچنے کا ہے جنہيں چنے کی دال بھی نہيں مل رہی اور کھلے آسمان کے نيچے بيٹھے ہں

    • hijabeshab Said:

      افتخار انکل سوچنے کے بعد بھی کھانا تو پھر بھی ہم کھاتے ہیں ناں ۔۔ اور صرف سوچنے کی نہیں عمل کی ضرورت ہے ۔۔

  5. بی بی ۔ پہلے سوچنا ضروری ہے ليکن اس سے بھی پہلے اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا ۔ جانتی ہيں مسلمان وہ ہوتا ہے جو کھا کر سوئے تو اس کا ہمسايہ بھوکا نہ ہو ؟
    آجکل تو سب ہمسائے ہيں ٹی وی کی وجہ سے


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: