لاھوری وائٹ چکن کڑاہی۔

لاھوری وائٹ چکن کڑاہی۔
اجزاء۔
——-
چکن آدھا کلو۔(چھوٹے پیس )
پیاز 3 عدد ۔ (باریک کاٹ لیں )
لہسن کا پیسٹ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
ادرک 1 انچ کا ٹکڑا باریک کٹا ہوا
ہری مرچ ۔باریک کتری ہوئی 3 یا 4 عدد۔
پسی ہوئی کالی مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
پسا ہوا گرم مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
ہرا دھنیا۔باریک کترا ہوا تھوڑا سا۔
فریش کریم۔ 6 کھانے کے چمچے
نمک ۔آدھا کا آدھا چائے کا چمچ۔
کوکنگ آئل۔ 4 کھانے کے چمچے
ترکیب۔
———–
کڑاہی میں آئل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔اب پیاز ، لہسن ،کالی مرچ، شامل کرکے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کے لئے دم پر رکھ کر اُتار لیں۔اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔(اس ڈش میں پانی بلکل استعمال نہیں کرنا ہے)
—————————–

چکن اینڈ ویجی ٹیبل سزلر۔
اجزاء ۔
چکن بون لیس 10 یا 12 بوٹیاں چھوٹی کٹی ہوئی
پیاز ۔ ایک عدد۔
شملہ مرچ ۔ ایک عدد۔
ٹماٹر ۔ دو عدد ۔
ادرک لہسن کچلا ہوا ۔ ایک کھانے کا چمچ۔
لال مرچ کُٹی ہوئی ۔ ایک چائے کا چمچ ۔
ٹماٹر کا پیسٹ ۔ 4 کھانے کے چمچے۔
نمک ۔ آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچ ۔
کوکنگ آئل ۔ 3 کھانے کے چمچ۔
ترکیب ۔
——————–
چکن میں نمک ، ادرک لہسن ، لال مرچ لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیئے رکھ دیں ۔فرائنگ پین میں آئل ڈال کر دو یا تین منٹ کے لیئے گرم کریں ۔ پھر آنچ تیز کرکے چکن کو گولڈن فرائی کر لیں ۔ اب شملہ مرچ ، پیاز اور ٹماٹر ( سب ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ) ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں ، آخر میں ٹماٹر کاپیسٹ ڈال کر پانچ منٹ کے لیئے فرائی کریں ۔چکن سزلر تیار ہے ، گارلک بریڈ یا اُبلے ہوئے چاول کے ساتھ گرما گرم نوش کریں ۔
—————————-

چائینیز ایگ مصالحہ ۔
اجزاء۔ 1
———
انڈے ۔4 عدد۔
چکن۔ 4 بوٹیاں ۔اُبال کر ریشے کر لیں۔
آلو۔ایک عدد۔ فنگر چپس کی طرح مگر باریک کاٹ کر فرائی کرلیں
بند گوبھی۔باریک کٹی ہوئی۔2 کھانے کے چمچے۔
کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچ۔
اجینو موتو۔آدھا چائے کا چمچ۔
سویا سوس۔ایک کھانے کا چمچ۔
ٹماٹو کیچپ۔ایک کھانے کا چمچ۔
کارن فلور۔ایک کھانے کا چمچ۔
نمک۔آدھا چائے کا چمچ۔
آئل۔4کھانے کے چمچ۔
————
اجزاء برائے مصالحہ۔2
————
ٹماٹر۔ 2 عدد۔
سویا سوس۔آدھا چائے کا چمچ۔
اجینو موتو۔چٹکی بھر۔
باربی کیو سوس۔آدھا چائے کا چمچ۔
سفید مرچ۔پسی ہوئی۔چٹکی بھر۔
نمک۔چٹکی بھر۔
آئل ۔2 کھانے کے چمچ۔
ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
سب سے پہلے آئل گرم کریں،اور آئل میں ٹماٹر باریک کاٹ کراور دوسرے اجزاء جو مصالحہ نمبر 2 کے ہیں ، شامل کر کے مصالحہ تیار کرلیں۔ٹماٹر گل جائے آئل اوپر آ جائے تو مصالحہ تیار ہے۔چاہے تو گاڑھا رکھیں یا تھوڑا سا پانی کر شوربہ بنا لیں۔
انڈوں کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں،اب انڈوں میں چکن،بند گوبھی ،آلو ، اور باقی مصالحے جو نمبر 1 اجزاء ہیں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرکے فرائی پین میں آئل ڈال کر انڈے کے آمیزے کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر کے اتار لیں۔
انڈے کو ٹھنڈا ہونے دیں۔اب انڈے کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر مصالحے میں ڈال دیں۔اور ہلکے ہاتھوں سے برتن کو ہلائیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح انڈوں پر لگ جائے پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر دم دیں ۔چائینیز ایگ مصالحہ تیار ہے۔اُبلے ہوئے چاول یا چپاتی سے کھائیں۔
————

چکن کڑاہی
———-
اجزاء۔
——
چکن آدھا کلو
ٹماٹر 3 عدد درمیانے سائز کے
ادرک لہسن مکس پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا چائے کا چمچہ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا باریک کاٹ لیں
ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹی ہوئی
لیموں 1 عدد
لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
آئل 3 کھانے کے چمچے
ترکیب
—-
چکن دھو کر کڑاہی میں ڈال دیں ساتھ ہی ٹماٹر باریک کاٹ کر ، ادرک لہسن پیسٹ اور نمک ڈال کر چمچہ چلائیں کہ سب کچھ مکس ہو جائے اب ڈھکن ڈھانک کر ہلکی آنچ پر پکائیں تھوڑی دیر بعد چمچہ چلا لیں کہ جل نہ جائے جب ٹماٹر اور چکن کا پانی خشک ہو جائے تو باقی مصالحہ اور آئل ڈال کر بھونیں اچھی طرح بُھن جائے اور آئل نظر آنے لگے تو لیموں کا رس اور ہرا مصالحہ ڈال دیں اور مزے کریں۔
——————————————

چکن ود بلیک پیپر
————
اجزاء
—–
چکن آدھا کلو
ادرک لہسن مکس پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
کالی مرچ پسی ہوئی 2 چائے کا چمچہ
دہی 5 کھانے کے چمچے
فریش کریم 6 کھانے کے چمچے
آئل 3 کھانے کے چمچے
ترکیب
——–
چکن دھو لیں اب چکن میں فریش کریم اور ایک چمچہ کالی مرچ کے علاوہ سب مصالحے اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹے کے لیئے فریج میں رکھ دیں ، اب آئل گرم کریں اور مصالحہ ملی چکن کو ہلکی آنچ پر پکائیں 5 سے 7 منٹ پکانے کے بعد بقیہ کالی مرچ اور کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں چمچہ چلاتے رہیں کہ جل نہ جائے پانی خشک ہونے پر بھون لیں چکن تیار۔۔
——————–
چکن سرسوں کا ساگ
———–
اجزاء
چکن کی چھوٹی بوٹیاں آدھا کلو
پیاز 2 عدد باریک کاٹ کر سہنری مائل فرائی کرلیں
ادرک لہسن مکس پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
مکس گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
ہلدی چٹکی بھر
نمک آدھا سے ذرا کم چائے کا چمچہ
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
آئل 4 کھانے کا چمچہ
سرسوں کے ساگ کا ٹِن پیک
ترکیب
——
پیاز فرائی کرلیں اب پیاز میں چکن اور سب مصالحے ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ بھونیں اب آدھا گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں چکن گل جائے تو بھون لیں اب ساگ کے ٹِن پیک سے 4 کھانے کے چمچے ساگ چکن میں ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ بھونیں ساگ چکن تیار ۔۔
ٹِن پیک کے بقیہ ساگ کو پیکٹ بنا کر فریزر میں رکھیں چھوٹا پیک بنائیں ہر پیک میں 4 کھانے کے چمچے ساگ تاکہ ضرورت پڑنے پر استعمال کرسکیں۔
اس چکن میں چنے کی دال بوائل کر کے بھی ڈالی جا سکتی ہے طریقہ یہی ہوگا پکانے کا ساگ کی جگہ دال ہوگی ، دال بوائل کرنے کے لیئے دال چُن کر چٹکی بھر نمک ایک کھانے کا چمچہ آئل ڈال کر دال بوائل کرلیں ۔
——————————-
چکن قیمہ
———-
اجزاء

چکن قیمہ آدھا کلو
پیاز 2 عدد درمیانہ سائز
ٹماٹر 1 عدد درمیانہ سائز
دہی 3 کھانے کے چمچے
پسی سرخ مرچ 1 چائے کا چمچہ
ادرک لہسن مکس پیسٹ یا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ 5 عدد باریک کٹی ہوئی
مکس گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا چائے کا چمچہ
آئل 4 کھانے کے چمچے
ترکیب
——-
پیاز فرائی کریں اور قیمہ اور سارے مصالحے ڈال کر مکس کریں اور آدھا گلاس سے ذرا کم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں تھوڑی دیر بعد چمچہ چلاتے رہیں قیمہ کا پانی خشک ہو جائے تو باریک کٹے ہوئے ٹماٹر اور ہری مرچ ڈال کر مزید 6 سے 7 منٹ بھونیں چکن قیمہ تیار۔۔
———————————

5 تبصرے »

  1. عثمان Said:

    واہ جی واہ
    لاہوری دشیں بن رہی ہیں آج تو۔
    لیک فائدہ کیا
    ملنا مجھے پھر بھی کھ نہیں😦

  2. Bdtmz Said:

    Oh khudaya

  3. hijabeshab Said:

    بدتمیز ، یہ سارے چکن پکائیں 🙂 اور جب یہ سب پکا لیں تو پھر گرین چکن سے سٹارٹ لیں 😛

    عثمان خواب میں کھا لیں آپ سوچ کر 🙂

  4. بدتمیز Said:

    میں کوئی نئی یہ بےایمانی ہے۔

  5. hijabeshab Said:

    بے ایمانی کونسی ؟؟ آپ یہ سب چکن پکائیں تو پہلے ۔۔ نئی ترکیب بھی لکھ دوں گی ۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: