کالے چنے

کالے چنے
اجزاء ۔
کالے چنے آدھا کلو
پیاز 4 عدد درمیانی سائز کی
ادرک ہاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
لہسن پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ ( پیسٹ بھی ڈالا جا سکتا ہے ادرک لہسن کا )
کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ
سیاہ مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ
نمک آدھا چائے کے چمچے سے ذرا کم یا حسبِ ضرورت
آئل پیاز فرائی کرنے کے لیئے حسبِ ضرورت
ترکیب ۔
چنے چُن کر رات بھر کے لیئے بھگو دیں ( پانی زیادہ ٹھنڈا نہ ہو ) اب چنے دھو لیں 2 یا 3 بار اچھی طرح ، پیاز کو باریک کاٹ کر سنہری مائل فرائی کرلیں اور آئل میں سے پیاز نکال لیں ، چنے ایک دیگچی میں ڈالیں اور ساتھ فرائی پیاز اور سب مصالحے نمک بھی ڈال دیں اور 2 کھانے کے چمچے آئل بھی ڈال دیں ، 5 یا 6 گلاس پانی ڈال کر پکنے کے لیئے رکھ دیں ، اگر چنے اتنے پانی میں گل جائیں اور تھوڑا پانی رہ جائے تو چمچہ چلاتے ہوئے اچھی طرح بھون لیں تاکہ پانی بلکل خشک ہوجائے اور ہلکا سا آئل نظر آنے لگے تو چنے تیار ( چنے اگر نہ گلیں تو اور پانی ڈالیں ، پریشر کُکر استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا اگر استعمال کرنا آتا ہو، کُکر میں آدھا کلو چنے کے لیئے 5 گلاس پانی اور 30 منٹ تک پکائیں تو چنے گل جائیں گے )
————————-

کالے چنے کا پلاؤ
————–
کالے چنے 2 پیالی
چاول 3 پیالی
لہسن ادرک مکس ایک چائے کا چمچہ
نمک حسبِ ذائقہ
پیاز باریک کٹی ہوئی 2 عدد درمیانی سائز
کُٹی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ
دہی آدھی پیالی
آئل چار کھانے کے چمچے
ترکیب ۔
—–
چنوں کو صاف کرکے کم از کم 12 گھنٹے کے لیئے بھگو دیں پھر اُبال کر اچھی طرح گلا لیں اور چنوں کو پانی سے نکال لیں ، چاول دھو کر 15 یا 20 منٹ کے لیئے بھگو دیں ، اب پیاز کو سنہری مائل فرائی کریں پھر اس میں چنے ، سب مصالحے اور دہی ڈال کر بھونیں ، چاول کو پانی سے نکال کر مصالحہ ملے چنے میں ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کر کے 4 پیالی پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے کے لیئے رکھ دیں ، جب تھوڑا سا پانی رہ جائے تو چولہے پر توا رکھیں اور اُس پر دیگچی رکھ 5 یا 7 منٹ کے لیئے دم پر رکھ دیں چنے کا پلاؤ تیار ہے رائتے کے ساتھ مزے کا لگتا ہے ۔
———————————-

———————————-
بُھنے ہوئے کالے چنے
اجزاء
بھگوئے ہوئے کالے چنے
نمک چُٹکی بھر
ترکیب
——
بھگوئے ہوئے تھوڑے سے کالے چنوں میں ایک چُٹکی نمک اچھی طرح مکس کریں ، چولہے پر توا رکھیں اور توے پر چنے ڈال کر کسی پیالے یا ڈھکن سے ڈھانک دیں ( پیالہ اسٹیل کا ہو ) ہلکی آنچ پر پکنے دیں 5 یا 6 منٹ کے بعد چنے کو چمچے سے اُلٹ پلٹ کردیں اور پھر ڈھانک دیں کچھ دیر میں چنے کا رنگ بدلنے لگے گا جب سوندھی خوشبو آئے تو چنے تیار ، خیال رہے کہ چنے جل نہ جائیں ورنہ ذائقہ خراب ہو جائے گا ، چائے کے ساتھ یہ چنے کھانے میں مزہ آتا ہے ۔

Advertisements

9 تبصرے »

  1. Yasir Imran Said:

    میری پسندیدہ ڈش ۔ کالے چنے
    بہت شکریہ جنابہ صاحبہ

  2. بدتمیز Said:

    مسلمان گوشت کے بغیر مکمل نہیں۔ چکن کی ترکیبیں لکھیں چنے تو بندہ خان کے ہوٹل سے بھی کھا سکتا ہے۔

  3. M.Shahzad Said:

    Slaam,

    Shukria baji. Aik confusion ha.

    باریک کاٹ کر سنہری مائل فرائی کرلیں اور آئل میں سے پیاز نکال لیں ، چنے ایک دیگچی میں ڈالیں اور ساتھ فرائی پیاز اور سب مصالحے نمک بھی ڈال دیں اور 2 کھانے کے چمچے آئل بھی ڈال دیں ، 5 یا 6 گلاس پانی ڈال کر پکنے کے لیئے رکھ دیں

    Kya isi oil mein jis mein k pyaaz fry kiya hein, ab chnay, msalay, nmak aur pani nahi daal saktay?
    Please suggest.
    Shukria

  4. شازل Said:

    حجاب جی
    لگتا ہے آپ کو کھانے پکانے سے بہت دلچسپی ہے
    یا
    صرف ترکیبیں بتانے سے دلچسپی ہے
    بھئی ہمیں تو جو بیگم پکاکر کھلا دیں اللہ کا شکر ادا کرکے کھالیتے ہیں۔

  5. hijabeshab Said:

    بلاگ پر خوش آمدید یاسر عمران ۔۔

    شہزاد ، جس آئل میں پیاز فرائی کرنا ہے وہ ذرا زیادہ ہوگا اس لیئے لکھا کہ پیاز نکال لیں کیونکہ جنے میں آئل کم ڈالنا ہے اور گرم پیاز اگر آئل سے نکالیں گے تو آئل ساتھ نہیں آئے گا زیادہ ۔۔۔ آئل سے پیاز نکال لیں یا آئل کم کرلیں دونوں کام کئے جا سکتے ہیں ۔۔

    شازل ۔۔ صرف ترکیبیں نہیں بتاتی ، کھانا پکانا اچھا لگتا ہے مگر کبھی کبھی اچھا کھانا بنانا مصیبت بھی لگتا ہے 🙄 اور یہ ترکیبیں جو آج کل لکھ رہی ہوں وہ فرمائش پر لکھ رہی ہوں تاکہ رمضان میں بھلا ہوجائے پردیسوں کا۔۔

  6. M.Shahzad Said:

    Shukria boht boht, Pardesion ki duaein hein aap k liya. Allah qbool farmaye.
    JzaakAllah Khair.

  7. عثمان Said:

    کم از کم تصویر ہی لگا دیتیں۔ میرے جیسوں کا ترکیب سے کیا بننا ہے۔ تصویر دیکھ کر ہی آہیں بھرنا ہے۔ 🙂

  8. hijabeshab Said:

    عثمان ، تصویر کیسے لگاؤں موبائل بےچارہ کومے میں ہے 😥 موبائل کا اسپیکر خراب ہوا تھا میں نے اُس پر جو تجربے کیئے اُس کے بعد موبائل کو شاک لگا اور حال خراب ہوگیا اب ٹھیک ہوجائے تو ہی تصویر لگے گی ورنہ چھٹی تصویروں کی 😥

  9. میں تو ٹائٹل پڑھ کے ہی نکل را بھئی یہاں سے


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: