اچار اور سبزیاں

یاسر خواہ مخواہ جاپانی کی بیگم صاحبہ نے اچار بنانے کی ترکیب پوچھی تھی ، یاسر آپ نے کہا کہ اگلی فصل کی سبزیوں سے آپ اچار بنائیں گے ۔۔ ابھی فصل تو نہیں آئی ناں 😛 لیں جناب ترکیب لکھ رہی ہوں ۔۔ ویسے گاجر اور سبز مرچ تو ٹھیک ہے ۔۔ شلجم اور مولی وجہ ہیں ترکیب دیر سے لکھنے کی ۔۔ مولی تو شائد میں سال میں ایک بار مولی بھرے پراٹھے کھانے کے بہانے کھا لیتی ہوں مگر شلجم 🙄 میں نہیں کھاتی ۔۔ سبزیاں محفوظ رکھتی ہوں وہ بتا رہی ہوں اچار البتہ صرف مرچ کا بنتا ہے گھر میں باقی ہر قسم کے اچار کے لیئے مارکیٹ زندہ باد ۔۔ میں جس طرح سبزیاں محفوظ رکھنے کا طریقہ اور اچار بنانے کا طریقہ جانتی ہوں وہ بتا رہی ہوں ۔

سبز مرچ کا اچار
————
سبز مرچ کو دھو کر خشک کرلیں ( پانی بلکل نہ ہو‌ )
سفید سرکہ ( ایک بڑی بوتل )
نمک حسبِ ذائقہ ۔۔

ترکیب ۔
مرچیں دھو کر خشک کر لیں ( پانی بلکل نہ رہے ) خشک کرنے کے بعد صاف اور خشک ہاتھوں سے مرچوں کے ڈنٹھل توڑ کر الگ کر دیں ، اب ایک شیشے کے جار میں سرکہ ، نمک اور مرچیں ڈال کر ڈھکن بند کرکے اچھی طرح ہلائیں کہ نمک مکس ہو جائے ، 2 دن جار کو کسی ہوادار جگہ پر رکھیں پھر فریج میں رکھ دیں اور اس ہری مرچ سے چٹنی بنائیں یا سالن میں ڈالیں یا بریانی میں یا دال چاول سے کھائیں مزیدار لگے گی ۔ ( مرچیں ہمیشہ صاف اور خشک چمچے سے نکالیں اور ایسی جار میں رکھیں جس کا ڈھکن پلاسٹک کا ہو، سالن یا بریانی میں ڈالتے ہوئے مرچیں دھو کر ڈالیں )

ہری مرچ کا سالن
————-
ہری مرچ آدھا کلو ( دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے )
سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا آدھا کھانے کا چمچ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
کھوپرا پسا ہوا 2 کھانے کے چمچ
سفید تل دو کھانے کے چمچ
مونگ پھلی 10 یا 12 دانے
پیاز 2 عدد درمیانی ( کچی پیاز پیس لیں )
املی کا گاڑھا رس ایک پیالی
ادرک لہسن پسا ہوا مکس ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
کلونجی آدھا چائے کا چمچ
کڑی پتہ 5 یا 6 پتے
نمک حسبِ ذائقہ
آئل ایک پیالی

بگھار کے لیئے اجزاء
————
لال ثابت مرچ 4 عدد
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
میتھی دانہ چند دانے
لہسن کے چھلے ہوئے 4 جوئے باریک کٹے ہوئے
کڑی پتہ 4 عدد

ترکیب
——
زیرہ ، دھنیا ، مونگ پھلی ، تِل ، خشخاش توے پر ہلکی آنچ پر بھون کر باریک پیس لیں ( سنہرا ہونے تک بھونیں جلنا نہیں چاہیئے ) ایک دیگچی میں آئل گرم کریں اب آئل میں مرچیں ڈال کر 10 منٹ فرائی کرکے نکال لیں ۔ اب آئل میں بگھار والے اجزاء ڈال کر ہلکا براؤن کرکے پسی ہوئی پیاز ڈال دیں ساتھ ہی ہلدی ادرک لہسن ڈال کر 2 منٹ بھونیں اب بھنا ہوا مصالحہ ( تل خشخاش وغیرہ ) مرچیں ، کھوپرا ، املی کا رس ، کڑی پتہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور توے پر دیگچی رکھ کر ہلکی آنچ پر 30 منٹ تک دم پر رکھ دیں ( تھوڑی دیر بعد چمچہ چلا لیں تاکہ جل نہ جائے ) جب آئل اوپر آ جائے تو کلونجی ڈال دیں ۔ اس سالن کو دوبارہ گرم نہ کریں اور ہمیشہ صاف اور خشک چمچے سے نکالیں ( یہ مرچ کا سالن 15 دن تک خراب نہیں ہوتا فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں )

گاجر
—–
گاجر کے اچار کی ترکیب تو مجھے نہیں پتہ ، ہاں مگر گاجر محفوظ رکھنے کے لیئے آپ گاجر کو دھو کر اُس کے فنگر چپس جتنے بڑے ٹکڑے کاٹ لیں ، اب پانی بوائل کریں اُس میں 2 چائے کے چمچے سرکہ ڈالیں اور ساتھ کٹی ہوئی گاجر صرف ایک منٹ کے لیئے ڈال دیں اب گاجریں پانی سے نکال کر ٹھنڈا کر کے چھوٹے پیکٹ بنا کر فریز کرلیں اور ضرورت پڑنے پر گاجر کی بھجیا بنائیں یا آلو گاجر کا سالن یا سبزیوں کی بریانی یا سلاد میں استعمال کریں ۔
گاجر دھو کر کدّو کش کرلیں ایک دیگچی میں حسبِ ضرورت گھی ڈالیں اور پھر گاجر ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں ( پانی نہیں ڈالیں گاجر اپنے ہی پانی میں نرم ہو جائے گی ) پھر ٹھنڈا کر کے فریز کریں اور سال بھر گاجر کا حلوہ بنا کر کھائیں ۔

شلجم 🙄
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شلجم کو گاجر کی طرح کاٹ کر محفوط کیا جا سکتا ہے ، شلجم کے اچار کی ترکیب میں ایک کُک بُک سے دیکھ کر لکھ رہی ہوں مجھے نہیں پتہ کہ اس طرح کا اچار کب تک ٹھیک رہ سکتا ہے ۔۔

شلجم کا اچار
———–
شلجم ( بغیر پتوں والے ) ایک کلو
گاجر ایک پاؤ
پسا ہو لہسن 2 کھانے کے چمچ
پسی ہوئی رائی 2 کھانے کے چمچ
کُٹی ہوئی سرخ مرچ 2 کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب ۔
——-
شلجم اور گاجر چھیل کر موٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور 2 لیٹر پانی میں اُبال کر اچھی طرح گلا لیں ،شلجم گل جائے تو ٹھنڈا کرنے کے بعد اس میں پسا ہوا لہسن ، رائی سرخ مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے اچار کے مرتبان میں ڈال دیں اور کسی کاٹن کے کپڑے سے مرتبان کو اچھی طرح ڈھانپ کر بند کردیں ایک ہفتے بعد اچار استعمال کے قابل ہوگا ۔( نمک مرچ کم ہو تو بعد میں ڈالا جا سکتا ہے )

مولی 😈
——
مولی کدّو کش کریں اور بھاپ میں گلائیں تاکہ مولی کا پانی خشک ہو جائے اب ہری مرچیں ، ہرا دھنیا( باریک کٹا ہوا ) اور حسبِ ذائقہ نمک مولی میں مکس کریں اور آلو بھرے پراٹھے کی طرح پراٹھے بنا کر گھی لگائیں یا فرائی کریں اور کھائیں ۔۔ اس کے علاوہ مجھے مولی کا کچھ نہیں بنانا آتا 😳

11 تبصرے »

  1. hijabeshab Said:

    یہ میری پوسٹ کا فونٹ گرگٹ کی طرح رنگ کیوں بدلنے لگا ہے مجھے سمجھ نہیں آ رہا 😕 کہیں نستعلیق میں کہیں نستعلیق غائب اس کی وجہ کوئی بتائے مجھے پلیز😕

    • عثمان Said:

      آپ کی پوسٹ کو اچار لگ گیا ہے🙂
      جو پیراگراف نستعلیق میں نہیں آئے ان پر وہی کوڈ ایچ ٹی ایم میں کاپی پیسٹ کردیں جو دوسرے پیراگراف میں موجود ہیں۔
      پیراگراف کی سپیس کو بھی پیچھے کرکے دیکھیں۔

  2.  حِجاب اچار وں کی ترکیبیں لِکھ لِکھ کر آپ کا حال پتہ نہیں کیا ہُوا ہوگا میرا تو مُنہ پانی سے بھر بھر گیا ہے اُفففففففففففففففففف،،،،
    مزہ آگیا پڑھ کر،،،،

  3. بہت بہت شکریہ
    سبز مرچ تو ہمارے کھیتوں میں اتنی ہوئی کہ لوگوں نے ہمارے گھر آنا چھوڑ دیا۔
    جو گھر آتا تھا ہماری بے غم ایک عدد پیکٹ سبز مرچ کا بطور یاداشت واپسی پر ہاتھ میں تھما دیتی تھیں۔اب دوست احباب دور سے ہی ہاتھ ہلاتے گذر جاتے ہیں۔
    ایک بار آپ کا بہت بہت شکریہ

  4. M.Shahzad Said:

    Slaam,
    Baji ager ho sakay to kuch local Pakistani home-receipies be add ker dein, kuch meray jaisay pardesioun’ ka bhlaa ho gai ga. Aap ko duAin’ dein ge. JazakAllah

  5. hijabeshab Said:

    شکریہ عثمان

    شکریہ شاہدہ آپی ۔۔ آپ سے م س ن پر باتیں کرتے ہوئے ہی لکھا تھا کل ۔۔

    یاسر خواہ مخواہ جاپانی ، آپ ہری مرچیں ادھر بھجوا دیں میں شوقین ہوں مرچوں کی 🙂

    بلاگ پر خوش آمدید ایم شہزاد ، آپ کو کون سے کھانوں کی تراکیب چاہئیں آپ نام بتائیں میں لکھ دیتی ہوں ۔

    • M.Shahzad Said:

      Thanks baji for your response.
      As I am allegedly a cook myself, but I would like to know how Ami jan used to have that great taste when she used to cook.
      I have tried but it does not taste any good at all.
      Obviously being at home I just used to comment on less salt, bit overcooked or things like too much water in the curry etc.

      I would be thankful to you if you could add some authentic recipes of our daily home food. e.g
      Kalay chanay
      Daal chana
      Vegetables at least a couple
      gosht, Lamb etc
      Some rice dish
      or anything you may really good at.
      As you know its Ramdan now and I just live by myself and have to make dough and cook Pratha in the morning but any curry I make just dont make me feel like home.
      Thanks again.

      Muhammad Shahzad

  6. hijabeshab Said:

    ایم شہزاد ، آپ نے جن کھانوں کے نام لکھے ہیں میں اُن کی ترکیب ایک ایک کرکے لکھ دوں گی ، بلاگ پر میں نے کچھ تراکیب پہلے سے لکھی ہوئی ہیں وہ بھی پڑھیئے شائد آپ کو اچھی لگے ۔

  7. شہزاد مزہ آیا یہ پڑھ کر کہ امّی کے ہاتھ کی چیزیں یاد آرہی ہیں کالے چنے اور چنے کی دال کی ترکیب کیا صِرف حِجاب باجی ہی لِکھ سکتی ہیں یا شاہدہ آپی بھی لِکھ سکتی ہیں ،،،،

  8. M.Shahzad Said:

    Slaam,
    Hijab aapi, aapka bohat bohat shukria, jzaakAllah khair. Aaap ne waqat nkala aur itni achi achi trakeeb likhein. Mein ne Boomark ker liya ha ab bus thori time management ki zrorat ha.
    Maaf karna main kabi english aur kabi urdu-like likh rha hun, asal mein kabi computer se aur kabi phone se type karta hun.

    Anyway, abi abi aapki trakeeb parhe hein, mun’ mein pani aa gya ha. Aray mein ne to pehlay hi kitchen wala section par chora tha. Bohat shukria. Pakistan mein ye chezain aam’ se lagtein hein lekin jub rooz rooz banda western khanay dekhay aur khaye to ajeeb traqay se gher walay aur b yaad atay hein.

    Mein ne phone mein app download ki thi, us mein urdu blogs asaani se parhay ja saktay hein, kabi job per to kabi time pass k liya mein aap logon k blogs dekhta rehta hun.

    Shahda aapi, Slaam
    Aapi mein ne Hijab baji se is liya request kiya bgair nahi reh ska tha keyounkay un ka tareeqa acha lga tha, wasey aaj kul internet per recipes to mil jati hongi, lekin mujay sada c aur gher wali recipes mein zyada interest tha.

    Aapki mohabat ka shukria aapi, Meri tmaam blog-behnu se gzarah hay kay apni mohabat bhari mzay mzay ki recipes share ker dalein, pakistan se bahr un ki demand ha.

    Kuch meray dost gher walun se nahi pochtay, shaid mein b, kuch sharm c aati ha. Kuch to wo log zyada internet nahi use kartay aur dosra wo ye samj skein k hmein un ki bnaye cheezein yaad ati hein, ulta wo kehtay detay hein ‘wa bhai wa…..aaj b pizza khaya ha.

    Hijab baji aur Shahda aapi aapka aik dafa phir mashkoor hun. JazakAllah khair.

  9. hijabeshab Said:

    وعلیکُم السّلام شکریہ شہزاد کہ آپ پہلے والی ترکیب پڑھ چکے ہیں ، میں کوشش کروں گی کہ آپ کے لیئے جلد لکھ دوں ترکیبیں تاکہ آپکا رمضان اچھا گزرے ۔۔ اور شاہدہ آپی کو بھی کہہ دیتی ہوں کہ وہ بھی لکھیں ۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: