چکن کا سالن ( بدتمیز کے لیئے )

اجزاء ۔

چکن کی چھوٹی بوٹیاں آدھا کلو

پیاز 3 عدد…. جو پہلے تصویر پوسٹ کی تھی اُس سائز کی…. سنہری مائل فرائی کی ہوئی …. میں تصویر لگا رہی ہوں اس طرح کی فرائی کریں ……

ٹماٹر 2 عدد

دہی 2 کھانے کے چمچے

پسا ہوا مکس گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ

سرخ مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ

ہلدی آدھا کا آدھا چائے کا چمچہ

نمک آدھا چائے کا چمچہ …. سب سے چھوٹا چمچہ جس کی تصویر پوسٹ کر چکی ہوں وہ استعمال

کریں مصالحہ ڈالنے کے لیئے .

آئل 3 بڑے چمچے ۔۔

پانی آدھا گلاس ۔

آلو ڈالنا ہے اگر سالن میں تو آلو چھیل کر 4 یا 6 ٹکڑے کریں اور گل جانے تک بوائل کرلیں ۔

ترکیب ۔

فرائی کی ہوئی پیاز آئل سے نکال لیں اب فرائی کی ہوئی پیاز ، ٹماٹر ، دہی اور پانی جوسر میں ڈالیں

اور اچھی طرح پیسٹ بنا لیں ۔۔
پسا ہوا پیسٹ دیگچی میں جو آئل ہے اُس میں ڈالیں اور ساتھ باقی مصالحے اور چکن کی بوٹیاں ڈال

دیں چمچے سے اچھی طرح مکس کریں اور پکنے دیں جب پانی سوکھنے لگے تو بوائل کیئے ہوئے آلو

ڈال دیں اور آہستہ آہستہ چمچہ چلاتے ہوئے سالن کو بھونیں آئل اوپر آجائے تو چولہا بند کردیں ….

شوربے والا سالن بنانا ہے تو جب آئل اوپر آجائے تو آدھا گلاس سے تھوڑا کم پانی ڈالیں اور مکس کر

کے تھوڑی دیر پکائیں …..
….اگر پیکٹ والا مرغی مصالحہ استعمال کریں تو آپ کو زیادہ آسانی رہے گی …. کوئی بات سمجھ نہیں

آئی ہو تو پوچھ لیں ۔۔

14 تبصرے »

  1. جعفر Said:

    بدتمیز بھائی جان کو دیگ میں سالن پکانا سکھادیں
    پتیلی میں پکا ہوئے سالن سے تو ان کی ڈاڑھ بھی گیلی نہیں ہتی۔۔۔
    D:

  2. بھائی عبد تمیز اچار بنانے کی ترکیب کی فرمائش کر کے ثواب دارین حاصل کریں۔
    ہماری تو کوئی سنتا ہی نہیں!

  3. شازل Said:

    بدتمیز سے خاص انسیت لگتی ہے

  4. عثمان Said:

    اسے کھانے یا پکانے کے لئے بدتمیز ہونا لازمی ہے؟🙂

  5. تصوير ميں مرغی ہے يا کہ نمک پارے ؟
    سب کچھ بدتميز کيلئے ہے ۔ ہم تميز دار لوگ کيا صرف روزے رکھنے کيلئے ہيں ؟

  6. saad obaid Said:

    asslamulakum saud bhai kya haal chal hai sab theek hai na accha chalta hon allah hafiz

  7. کیا اس ڈش کو پکانے کے کاپی رائٹس صرف بدتمیز کے پاس ہیں۔
    اور اگر پیاز کے ساتھ مرغی کی تصویر بھی چسپاں کر دیتیں تو بہتر تھا یا آپ سے صڑف پیاز ہی بھن پایا۔

  8. بدتمیز Said:

    بدقسمتی سے مابدولت آج جواخانے یعنی کیسینو میں تھے۔ یہ سالن اب بدھ کو پکایا جاءے گا

  9. کوئی تمیزدار ڈش بھی بنائیں کبھی۔۔۔۔۔۔۔ بد تمیز بھائی! کیا آپ ٹمبکٹو میں رہتے ہیں، جو ایسے فرمائشی کھانے بنواتے ہیں۔۔۔

  10. ٹھیک ہے، بدھ تک کا انتظار کر لیتے ہیں

  11. hijabeshab Said:

    جعفر ، میں تو آدھا کلو چکن کی ترکیب لکھ دیتی ہوں پتہ نہیں بدتمیز کو کتنا چکن بنانا ہوتا ہے ۔۔

    یاسر ، ایسی بھی کوئی بات نہیں ابھی لکھتی ہوں ۔

    شازل ، بدتمیز ہو یا کوئی اور جس نے بھی اگر کسی ترکیب کی فرمائش کی اور مجھے آتی ہو وہ ترکیب تو ضرور لکھوں گی ۔

    عثمان ، بدتمیز نے لکھنے کو کہا تو لکھ دیا کے بدتمیز کے لیئے جس کا دل چاہے وہ بنا اور کھا سکتا ہے 🙂

    افتخار انکل تصویر تو فرائی پیاز کی ہے اور یہ سب کے لیئے ہے ۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید اور وعلیکُم السّلام سعد عبید ۔۔ یہ سعود کون ہے ؟؟

    بلاگ پر خوش آمدید امتیاز ، اس ترکیب کو سب خواتین و حضرات پکا اور کھا سکتے ہیں🙂 اور پیاز میں نے نہیں فرائی کی نیٹ سے تصویر لے کے لگا دی ۔

    بدتمیز ، جوا کھیلنے میں چکن کے پیسے تو ختم نہیں ہوئے ناں ۔۔۔

    عین لام میم ، یہ تمیز دار ڈش نہیں لگتی کیا 😯 یہ الگ بات کہ آسان ترکیب لکھی ہے میں نے ۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید کاشف نصیر ، میں بھی بدھ تک انتظار کرتی ہوں چکن کے سالن کی تصویر دیکھنے کے لیئے🙂

  12. حِجاب اگر بدتمیز نے بنا لیا چِکن تو سمجھو پاس ہو گیا بچہ،،،،،،

  13. چرغہ بدتميز کيلئے اور تميزداروں کيلئے پياز ؟
    آپ بھی قائدِ عوام بن گئے

  14. بدتمیز Said:

    چلو جی اب کوئی نیا سالن نکالو۔ مگر ہو چکن کا ہی۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: