اگست کے پاکستانی

جب اگست کا مہینہ سٹارٹ ہوتا ہے تو میڈیا پر جدھر دیکھا جائے ملّی نغمے ، پاکستان کے حوالے سے کوئز پروگرامز اور قومی پرچم نظر آنے لگتا ہے ۔۔۔ عوام بھی کار ، بائیک ، منی بسوں اور دکانوں پر قومی پرچم سجائے نظر آتے ہیں ۔۔ سال کے 11 ماہ کیوں یاد نہیں آتا عوام یا میڈیا کو کہ ہم پاکستانی ہیں ؟؟ جب کہ سیاسی پارٹیوں کے پرچم پورے سال لہراتے نظر آتے ہیں 🙄 اتنے ملّی نغمے سننے کو اور دیکھنے کو ملتے ہیں اگست میں کہ دل بے اختیار ہو کے کہتا ہے تم بھی پاکستانی ہو 😛 اب اگر کوئی یہ کہے کہ میں لہراتی ہوں کیا سال بھر اپنا قومی پرچم ؟؟ تو جناب پچھلے سال ہمارے گھر میں جھنڈا لگانے کی جگہ کا تعّین کرنے میں کھٹ پٹ ہو گئی تھی 😛 اور مجھے اپنے کمرے کی کھڑکی میں جھنڈا لگا کر یومِ آزادی میں خوش ہونا پڑا تھا۔۔ اور اس بار تو ویسے ہی ہم اہلیانِ اورنگی ایک بار پھر اورنگی کے قیدی بنے پڑے ہیں ۔۔ مارکیٹ سے سبزیاں ختم ہو چکی ہیں جھنڈے کے اسٹال کون لگائے گا ۔۔ پرانا جھنڈا ہے تو !!!!!! مگر میں دل سے پاکستانی ہوں جھنڈا لگا کے نمائش کیا کرنا 🙂

Advertisements

12 تبصرے »

  1. Dilawer Said:

    ویسے لگتا ہی نہیں کہ اگست کا مہینہ ہے کیوں کہ اب تو ٹی وی ملی نغموں کی بجائے مار کٹائی کی خبریں آرہی ہیں۔

  2. حِجاب اِس دفعہ تو اگست میں ایسا کُچھ دِکھائ نہیں دے رہا بلکہ اگست کے شُرُوع سے ہی جو حالات ہو گئے ہیں تو باوجُود خواہِش کے کوئ بھی مِلّی نغمہ نہیں لگا سکی کہ دِل ہی نہیں چاہ رہا کوئ مِلّی نغمہ لگانے کو کہ دِل ہی اندر سے مرا ہُوا ہے بس دُعا ہی کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ دُعاؤں کو قبُول کرنے والا ہے ،،،دُعاؤں کو قبُو لِیّت مِلے،،، آمین

  3. عثمان Said:

    جھنڈا نہیں ہے تو اسٹکر لگا لیں
    سبزی نہیں ہے تو دال پکا لیں

    🙂

  4. کچھ بھی نہیں تو کیک کھا لیں۔یہ میرا نہیں محترم صدر نہ جمہوریہ نہ اسلامی پاکستان عزت ماب غازی یا شہید کے امید وار حضرت زرداری کا مشورہ ھے۔

  5. شازل Said:

    اس بار دل ہی دل میں یوم آزادی منا لیں
    حالات ہی ایسے ہیں

  6. Azhar Ul Haq Said:

    ہم اگست کے پاکستانی ہی نہیں رمضان کے مسلمان اور مارچ کے مینار پاکستانی اور دسمبر کے جناح کے متوالے اور نومبر میں اقبال کے نیاز مند بھی ہیں۔ ۔ ۔ ۔ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں موسم اور تاریخ کی مناسبت سے ۔ ۔ ۔۔ ایسی کوئی قوم اور ہے ہی نہیں دنیا میں ماشااللہ

  7. آپکے اس آرٹیکل سے اختلاف کرنے کیلئے ہمارے پاس تو کوئی کہانی نہیں ہے جی ۔ اظہار افسوس پہ بھی ایک آرٹیکل نہ ہوجائے تاکہ ہمارے پر سے سنکی بنا کے چھوڑنے کے الزام میں کچھ کمی ہو جائے ۔

  8. arifpk Said:

    جناب! دنیا میں یم سے بڑی بےوقوف قوم دنیا میں کہیں نہیں پائ جاتی

  9. شگفتہ Said:

    السلام علیکم

    حجاب کیا ہے تازہ ترین صورتحال ؟ اور ہاں اس بار میں ایک جھنڈا آپ کی جانب سے بھی لگا لوں گی اگر چہ مجھے امید ہے کہ آپ خود بھی ایسا کر سکیں گی اور اللہ سے دعا ہے کہ حالات جلد بہتر ہو جائیں ، آمین ۔

  10. hijabeshab Said:

    سب کے تبصرے کا شکریہ

    بلاگ پر خوش آمدید ، اظہرالحق ۔۔ آپ نے بلکل ٹھیک لکھا ہے ۔

    وعلیکُم السّلام شگفتہ ۔۔ حال کیا ہونا ہے برساتی مینڈک بارش میں ٹر ٹر کرتے پھر رہے ہیں اُن کی نظر بارش سے دھندلا گئی ہے اور کان میں بھی پانی چلا گیا ہے جبھی اُن کو ہمارے علاقے کے بارے میں سوچنے کا ٹائم نہیں 👿

  11. بدتمیز Said:

    اگر آپ اگلے ۲۰ گھنٹوں میں چکن کا سالن بنانا سیکھا دیں تو کل ہم تناول فرما سکتے ہیں

  12. Pakistan national song in English
    ENGLISH TRANSLATION
    Blessed be the sacred Land
    Happy be the bounteous realm
    Symbol of high resolve
    Land of Pakistan
    Blessed be thou citadel of faith
    The order of this sacred land
    Is the might of the brotherhood of the People
    May the nation, the country, and the state
    Shine in glory everlasting
    Blessed be the goal of our ambition
    This Flag of the Crescent and Star
    Leads the way to progress and perfection
    Interpreter of our past, glory of our present
    Inspiration of our future
    Symbol of Almighty’s protection
    Great Leader and Founder of Pakistan Quid-e-Azam Muhammed Ali Jinnah (R.A)


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: