نیا تجربہ ۔۔

کل ایک نیا تجربہ ہوا کمپیوٹر ڈیسک کے نیچے چھپنے کا ۔۔ میں چُھپن چُھپائی نہیں کھیل رہی تھی 😛 کل رات جب میں نیٹ یوز کر رہی تھی تو فائرنگ سٹارٹ ہوئی تو میں نے سوچا ایک یا دو فائر کے بعد رک جائے گی مگر جب سلسلہ نہیں رکا تو میں نے کمپیوٹر ڈیسک کے نیچے بیٹھنے میں عافیت سمجھی ۔۔ ویسے وہاں بیٹھ کے جائزہ لیا کمرہ زیادہ بڑا نظر آیا اور موبائل سے میسج کرنے میں بھی مزہ آیا 😆 ویسے سٹّی بھی گُم ہوئی تھی پھر مل گئی 😛 اور دل تیز دھڑکنے کا سبب کل پہلی بار پتہ چلا 😆

17 تبصرے »

  1. Dilawer Said:

    مبارک ہو کہ سٹی مل گئی۔
    مٹھائی کب کھلارہی ہیں اس خوشی میں۔

  2. Saad Said:

    stay safe =)

  3. اللہ رحم کرے۔ 1994ء میں جب کراچی کے حالات بہت خراب تھے اور ہم چھوٹے تھے تو اس زمانے میں فائرنگ نہ ہو تو ہم “پریشان” ہوتے تھے کہ آج نجانے کیوں فائرنگ نہیں ہو رہی🙂
    اب سوچ کر خوف آتا ہے کہ نجانے یہ گولیاں کتنوں کے گھروں کو روشن چراغ گل کر دیں گی۔ اللہ سب کو حفظ و امان میں رکھے۔

  4. عثمان Said:

    اس پر ایک جگت بنتی ہے۔ لیکن یہ موقع نہیں ہے۔

  5. اللہ آپ کی حفاظت کرے۔
    شرارت سوجھی تھی لیکن موقع نہیں ھے۔

  6. دوست Said:

    اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ اور اہل کراچی پر رحم فرمائے۔

  7. شازل Said:

    اپنا خیال رکھئے
    شرارتوں کے لیے بہت ٹائم پڑا ہے

  8. جعفر Said:

    آپ تو بڑی بہادر ہیں۔۔

  9. اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان ميں رکھے اور باقی سب مسلمانوں کو بھی
    آپ کی بہادری پر دِل خوش ہوا ۔ ميز کے نيچے چھنا بہادری نہيں ہے بلکہ اسے برسرِ عام بيان کر دينا بہادری ہے ۔
    ويسے اگر گولياں چليں تو زمين پر اوندھے منہ ليٹ جانا چاہيئے اور سر اس طرح رکھنا چاہيے کہ داہنا رخسار زمين سے لگ جائے

  10. زلزلہ کی صورت ميں يا بمباری ہو رہی ہو تو سيڑھيوں کے يا ميز کے نيچے پناہ لينا چاہيئے

  11. اللہ تعالیٰ پاکستان کو شر پسندوں سے محفوظ فرمائے۔

  12. hijabeshab Said:

    سب کا شکریہ 😦

  13. Dilawer Said:

    خالی شکریہ۔
    وہ مٹھائی کی بات تو آپ نے گول کردی۔

  14. bht khatarnak tajarba hoa aap ko bhi

  15. بہت خوبصورت تحریر ہے ۔ انتہا ئی سادگی اور ڈائریکٹ نیس کے ساتھ بات بیان کر دی گئی ہے۔ دوسری خو بصورتی یہ ہے اس میں کہ حیرت انگیز طور ہر طوالت سے مبرا ہے یہ تحریر۔

  16. hijabeshab Said:

    دلاور ، جب آپ کی سٹّی گُم ہو تو ملنے پر مٹھائی کھا لیجیئے گا ۔۔

    طارق راحیل ۔۔ بلاگ پر خوش آمدید ۔۔

    شکریہ احمد ۔۔

  17. حِجاب پیاری ایسا بہُت کُچھ دیکھا سُنا اور بُھگتا بھی ہے کراچی میں رہتے ہُوئے لیکِن پِھر بھی آپ کا تجرُبہ پڑھ کر دِل اِتنا خراب ہُوا ہے کہ کیا حال ہُوا ہوگا آپ کا ؟؟؟؟
    اللہ تعالیٰ میرے پیارے مُلک کا امن و امان لوٹا دے ہم تھک گئے ہیں ہمارے گُنا ہوں کو مُعاف کردے،،،ہماری غلطیوں کو بُھلا کر ہمیں اپنی امان میں رکھّے،،،،،،آمین


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: