گرین چکن ( بدتمیز کے لیئے )

بدتمیز نے چکن پکانے کا طریقہ پوچھا تھا وہ بھی تفصیلی🙂 لیجیئے جناب آپ کے لیئے پہلے ایک آسان سی ترکیب بتا رہی ہوں اگر یہ آپ بنا لیں تو پھر دوسری ترکیب بھی لکھوں گی ۔۔

اجزاء ۔
چکن ۔ آدھا کلو چھوٹے پیس میں ( پکانا نہیں آتا اس لیئے آدھا کلو کی ریڑ لگانا بہتر ہے )
ہرا دھنیا بلکل اس ہرے دھنیا جیسی 2 گٹھی

پودینہ کے پتّے 20 عدد ( صرف پتّے )
ٹماٹر بلکل اتنا بڑا 2 عدد

دہی آدھا پاؤ ۔۔
ہری مرچیں 4 عدد بلکل اس سائز کی

نمک اس سائز کے چمچے سے آدھا چمچہ

آئل اس سائز کے چمچے سے 3 چمچے

ادرک لہسن کا پاؤڈر یا پیسٹ اس سائز کے چمچے سے ایک چمچہ ادرک ایک چمچہ لہسن

مکس گرم مصالحہ پاؤڈر اسی اوپر دئیے ہوئے سائز کے چمچے سے آدھا چمچہ

پانی بلکل اتنا جتنا اس گلاس میں ہے ۔۔

ترکیب ۔۔
چکن دھو لیں ، ہرا دھنیا ، پودینہ ، ہری مرچیں بھی دھو لیں ۔ ٹماٹر دھو کر 4 ٹکڑے کر لیں ، اب ہرا دھنیا ، پودینہ ، ٹماٹر اور دہی جوسر میں ڈالیں اور ساتھ پانی ڈال کر پیس لیں ۔۔ اب چولہا جلا کر ایک دیگچی اُس پر رکھیں، اُس میں آئل ڈال کر 1 منٹ تک گرم کریں اب پیسا ہوا مصالحہ اور چکن دیگچی میں ڈال دیں اور چمچے سے اچھی طرح مکس کریں کچھ دیر ڈھانک کر پکنے دیں، اب ڈھکن کھولیں اور ہانڈی میں چمچہ چلائیں ، اور چلاتے رہیں، جب پانی سوکھنے لگے تو بھون لیں اچھی طرح آئل نظر آنے لگے تو چولہا بند کر دیں اور چکن کھا لیں😛

اتنی تفصیل کے ساتھ سمجھانے پر بھی اگر آپ چکن نہ بنا سکیں تو یہ ہے بیلن

سر پر مار لیں اور سو جائیں یہ سوچ کر کہ آپ کا منہ نہیں ہے چکن کھانے والا😛

20 تبصرے »

  1. عثمان Said:

    اس ترکیب سے بننے والا چکن گرین رنگ کا ہو گا؟🙂

  2. خاور Said:

    بڑی تمیز سے سمجھایا ہے جی بد تمیز کو

  3. جعفر Said:

    ہاہاہاہاہاہاہا
    ایسی بیلن مار مارکہ کھانے کی ترکیب پہلی دفعہ دیکھی ہے
    ویسے ایک وضاحت کریں کہ بدتمیز کے علاوہ بھی کوئی اس ترکیب کو استعمال کرسکتا ہے؟؟؟

  4. جس کے پاس یہ چمچے اور گلاس نہ ہو؟
    لیکن بیلن ہو تو کیا کرے؟
    بیلن کا استعمال بیوی جی کے ہاتھوں کیا جا سکتا ھے؟
    استعمال سے پہلے بیوی جی کے دل کا حال جاننا ضروری ہے؟
    اگر بیوی جی دل کا چھپا گئیں تو کیا ہو گا؟

  5. دل کا حال

  6. اس سے اچھا چکن تو استاد نے پکانا سکھایا وا مجھے

  7. يہ سارے چمچے صرف فرق شکلوں کے ہيں مگر سائز ايک ہی ہے

  8. SHAHID Said:

    اس پکے ہوءے چوزے کی تصویر بھی لگادینی تھی کہ ایسا پکنا چاہئے ورنہ دو بیلن۔۔۔۔۔

  9. اب سنبھا لیں پنگا۔۔۔۔ہماری بیوی جی نے اس ترکیب سے گرین چکن بنائی اور ہمیں کھانی پڑی۔
    ہماری بے غم جی کی طرف سے۔
    فرمائش آئی ھے کہ اچار بنانے کا طریقہ بتا ئیں!!!

  10. hijabeshab Said:

    عثمان ، جی گرین کلر کا ہوگا بس ذرا سا ریڈ کلر بھی نظر آئے گا مصالحے میں اس لیئے کہ ٹماٹر شامل کیا ہے ۔

    بلاگ پر خوش آمدید خاور ، بدتمیز نے اس میں بھی 20 سوال اور پوچھنے ہیں مجھے پتہ ہے جبھی بیلن ساتھ پوسٹ کیا ہے 😛

    جعفر ، ضرور بنائیں آپ بھی گرین چکن 🙂 مجھے اس چکن کا ذائقہ بہت اچھا لگتا ہے آپ بھی آزمائیے،مرچیں میں تیز کھاتی ہوں مگر یہاں کم لکھی ہے آپ حسبِ ضرورت ڈال سکتے ہیں ۔

    یاسر جس کے پاس یہ چمچے اور گلاس نہ ہو اُس کے پاس عقل تو ہوگی ہی 😛 اور بیلن اگر بیگم کے ہاتھ سے کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جائے شائد ۔۔ اور بیگم کے دل کا حال نہیں چہرے کے تاثرات دیکھئے گا اگر خطرناک ہوں تو بیلن چھین کر فرار بہتر ہوگا 😛

    ڈفر ، آپ کے اُستاد جی والا چکن کھا کے آپ تبصرہ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے شرط لگا لیں 😛

    افتخار انکل ، دونوں چمچوں کا سائز الگ ہے تصویر پر کلک کریں تو پتہ چلتا ہے ۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید شاہد ، اور چوزہ نہیں چوزے کی بوٹیاں کر کے پکانی ہیں، اور تصویر تو بدتمیز پوسٹ کریں گے اپنے شاہکار چکن کی 😛

    یاسر ، آپ نے زبردستی تو نہیں کھایا نہ چکن ورنہ بیلن تو ہوگا آپ کے ہاں بھی 😛 کس چیز کے اچار کی ترکیب پوچھی ہے آپ کی بے غم صاحبہ نے ؟؟

  11. شازل Said:

    پرانی دشمنی کارفرما لگتی ہے

  12. ہمارے کھیت میں سبز مرچ گاجر مولی شلجم اس قسم کی سبزیاں ہوں گی اگلے سیزن میں جو میں لگاوں گا)(-!-) ان سبزیوں کو استعمال کر کے اچار بنانے کا طریقہ سمجھا دیں۔

  13. 5thdarvesh Said:

    ساون میں ہرا ہرا۔۔۔۔ چکن۔
    سب کے تبصرے نظر آ رہے ہیں لیکن بد تمیز صاحب نہیں ہیں۔۔۔۔! لگتا ہے انہوں نے واقعی بنا لیا اور کھا بھی لیا۔۔۔۔مقدمہ بنتا ہے یہ تو۔۔۔ آپ کی ہی ترکیب ہے۔ ساتھ میں اسلحہ کی نمائش بھی کی ہے آپ نے۔ p:

  14. umer daraz Said:

    AOA, kya baat hai, wonderful

  15. بدتمیز Said:

    واہ جی اتنی تصویریں۔ پر آخر میں بیلن خواتین کا قومی کھیل۔

    میں کرتا ہو کسی دن چھٹی اور سوچتا ہوں بنانے کا۔ اگر مزے دار نہ ہو تو کیا کرنا چاہے؟

  16. حجاب صاحبہ ہماری سنکیت پر لعنت بھیجیں جی ۔ بدتمیز صاحبہ نے تو ایسے ہی یقین کرلیا تھا جی ۔ ویسے یہ بدتمیز صاحبہ نے کیا مان لیا ہے کہ وہ واقعی مرد نہیں ہیں ۔
    اندازہ نہیں کے کہ آپکا پہلے والا تبصرہ کہاں چلا گیا ۔ اگلا آرٹیکل تو ہم عثمان صاحب کی مرضی کی جگہ پر بلاگنگ سائٹ بنانے کے بعد پوسٹ کرینگے جی ۔
    بیلن والی تصویر تو اسی موبائل سے لیگئی لگتی ہے اور جی اب تو این نائنٹی سیون ہی لیجئیگا ۔ آپکے اس آرٹیکل کا پرنٹ لیلیا ہے اور تبصرہ ناقابل قبول پراڈکٹ کی پبلسٹی کے بعد ہی ملیگا جی ۔

  17. hijabeshab Said:

    شازل ، میری تو کوئی دشمنی نہیں بدتمیز سے 🙄

    یاسر خواہ مخواہ جاپانی ، اوکے میں لکھتی ہوں ایک دو دن میں ترکیب ۔۔

    بلاگ پر خوش آمدید 5th darvesh ۔۔ کونسا مقدمہ بنے گا درویش صاحب بیلن کے استعمال پر 😛

    بلاگ پر خوش آمدید عمر دراز ۔۔ اور شکریہ ۔

    بدتمیز ۔۔ مجھے تو بیلن کا کھیل نہیں آتا کون سے ملک کا قومی کھیل ہے ؟؟ اور ذائقہ ضرور آئے گا جیسے میں نے لکھا ہے ویسے بنایا اگر تو ۔۔

    جاہل اور سنکی ۔۔ مجھے آپ کا تبصرہ جو آپ نے بدتمیز کے لیئے لکھا بالکل سمجھ نہیں آیا 😕 بدتمیز نے کیا یقین کیا تھا یا نہیں مجھے نہیں پتہ ۔۔ اور بدتمیز اپنے آپ کو مرد مانتے ہیں یا عورت یہ آپ اُن سے پوچھیں اُن کے بلاگ پر یا ای میل کر کے ۔۔ اس طرح کی کوئی بات میرے بلاگ پر کرکے جنگ مت چھیڑیں کوئی ۔۔👿 یہ سب تصویریں نیٹ سے لی گئی ہیں ۔۔

  18. بیلن مارنے کے بعد اب بدتمیز صاحب سے تو نہ کہیں کے وہ بھی یہی والا بیلن ہمیں دے ماریں ۔ ویسے ہم نے بارہا بیلن بھی کھائے ہیں اور سائیکل اور تانگے سے سے بھی گرائے گئے ہیں جی ۔

  19. بدتمیز Said:

    رات ١ بجے جو کھانا پکانا شروع کیا تو صبح جار بچے نصیب ہوا۔

    تصویر

    اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ

    http://www.facebook.com/profile.php?id=100000704007627&v=wall&story_fbid=139814516051420

  20. hijabeshab Said:

    3 گھنٹے میں 😯 کیوں کیا چوزہ بڑا کر کے ذبح کر کے بوٹی بنائی تھی 😆 ویسے کیا جوسر خراب ہے یا آپ نے بجلی بچائی ہے ؟؟ کم از کم مصالحہ کا پیسٹ تو صحیح سے بناتے اور یہ بوٹیاں اور چھوٹی ہونی چاہیئے تھی مگر خیر پہلی بار بنایا ہے کوئی بات نہیں ۔۔ آہستہ آہستہ سُگھڑ ہو جائیں گے 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: