اردو ٹیک کچن ۔۔

لوکی + چنے کی دال ( سارہ کی فرمائش )

لوکی اور چنے کی دال
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
لوکی ۔ آدھا کلو ۔
چنے کی دال ۔ آدھا پاؤ۔
پیاز ۔ باریک کٹی ہوئی 2 عدد۔
ٹماٹر ۔ 2 عدد درمیانے۔
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ۔
گرم مصالحہ ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ ۔ حسبِ ضرورت۔
نمک ۔ حسبِ ضرورت ۔
آئل ۔ حسبِ ضرورت۔
بُھنا ہوا سفید زیرہ ( پِسا ہوا ) آدھا چائے کا چمچہ۔
ہلدی ۔ چٹکی بھر۔
ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
لوکی کاٹ کر باریک ٹکڑے کر لیں،چنے کی دال صاف کر کے کچھ دیر کے لیئے بھگو دیں۔پیاز کو سنہری مائل فرائی کرلیں۔اب پیاز میں لوکی ، چنے کی دال اور سارے مصالحے، ٹماٹر،سوائے بُھنے ہوئے زیرہ کے سب ڈال دیں اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کے چولہے پر چڑھا دیں ( میں تو پریشر کُکر استعمال کرتی ہوں ، سارہ تم اگر کُکر نہیں استعمال کرتی تو انداز سے اتنا پانی ڈالنا کے دال اور لوکی گل جائے مگر مکس نہ ہو) جب دال اور لوکی گل جائے اور گاڑھی ہوجائے تو بُھنا ہوا زیرہ چھڑک کے کچھ دیر دم پر رکھ دیں( سارہ دم اتنا دینا کہ دم نہ نکلے ) لوکی اور چنے کی دال تیار ہے ، روٹی یا سادہ چاول دونوں سے کھا سکتے ہیں ( سارہ ترکیب لکھ دی اب بناؤ تم اور بتاؤ کے پہلی بار چنے کی دال کے ساتھ لوکی کیسی لگی )

=======================

لوبیا کے پکوڑے ۔۔

اجزاء ۔
سفید لوبیا ۔ آدھا پاؤ ۔
6 عدد درمیانی سائز کی باریک کٹی ہوئی پیاز ۔
4 یا 5 ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ۔
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا تھوڑا سا ۔
ادرک لہسن مکس پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچہ ( حسبِ ضرورت کم یا زیادہ کر سکتے ہیں )
نمک حسبِ ضرورت ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔
ترکیب ۔
لوبیا کو دھو کر کم از کم 6 سے 8 گھنٹے تک کے لیئے بھگو دیں ( رات میں بھگو دیں تو بہتر صبح پیس لیں ) پیستے ہوئے پانی صرف اتنا ڈالیں کہ لوبیا آسانی سے پس جائے ، اب لوبیا میں سارے مصالحے پیاز وغیرہ سب کچھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آدھا گھنٹے کے لیئے رکھ دیں ۔ہلکی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک پکوڑے فرائی کریں جیسے مرضی پکوڑے بنائیں گول یا کباب کی شکل کے ۔اور کیچپ یا چٹنی کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔
( اسی طریقے سے چنے کی دال کے پکوڑے بھی بنتے ہیں ، ادرک لہسن نہیں ڈالا جاتا چنے کی دال کے پکوڑوں میں )

===========================

آلو + چکن مکس پکوڑے ۔
اجزاء ۔
آلو 3 عدد درمیانی سائز کے اُبال کر میش کرلیں ۔
بون لیس چکن آدھا پاؤ ( بوائل کر کے باریک ریشے کرلیں )
ہری مرچ 5 عدد باریک کتری ہوئی ۔
ہرا دھینا تھوڑا سا باریک کترا ہوا ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔
بیسن 4 کھانے کے چمچے ۔
انڈہ ۔ 1 عدد ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ چٹکی بھر ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔
ترکیب ۔
میش کیئے ہوئے آلو میں چکن کے ریشے ہرا دھینا ، ہری مرچ ، پسی سرخ مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرکے چھوٹے سائز کے کباب بنا لیں ، اب بیسن میں انڈہ اور نمک مرچ شامل کر کے پیسٹ بنائیں پانی کی ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی بھی پیسٹ میں شامل کر لیں ، اب آلو کے کباب بیسن میں ڈبو کر فرائی کرلیں اور مزے سے کھائیں ۔ اس پکوڑے کے ساتھ ہری مرچوں والی دہی مزہ دیتی ہے ۔ ایک پیالی دہی میں 4 یا 5 ہری مرچ اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں اور پکوڑے کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔
=====================================

بِہاری کباب ۔۔

بِہاری کباب
اجزاء۔۔
گوشت ۔۔2 کلو (چربی اور ریشہ نہ ہو )
دہی ۔تین پاؤ ( ہلکی کھٹی )
کچا پپیتاباریک پسا ہوا ۔۔ 3 کھانے کے چمچ
ادرک پسا ہوا۔۔ 2 کھانے کے چمچ
لہسن پسا ہوا۔۔ 2 کھانے کے چمچ
خشخاش پسی ہوئی۔۔ 1 کھانے کا چمچ
پسی ہوئی سرخ مرچ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
شان بِہاری کباب مصالحہ ( ایک پیکٹ )
نمک ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
آئل ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ۔
ترکیب۔۔
گوشت کے پسندوں کی طرح پارچے بنا لیں۔2 انچ لمبے اور آدھا انچ موٹے پارچے ہوں۔پارچے بنا کے گوشت دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ گوشت کا سارا پانی اچھی طرح نکل جائے ۔دہی کو بھی کسی باریک ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تا کہ دہی کا سارا پانی نکل جائے ۔اب گوشت میں سارے مصالحے اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے گوشت کو 12 گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں ( جیسے کہ رات کو رکھیں اور دوسرے دن 2 بجے کباب بنائیں ) گوشت کو سیخ میں پرو کر کوئلے پر کباب سینک لیں۔(پارچے سیخ میں اس طرح پرو لیں کہ پارچے آپس میں جڑے ہوئے ہوں اس طرح مصالحہ ضائع نہیں ہوگا ) کوئلے بلکل دہک جائیں تو کباب سینکیں کوئلوں میں آگ نہ لگی ہو ورنہ کباب جل جائیں گے۔
=====================================

13 تبصرے »

  1. عثمان Said:

    تحریر پر رائے دینے سے قاصر ہوں کہ مجھے کھانے سے صرف کھانے کی حد تک ہی دلچسپی ہے.🙂
    مجھے بس دو باتیں بتا دیجئے.
    یہ کباب کھانے کے لئے مجھے کب دعوت دی جارہی ہے.
    اور یہ سارہ بی بی کون ہیں.🙂🙂

  2. اگر آئل سے مُراد اصلی ديسی گھی ہے تو ميرے ليئے کھانے اچھے ہيں اور اگر مُراد تيل ہے تو ميں کھا نہيں سکتا صرف تعريف کروں گا

  3. بدتمیز Said:

    چکن بنانا سیکھا دیں ساری عمر دعائیں دونگا۔
    یاد رہے کہ اتنی تفصیل سے لکھنا ہے کہ چنگی طرح سمجھ لگ جائے

  4. sarah Said:

    hijab tm ne achi yaad kerwa di ye terkeeb .. 1 baar banayi thee .. phir se try krty hoon ..

    @usman : men hoon sarah janab🙂

    • عثمان Said:

      نام تو میں آپ کا جان ہی چکا ہوں۔ کچھ تعارف ہونا چاہیے۔ 🙂

      • sarah Said:

        ھمم اردو محفل کی پرانی میمبر ہوں ۔۔ بلاگز بھی اکثر پڑھتی اور کمینٹس کرتی رہتی ہوں ۔۔

  5. عثمان Said:

    سارہ جی۔۔۔۔ لگتا ہے کہ ہمارا بلاگ آپ کے سٹینڈرڈ کا نہی ہے۔😦
    چلو خیر ہے۔

    • sarah Said:

      ایسی بات نہیں ہے عثمان جن آپ کا بلاگ ظہور پذیر ہوا تب ہم نے نیٹ سے ذرا بریک لیا ہوا تھا ۔۔ ابھی حال ہی میں واسی ہوئی ہے ۔۔ اب نظر سے گذرتا رہے گا آپ کا بلاگ بھی ۔۔🙂

  6. hijabeshab Said:

    عثمان ، میں اپنا ہوٹل بناؤں گی تو ملیں گے وہاں کباب 😛 سارہ میری دوست ہے تعارف اُس نے کروا ہی دیا ۔۔

    افتخار انکل ، آپ دیسی گھی میں بنا کے کھائیں ، میں تو زیتون آئل استعمال کرتی ہوں ۔۔

    بدتمیز ۔۔ کیا مستقبل کے لیئے کھانا بنانا سیکھنے کا ارادہ ہے ؟؟ اوکے میں چکن بنانا سکھا دوں گی انتظار کریں کرتی ہوں پوسٹ ۔۔

    ضرور بنانا سارہ🙂 اور ذرا عثمان کے بلاگ پر کمنٹ تو کرو بچّہ اداس ہو رہا ہے 😛

  7. بدتمیز Said:

    بی بی تفصیل سے لکھنا ابھی میں نے پوسٹ پرھی لکھا ہے حسب ضرورت پانی۔ میرے معاملے میں یہ چکر نہ کرنا میں نے نہانے جتنا پانی ڈال لینا ہے۔ سب کچھ تفصیل سے لکھاچکن ضائع نہ کروا دینا۔ ہفتے میں ایک دن ملے گا۔

  8. hijabeshab Said:

    بدتمیز ہفتے میں ایک دن کیوں ملے گا چکن 😕

  9. بدتمیز Said:

    تو آپ کا کیا خیال ہے میں روزانہ کھانا پکاوں؟


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: