حُسن + محبت ۔۔۔ کیوں ؟؟؟(اردو ٹیک پوسٹ )

کچھ دن پہلے اخبارِ جہاں میں ، میں ایک کہانی پڑھ رہی تھی ، ایک محبت کرنے والے جوڑے کا ذکر تھا ، دونوں کی منگنی ہو چکی تھی ، لڑکی بہت خوبصورت تھی اس لیئے لڑکے کو پسند تھی ،ایک دن ایک حادثہ لڑکی کے چہرے کو بری طرح متاثر کرتا ہے ، اُس کے بعد لڑکے کی محبت کم ہی نہیں بلکہ ختم ہو کے منگنی ختم ہو جاتی ہے ۔۔۔
جو خیال میرے ذہن میں آیا ہے تو عام سا اسی زمانے کا سادہ سا سوال ہے کہ کیا محبت ظاہری حسن سے ہی کی جاتی ہے ، باطن کی کوئی اہمیت نہیں ، یا کسی سے محبت ہو اور کسی حادثے کی وجہ سے اُس میں کوئی ظاہری تبدیلی آجائے تو کیا واقعی محبت ختم ہو جاتی ہے ،صرف اُس کہانی میں ہی نہیں رئیل لائف میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے جو حسین ہے وہ بہترین ہے ۔محبت کے لیئے حسین چہرہ ہی کیوں اہمیت رکھتا ہے ، اور یہ صرف مخالف صنف کے لیئے ہی کیوں ہوتا ہے کہ حسین محبوب یا شریکِ سفر ہو تو محبت ہوگی ، والدین یا بہن بھائی اگر عام شکل و صورت کے بھی ہوں تو اُن سے محبت ہوتی ہے تو مخالف صنف کا حسین ہونا کیوں ضروری ہے😕 اکثر نیٹ پر یا موبائل پر جیسا کہ آج کل رواج بن گیا ہے فرینڈ شپ ہو جاتی ہے ، بات کرنے کا انداز شخصیت متاثر کرے تو پسندیدگی بھی درمیان میں آجاتی ہے ، کسی سے دوستی ہو تو ظاہر ہے تصویر شئیر کرنے کی بات بعد میں آتی ہے ، اور تصویر ہر کوئی دکھانا پسند بھی نہیں کرتا ۔۔ اگر کسی سے بہت اچھی دوستی ہو جائے اور کبھی ملنے پر وہ دیکھنے میں اچھا نہ لگے تو کیا دوستی ختم ہو جائے گی؟؟ میں تو ایسا کبھی نہیں کروں گی ،اگر مجھ سے کسی کی بہت اچھی دوستی ہو اور کبھی دیکھنے کا اتفاق ہو تو شکل کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی میری نظر میں ۔۔۔۔ویسے سب لوگ ایسے نہیں بھی ہوتے کہ ظاہری حسن سے متاثر ہوں ۔۔ صرف آواز سے باتوں کے انداز سے محبت ہو جائے تو شادی بھی ہو جاتی ہے ۔اس کی مثال ایف ایم کے پریزینٹر ہیں ، ایک کو تو میں بھی جانتی ہوں اُن صاحب کی آواز سے محبت کرکے لڑکی نے اُن سے شادی کی ۔۔۔ویسے میرا خیال ہے ایسا صرف لڑکیاں کر سکتی ہیں ، اتنا بڑا ظرف لڑکوں کا نہیں ہوتا۔۔

19 تبصرے »

  1. حسن تو انسان کے اندر ہوتا ہے ۔ میں نے بہت بے جوڑ جوڑوں کو خوش و خرم زندگی گذارتے دیکھا ہے

  2. عثمان Said:

    آپ کے خیالات سے متفق ہوں. لیکن آپ نے تھوڑی سی ناانصافی کی ہے.
    لڑکوں میں بھی ایسے موجود ہیں جو لڑکی کی صورت دیکھے بغیر اسے اپنا لیتے ہیں. میرے خاندان میں ایسی مثالیں موجود ہیں.
    دوسری طرف کئی لڑکیاں بھی ایسی ہوتی ہیں جو صرف لڑکے کا سٹیٹس دیکھتی ہیں. وہ بھی تو نا انصافی ہے.

    کافی سال پہلے دوستی کی میری ایک آفر ایک لڑکی نے مسترد کردی تھی. وجہ انھوں نے اپنی سہلیوں کو یہ بتائی تھی کہ میں بہت دبلا پتلا ہوں. اور انھیں تو بس کوئی باڈی بلڈر تیس مار خاں چاہیے تھا. اس بارے میں آپ کیا کہتی ہیں.😦

    • مجھے پہلے ہی پتا تھا تو بندہ ٹھیک نہیں
      اور تیس مار خان بننے میں کونسا ایسا مشکل کام ہے جو تو نے نہ بن کے ناک کٹوا دی؟

  3. آپ کا قصور نہیں
    اخبار جہاں کی کہانیوں کو اتنا ڈوب کر پڑھنے والوں کا ایسی باتیں سوچنا اور کرنا منطقی ہے۔😀
    آپ جیسی سوچ رکھنے والی کوئی لڑکی ہو تو اس سے میری دوستی کروا دیں جی۔ تا کہ اپنی شکل و صورت سے متعلق جو دھڑکے لگے رہتے ہیں ان سے نجات ملے😛

    • عثمان Said:

      حرکتیں نہ چھوڑنا۔۔۔ 🙂
      یہ ڈفر کی باتوں میں نہ آئیں۔ یہ بہت بڑا دو نمبریا ہے۔ ہاں البتہ مجھے گوگل میسینجر پر ضرور ایڈ کر لیں🙂

  4. hijabeshab Said:

    ریاض شاہد صاحب آج کل سیرت کون دیکھتا ہے ؟؟ جس کو دیکھو ظاہری حسن پر فدا نظر آتے ہیں لوگ🙄

    عثمان ۔۔ آج کے زمانے میں تو کوئی لڑکا بغیر دیکھے نہیں اپنا سکتا کسی کو😕 ہاں لڑکیاں ضرور ہیں ایسی جو صرف تصویر دیکھ کر گھر والوں کی مرضی میں راضی ہو جاتی ہیں ۔۔ ہاں بہت ساری لڑکیاں صرف اسٹیٹس بھی دیکھتی ہیں اُن کو انسان سے زیادہ دولت سے پیار ہوتا ہے۔۔ اور رہا سوال آپ کو مسترد کیئے جانے کا تو 😕 کھانے پینے سے دلچسپی ہے اگر تو آپ بہت زیادہ دبلے کیوں ہیں ؟؟ آپ کو چاہیئے تھا آپ باڈی بلڈر بن جاتے 😆

    ڈفر ۔۔ میری جیسی سوچ رکھنے والی ایک لڑکی میری دوست ہے مگر اُس کی شادی ہو چکی ہے وہ تو دوستی کرے گی نہیں 🙄 آپ اپنی تصویر مجھے بھیج دیں میں تعریف کردوں گی اور آپ کے دھڑکے ختم ہو جائیں گے😛

    عثمان میں گوگل میسینجر یوز ہی نہیں کرتی آپ کی آئی ڈی کہاں ہے جو ایڈ کر لوں ؟؟

    • عثمان Said:

      لیکن پھر ایسی محبت کا کیا فائدہ جو شخصیت کی بجائے باڈی سے ہو۔ بات تو و ہیں آ گئی۔😦

    • یہ تصویر والی بات ٹھیک نہیں
      اور لڑکیاں ایسی ہیں تو ایسے لڑکے بھی ابھی موجود ہیں
      میں نے کوئی تصویر کی ڈیمانڈ کی؟؟؟؟

  5. QMY Said:

    بہت عرصہ پہلے ایک ٹی وی انٹرویو میں معروف شاعرانور مسعود کے بیٹے عمار مسعود نے اپنی شادی کی سچی داستان سنائی تھی ۔جو مختصرا یہ کہ وہ ریڈیو پر پریذینٹر تھے کہ انہیں ایک سامع سے عشق ہوا ۔جس کے بارے میں بہت بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو بصارت سے محروم ہے ۔مگر اس کے باوجود انہوں نے اسی محبت کے ساتھ ان سے شادی کی ۔اور یہ شادی ایک کامیاب شادی ہے ۔لہٰذاتمام مردوں کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔

  6. md Said:

    حجاب صاحبہ- دو مثالیں میرے پاس بھی تھیں اگر میں بیان کرتا تو وہ شاید آپ کو کہانیاں لگتیں – لیکن -omy نے بہت ٹھوس ثبوت والا کردار پیش کر کے آپ کے خیال کی نفی کردی ہے -اب کیا خیال ہے آپکا مردوں کے بارے میں ؟ شکریہ

  7. hijabeshab Said:

    عثمان آپ نے دوستی کی آفر کی تھی ۔۔ محبت تو نہیں تھی نہ آپ دونوں میں ؟؟

    ڈفر ، میں نے تو آپ کا دھڑکا دور کرنے کے لیئے سوچا تعریف کے لیئے تصویر بھیجنے کا کہہ دوں 😛 میں نے تو کہا نہیں کہ مجھے کوئی دھڑکا ہے اپنے بارے میں تو آپ تصویر کی ڈیمانڈ کیوں کرتے؟؟ میں خود کو اوروں کی نظر سے نہیں دیکھتی ۔۔ آپ بھی یہی کیا کریں🙂 اور جناب ضرور ہونگے ایسے لڑکے جن کے لیئے ظاہری حسن اہمیت نہ رکھتا ہو مگر وہ ہیں کہاں ؟؟؟؟؟؟؟؟🙄

    بلاگ پر خوش آمدید QMY ۔۔ ریڈیو پریزینٹر کے بارے میں میں نے بھی لکھا ہے اور وہ سامع لڑکی بھی حسین نہیں ہے دیکھا ہے اُسے میں نے ۔۔ اور انور مسعود صاحب کے بیٹے کے بارے میں کیا کہوں ایسے لوگ کم ہی ہوتے ہیں ۔۔ اور میں نے لڑکوں کو ہی نہیں لڑکیوں کے لیئے بھی لکھا ہے بہت سی لڑکیاں بھی ایسی ہیں جو ایک ریڈیو پریزینٹر کی آواز سے تو بہت متاثر ہوجاتی ہیں مگر شکل دیکھ کر پروگرام سننا چھوڑ دیتی ہیں یہی حال نیٹ دوستی کا بھی ہے جس میں عمر ، شکل بہت اہمیت رکھتی ہے آج کل ۔۔ لڑکیوں کے لیئے بھی اور لڑکوں کے لیئے بھی ۔۔

    md آپ ضرور مثال دیں مجھے اچھا لگے گا پڑھنا اور کہانی کیوں سمجھوں گی ۔۔ آج کل کے زمانے میں بھی کچھ اچھے لوگ تو موجود ہیں ناں جو سیرت کو اہمیت دیتے ہیں ۔۔ اور مرد کو برا نہیں کہا میں نے ۔۔ جو کچھ آج کل ہوتا ہے اُس وجہ سے یہ بات لکھی تھی ۔۔

    • عثمان Said:

      ” اور جناب ضرور ہونگے ایسے لڑکے جن کے لیئے ظاہری حسن اہمیت نہ رکھتا ہو مگر وہ ہیں کہاں ؟؟؟؟؟؟؟؟ ”

      یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟
      بلاگستان میں ادھر ادھر نظر ڈالا کریں🙂

      • یہ آپ کا ایویں ٹیم ضائع کر رہا ہے
        ادھر ادھر نظریں ڈلوا کے
        بس ایک طرف ہی دھیان کافی ہے

  8. md Said:

    حجاب صاحبہ- میرے پاس جو مثالیں ہیں اسکا تعلق محبت سے نہی ہے اسکا تعلق لڑکوں کی سعدت مندی سے ہے کہ انہوں نے والدین کے کہنے پر جانتے بوجھتے ایسی لڑکیوں سے شادی کی کہ جن میں جسمانی نقص تھا – بڑوں کا فیصلہ تھا کہ ان لڑکیوں کو خاندان کے لڑکے نہیں کریں گے تو کون کرے گا ؟ ماشا اللہ وہ جوڑے خوش و خرم زنگی گُزار رہے ہیں – شکریہ

  9. hijabeshab Said:

    ڈفر اور عثمان آپ دونوں کے مشورے پر میں عمل تو کرلوں ۔۔ مگر ایک کا کہنا ہے ادھر اُدھر نظر ڈالا کریں اور دوسرے کا کہنا سامنے 😕 میں بھینگی نہ ہو جاؤں اس کوشش میں 😆 میں اپنی مرضی سے دیکھوں گی 😛

    md ایسے لڑکوں کو میری طرف سے سیلیوٹ 🙂

  10. Bdtmz Said:

    I once asked a cousine of mine who was getting married that what if she had an accident n lises her leg would her soon to be groom should step back? She said yes coz she would do the same so ever since I don’t stick faithfulness with gender  

  11. Uncle TOm Said:

    آواز اور شکل و صورت سے متاثر ہونے والے دماغی طور پر اور نظریاتی طور پر بہت کمزور لوگ ہوتے ہیں ۔ اسی لیے کبھی ایسے بندے کے چکر میں پڑنا نہیں چاہیے جو صرف آپ کی شکل و صور اور آواز یا کسی اور خوبی کی وجہ سے متاثر ہو۔۔۔۔ ایم ڈی صاحب کی مثال بہت پسند آی ۔۔ آجکل شادی بیاہ کے معاملے میں والدین کی راے کو کوی اہمیت نہیں دی جاتی ۔۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: