حسین موسم

 

تین دن سے بادل بن برسے شکل دِکھا کر غائب ہو رہے تھے ، آج بھی ایسے بادل آئے کہ اب برس ہی جائیں گے — کوئل جو درخت سے آم ختم ہونے کے بعد خاموش تھی وہ بھی دھوکا کھا گئی بادل کو دیکھ کر اور کوکنے لگی ۔۔ ویسے کوئل کیا بولتی ہے مجھے تو لگتا ہے ، پی کہاں ۔۔ پی کہاں کہتی ہے بیچاری😛 اب پتہ نہیں اُس کا پی کہاں تھا جو اُس کو بادل دیکھ کر یاد آیا تھا ۔۔ مگر پھر ہوا وہی بادل شکل دکھا کر گزر گئے اور ایس ایم ایس سے پتہ چلا سُپرہائی وے پر برس گئے ۔۔ ابھی ایس ایم ایس کا جواب لکھا ہی تھا کہ اچانک بادلوں کے گرجنے کی آواز دور سے آئی اور تیز ہوا چلنے لگی اور کچھ دیر میں ہی تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی ۔۔ ہوا کے ساتھ جھومتی بارش کے قطرے جب چہرے پر پڑتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے ۔۔ میں نے بھی آج بہت دیر اس حسین منظر کا مزہ لیا🙂 بارش کراچی کے مختلف علاقوں میں دو دن سے ہو رہی تھی مگر پورے کراچی میں آج ہوئی ۔۔ دو دن سے ہونے والی بارش ہوئی تو کہیں اور تھی مگر صرف بادلوں سے خوش ہو کر پکوڑے کل بنا چکی تھی، تو آج بارش کے بعد سوچا کہ کیوں نہ بھیگے ہوئے کچھ پودوں کی تصویر بنا لی جائے ۔۔۔ ہوا کے ساتھ جھومتے ہرے بھرے درخت اور اُس پر سے ٹپکتا بارش کا پانی ۔۔ اتنا حسین منظر کے دل گارڈن گارڈن ہوگیا🙂 اب بھی حسین موسم ہے ٹھنڈی ہوائیں اِٹھلا کے چل رہی ہیں کبھی مستی میں بھی چل جاتی ہیں ۔۔ بادل کے گرجنے کی آواز بھی ہے اور ساتھ برسات کے بعد کے کیڑے مکوڑے بھی ۔۔ بہرحال مزہ سب میں ہے اس لیئے کہ موسم اچھا ہوگیا اور گرمی کم ہوگئی اللہ کا شُکر ۔۔
بھیگنے کا اک مسلسل سلسلہ بارش میں ہے
کیا کسی موسم میں ہوگا جو مزا بارش میں ہے
یُوں کُھلی سڑکوں پر مت پھرنا کہ موسم غیر ہے
اک تو موسم غیر، پھر ٹھنڈی ہوا بارش میں ہے
سانس لیتے پھل ، لچکتی ٹہنیاں ، ہنستے گلاب
ایسا منظر بھی سرِ شاخِ حیا ، بارش میں ۔۔۔۔۔

یہ بارش کے بعد کی تصویر

یہ “ پان “ کے پودے ۔۔

یہ “ منی پلانٹ “

اس پودے کا نام مجھے نہیں پتہ مگر ہرا ہرا سا بہت اچھا لگتا ہے

یہ چیکو کا بھیگا ہوا درخت

یہ “ لیموں “ کا پودا ۔۔

9 تبصرے »

  1. عثمان Said:

    باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن میرے حصے کے پکوڑے کہاں ہیں؟🙂
    ویسے جب میں پاکستان میں تھا تو بارش میں نہایاں کرنے کا بڑا مزا آتھا تھا۔ یہاں کی بارش میں تو دو منٹ بھی کھڑا ہونا محال ہے۔ 😦

  2. ان تصاویر کو دیکح کر مجحے یه لگا جیسے میرے گھر کے پودوں کی تصاویر هیں!!!
    امی کو پودے لگانے کا شوق هے ناں! ایک چحوٹا سا ساٹح گز پر باغیچه بنا رکھا هے!!
    ویسے بارش کا لطف آ گیا تھا!

  3. Jafar Said:

    کیمرہ تو کوئی اچھا سا لے لیں۔۔۔
    😀

  4. ویسے تو نیویارک میں بارش دل کھول کر مہربان ہے، لیکن اس سال ہو ہی نہیں رہی اور گرمی بھی زور کی چل رہی ہے ۔ آج سنا ہے بارش ہو گی اور کوئی دو دن تک ہوتی ہی جائے گی ۔ لیکن صبح سے انتظار کر رہا ہوں مگر ہو ہی نہیں رہی البتہ بادل خوب گھنے اور کالے سیاہ آئے ہوئے ہیں ۔

  5. hijabeshab Said:

    عثمان ، پکوڑے تو ہضم ہوگئے آپ کو پکوڑوں کی تصویر پر گزارہ کرنا پڑے گا اور تصویر کے لیئے انتظار فرمائیے

    شعیب ، میں نے آپ کے بلاگ پر ایک بار آپ کے گھر کی تصویر دیکھی تھی سیڑھیوں کے پاس پودے رکھے تھے اچھا لگا تھا دیکھ کر ، کبھی اپنے باغیچہ کی تصویر بھی پوسٹ کریں

    جعفر ، میں ٹہری کنجوس 😳 موبائل کے کیمرہ سے تصویر بناتی ہوں اب جیسی بھی ہے دیکھنی تو پڑے گی زبردستی سمجھ لیں 😛

    جہانزیب ، اُمید ہے آپ اب تک آپ بارش انجوائے کر چکے ہونگے 🙂

  6. لمبے وقفہ کے بعد بارش کی آمد بہت خوشگوار ہوتی ہے ليکن کچھ شہروں ميں بارش کے بعد جو صورتِ حال ہوتی ہے وہ پريشان کُن بن جاتی ہے ۔ کراچی بھی ايسے شہروں ميں شامل ہے

    بی بی ۔ يہاں ميری انگريزی پہچان آ رہی ہے جبکہ ميری اصلی پہچان اُردو ہے يعنی
    http://www.theajmals.com
    انگريزی پہچان کو تبديل کرنے کی کوشش ناکام رہی ہے

  7. emran Said:

    ہاں پکوڑے بارش کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں۔ میں نے بغیر بارش کے پکوڑے بنوائے تھے تو پیٹ میں درد ھو گیا تھا۔ تصاویر اچھی ہیں۔

  8. آپ اب نیا والا سام سنگ مانٹی ایس چپھن بیس لیلیں ۔ٹچ اور وائیرلیس بھی ہے اور کیمرہ بھی تین میگا پکسل کا ۔ سستا تو ہے بس بیٹری کا اعتبار نہیں ۔
    ماٹھی پراڈکٹس کی مارکیٹنگ تو کوئی ہم سے سیکھے ۔ اب آپ پر بھی ہمارے ہاں تبصرہ لازم ہو گیا ہے جی ۔

  9. hijabeshab Said:

    شکریہ عمران ۔۔

    جاہل اور سنکی جہالستان ۔۔ بلاگ پر خوش آمدید 🙂

    آپ کا نام اردو میں آ رہا ہے افتخار انکل ۔۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: