گرین رائس ( اردو ٹیک پوسٹ )

سوچ تو یہی رہی تھی کہ بلاگ لکھنا چھوڑ دیا جائے ۔۔ اور چھوڑ بھی دیا تھا مگر شاہدہ آپی اور شگفتہ سے م س ن پر بات ہوتی رہتی ہے تو دونوں کامیاب ہو گئی ہیں شاہدہ آپی سے کھانا بنانے کی باتیں بھی ہوتی رہتی ہیں اس لیئے کہ جب تک باتوں میں یہ بات نہ شامل ہو کہ آج کیا پکایا ؟ تو ایسی ہی باتوں میں ذکر ہوا گرین رائس کا اور فرمائش مل گئی شاہدہ آپی کی کہ تصویر اور ترکیب دونوں چاہیئے ۔۔ لیں جناب حاضر ہے گرین رائس اور سلاد بھرے شامی کباب بھی ہیں ساتھ میں ۔۔
گرین رائس ۔
———
اجزاء ۔
چاول ۔ آدھا کلو( 20 منٹ بھیگے ہوئے ) ۔
دہی ۔ ایک پاؤ ۔
ہرا دھینا ۔ 2 گٹّھی ۔
پودینہ کے پتّے 15 یا 20 عدد ۔
ہری مرچیں حسبِ پسند ۔
مٹر ۔ ایک پاؤ ۔ بوائل کر لیں ۔
نمک ۔ حسبِ پسند ۔
آئل یا گھی 4 کھانے کے چمچے ۔
ترکیب ۔
———-
پودینہ کے پتّے 15 یا 20 عدد ۔
ہری مرچیں حسبِ پسند ۔
مٹر ۔ ایک پاؤ ۔ بوائل کر لیں ۔
نمک ۔ حسبِ پسند ۔
آئل یا گھی 4 کھانے کے چمچے ۔
ترکیب ۔
———-
ہرا مصالحہ دہی کے ساتھ بلینڈ کر لیں ، آئل گرم کریں اور پسا ہوا مصالحہ اور نمک ڈال کر بھونیں جب آئل اوپر آ جائے تو مٹر بھی ڈال دیں تھوڑی دیر مزید بھون کر 2 گلاس یا آدھا کلو چاول کے لیئے آپ جتنا پانی ڈالتے ہیں ڈال دیں جب پانی اُبل جائے تو چاول ڈال کر پکالیں ایک کنّی رہ جائے تو دم پہ رکھ دیں ۔ گرین رائس تیار ہیں ۔
اس کے ساتھ شامی کباب جو میں نے بنائے ہیں، ہے تو وہی پرانا طریقہ کباب کا، بس کباب کے اندر ، پیاز ، ہری مرچیں اور لیموں کا سلاد بنا کر فلنگ کی ہے۔


5 تبصرے »

  1. ترکیب اچھی ہے شکریہ غالبا آج کسی ہونہہ جیسی پوسٹ نہیں سوجھی آپ کو ۔

  2. عثمان Said:

    جب یہ سب کچھ پک جائے تو مجھے دعوت دے ڈالیے۔
    چکھوں گا تو رائے دوں گا نا۔

  3. محترمہ میرا یک سطری تبصرہ غائب کر دیا گیا ہے گویا اس بلاگ پہ صرف خوشامد کی سویٹ ڈش پیش کرنے کی اجازت ہے اور بس ۔

  4. hijabeshab Said:

    محمد ریاض شاہد بلاگ پر خوش آمدید ، ترکیب پسند کرنے کا شکریہ ، اور ہونہہ جیسی پوسٹ جب سوجھے گی تو ضرور لکھوں گی انتظار فرمایئے ۔۔ اور جناب آپ کا تبصرہ غائب نہیں کیا گیا اسپیم میں تھا اور کیوں تھا یہ مجھے نہیں پتہ ۔۔ آپ جتنا چاہیں تنقید کریں پوسٹس پر میں تبصرہ کبھی ڈیلیٹ نہیں کروں گی ۔۔

    عثمان ، یہ سب کچھ تو پک چکا اور کھایا بھی جا چکا اب پھر بناؤں گی جب تک انتظار کریں ۔۔

  5. بہت عمدہ ترکیب بتائی ھے آپ نے۔


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: