اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کی باقیات

اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ تو مرحوم ہو چکا ، مگر اردو ٹیک پر میرے بلاگ “ شب “ کی کچھ پوسٹس مجھے مل ہی گئیں،  جن کا دم گُھٹ چکا تھا  :(  کچھ تحریریں پوسٹ کر رہی ہوں ۔۔ باقی اگلی قسط میں —-

کے ۔ ای ۔ ایس ۔ سی ۔ کے نواب ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرسوں دن کے 11 بجے لائٹ چلی گئی ، میں یہی سمجھی کہ لوڈ شیڈنگ ہے آ جائے گی ، کچھ دیر بعد لائٹ نے پھر جھلک دِکھائی پھر غائب اسی طرح 5 یا 6 بار ہوا تو میں نے امّی سے کہا ذرا پڑوس سے تو پتہ کریں سب کے ساتھ ایسا ہورہا ہے یا صرف ہمارے ساتھ ۔۔ پتہ کرنے پر پتہ چلا کہ محترمہ لائٹ صاحبہ کی یہ نوازش صرف ہم پر ہے ، کے ۔ ای ۔ ایس ۔ سی کا نمبر ملایا کہ شکایت لکھواؤں پتہ چلا نمبر بدل چکا ہے ، اپنے علاقے کے ، کے ۔ای۔ایس ۔سی کے آفس میں تو میں شکایت درج کروا دیتی ہوں بلکہ اچھی طرح سُنا بھی دیتی ہوں صلواتیں
مگر نمبر بدل چکا تھا تو بھائی کو آفس کال کر کے کہا کہ 118 پر شکوہ درج کروا دو اپنی لائٹ کا ۔۔118 پر ایک بار میں نے فون کیا تھا وہاں جو بھی تھا وہ بندہ بہت فضول تھا مجھے مشکل پڑی تھی لائٹ نہیں تھی میں اُس کو اپنا مسلئہ بتاؤں اور وہ پوچھے کہ او آپ اُس علاقے کی ہیں وہاں تو کنڈہ سسٹم ہے کنڈہ مار لیں ، میں بھی کم نہیں کوئی بات کرے اور میں چپ رہوں ایسا اب تک ہوا نہیں
اُس دن تو 118 پر اُس بندے کو اچھی طرح جواب دیئے شکایت لکھوائی اور اُس کے بعد توبہ کر لی کہ لائٹ نہ ہو بہتر مگر میں 118 پر کال نہیں کروں گی
شام تک 118 پر کافی بار بھائی نے شکایت لکھوائی کوئی سُنوائی نہیں ہوئی ، بھائی گھر آیا اور اپنے علاقے کے کے ۔ ای ۔ یس ۔ سی کے آفس گیا کہ ساتھ لے آئے اُن کو مگر وہ لوگ اتنے اچھے اُن کے ساتھ ہیں جو لوگ غنڈہ گردی کرتے ہیں ، بھائی کو کہا گیا کہ شفٹ بدلنے کا ٹائم ہے جیسے ہی دوسری شفٹ کی گاڑی نکلے گی آپ کے گھر آئے گی خیر ہم نے انتظار کرنا ہی تھا تو کرتے رہے ———-
رات کے 12 بجے پھر پوچھا جواب ملا کچھ دیر میں آ رہے ہیں ، کے ۔ ای ۔ ایس ۔ سی ، کے نواب — میں نے کہا اب میں کنڈہ لگاؤں گی اُدھر سے جواب ملا آپ دھمکی دے رہی ہیں ؟؟ میں نے کہا جو دل چاہے سمجھو ، میں نے جتنی بار شکایت کروائی سب کے نمبرز میرے پاس ہیں ہم بل دیتے ہیں فری میں تو لائٹ جلاتے نہیں اب اگر گاڑی نہیں آئی 30 منٹ تک تو کنڈہ لگاؤں گی پھر کرلینا جو مرضی میں آئے — اور فون بند کردیا ۔
4 بجے صبح نواب حضرات آئے پتہ نہیں کدھر ٹُن گاڑی چلا رہا تھا ڈرائیور کہ گاڑی ہمارے گھر سے کچھ دور گڑھے میں پھنس گئی — اُنھوں نے دوسری گاڑی منگوائی اور آ کر ہماری لائٹ چیک کی — 15 منٹ بعد فرمایا آپ کے سوئچ بورڈ میں خرابی ہے اُس کو ٹھیک کریں اور کہیں کچھ نہیں ہے بھائی کہہ کہہ کے تھک گیا کہ باہر جا کر چیک کرو جہاں سے کنکشن آ رہا ہے وہاں پرابلم ہے مگر نہیں جناب وہ کیوں مانتے چلے گئے ۔۔ ہم اُسی طرح بغیر لائٹ کے —-
بھائی کو کہا کہ کنڈہ لگانے دیں نیند کیسے سوؤں ؟؟؟ مگر نہیں لگانے دیا — پوری رات جاگنے کے بعد صبح جب بھائی نے پھر شکایت لکھوائی تو پتہ چلا کہ کوئی شکایت جو پہلے کروائی گئی تھی وہ ہے ہی نہیں ، کے ، ای ۔ ایس ۔ سی کے نواب عملے نے جا کر یہ کہا کہ ہم پرابلم ٹھیک کر کے آ گئے تو شکایت ختم کردی گئی تھی ۔۔ صبح کے ٹائم جو بھی تھا آفس میں وہ اچھا بندہ بلاآخر اُس نے پھر گاڑی بھجوائی اور دوسرے دن صبح 10 بجے ہماری لائٹ آئی — اللہ تیرا شُکر
اُس روز جب ہماری لائٹ نہیں تھی تو لوڈشیڈنگ بھی نہیں ہوئی ، آس پاس کے گھروں میں لائٹ ہم اندھیرے میں اُففف غصّہ الگ پریشانی الگ ، وہ شاپ والا جس نے کنڈہ لگا لگا کے ہمارا کنکشن خراب کیا تھا بھائی کو کہا کہ جا کر اُس کو کہہ دو اب لگایا نا تو کنڈہ پکڑوا دیں گے ہم
کے ۔ ای ۔ ایس ۔ سی ، کبھی نہیں سُدھر سکتا ، یونٹ اتنے مہنگے ہوگئے عوام بل دیتی ہے اور حشر یہی ہوتا ہے اور یہی ہوتا رہے گا شائد ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں چور نہیں ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدتمیز ، کی ڈھٹائی سے کی گئی چوری مجھے اپنی کچھ معصوم چوریاں یاد دلا گئی —- اب یہ نہ سمجھ لے کوئی کہ میں ڈاکے شاکے مارتی ہوں
اب نہیں کرتی یہ حرکت مگر اسکول کالج میں فرینڈز کی تصویریں دیکھتے ہوئے کوئی تصویر اچھی لگتی تھی اور میں کہوں کہ مجھے دے دو تو نہیں ملتی تھی کیونکہ میری پسند بھی اکثر وہ تصویریں ہوا کرتی تھیں جن میں کوئی خاص لوگ ساتھ ہوتے تھے فرینڈز کے ، ایک سہیلی اسکول کی اُس کی منگنی ہوئی میں تصویریں دیکھ رہی تھی اُس کی ساس صاحبہ کے ساتھ اُس کی تصویر بہت پیاری آئی تھی میں نے مانگی نہیں ملی میں نے اُڑا لی
یہ الگ بات کہ چوری کی گئی کوئی تصویر چُھپی نہ رہ سکی میری فرینڈز جب بھی آتی ہیں سب کی فرمائش ہوتی ہے کہ تصویریں دکھاؤ ، میرے پاس ہر موقع کی تصاویر ہیں ، اور اُن البم میں کوئی بھی چوری شدہ تصویر دیکھ کر مجھے یہی سُننا پڑتا ہے کہ دیکھو ذرا اس چور کو ہم تلاش کر کر کے پاگل ہو گئے اور تصویر یہ لے کر آگئی تھی
اس کے علاوہ ایک بار منی پلانٹ چُرا کر بھاگی تھی — منی پلانٹ جب بھی لگاتی تھی وہ مُرجھا جایا کرتا تھا میری دوست نے کہا منی پلانٹ کسی گھر سے بغیر پوچھے توڑ کر لاؤ اور لگا لو دیکھنا لگ جائے گا — وہ منی پلانٹ بھی نہیں لگا تھا بعد میں خرید کر لگایا اب ہر طرف منی پلانٹ کی بہار ہے
کچھ دن پہلے بھائی نے کہا مجھے بہت اچھے ایس ایم ایس آئے ہیں مگر مجھے بھیجے نہیں بھائی نماز پڑھنے گئے موبائل گھر پر تھا میں نے اپنے نمبر پر ایس ایم ایس سینڈ کر کے ڈیلیوری رپورٹ ڈیلیٹ کی اور موبائل رکھ دیا مگر پکڑی گئی مجھے نہیں پتہ تھا کہ بھائی کے موبائل میں سینڈ میسج سیو رہتے ہیں ، پھر بڑی مشکل سے جان بخشی ہوئی کچھ باتیں بنا کر
ویسے تو بہت ساری حسین چیزیں دیکھ کر دل چاہتا ہے چُرا لی جائیں کسی کی مسکراہٹ ، کسی کے بات کرنے کا انداز ، کسی کے چہرے کا خوبصورت سا تِل اور کسی کی چھوٹی سی ناک بھی
میری ایک کزن کی چھوٹی سی ناک مجھے بڑی پیاری لگتی ہے میں ہمیشہ اُس کو کہتی ہوں بچا کے رکھنا کسی دن چوری نہ ہو جائے ناک
یہ تو تھیں میری کچھ چوریاں، ور کچھ حسین چوری کے اردے
ڈاکہ نہیں مارا اب تک سوچ رہی ہوں کہ —- آپ سب نے کبھی کچھ چُرایا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ دل نہ لکھ دے کوئی دل کے علاوہ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھیگا بھیگا دسمبر ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دسمبر کا مہینہ ہو اور ساتھ بارش ہو تو سردی کے موسم کا مزہ ہی اور ہوتا ہے ، یوں تو کل کی تیز بارش کے بعد اب تک سردی میں کوئی خاص کیا عام اضافہ بھی نہیں ہوا مگر موسم اتنا حسین ہے کہ بس ،گرجتے بادل ، تیز ہوا کے ساتھ زبردست سی بارش میں جھومتے درخت ،بوندوں کی ٹپ ٹپ ، کتنا حسین منظر ہے واہ ، خزاں کی وجہ سے بادام کے پتّے ریڈ ہو چکے ہیں ، ریڈ پتّوں سے بھرا ہوا آنگن بھیگے ہوئے پتّوں پر چلنا بہت اچھا لگتا ہے ،کینوں آج کل آدھے اورنج آدھے گرین ہیں بارش سے نکھر کراتنے حسین لگ رہے ہیں کہ بس ،ہری مرچیں دُھل کر نکھر گئی ہیں عید کے لیئے میک اپ ہو گیا سب پودوں کا ،:smile بارش کے بعد جو بوندیں پتّوںاور پھولوں پررک جاتی ہیں وہ منظر بھی دیکھنے میں خوبصورت لگتا ہے، رات کی رانی کی مہک اور ساتھ مٹی کی خوشبو اتنی خوبصورت ملی جلی سی مہک ہے دل چاہ رہا ہے ایسی مٹی کی مہک یوں ہی پھیلی رہے ، مگر ابھی تو عید ہے 3 دن بعد مزید بارش ہو تو میں بھی دسمبر کے مزے لوں ، ابھی تو صفائی دھلائی میں خرچ ہو گئی ہوں میں:nwh پھر عید کے کام ، مگر اتنا حسین موسم ہو تو اس حسین موسم کی خاطر صفائی کرنا دل و جان سے قبول ،بارش کے ساتھ ہی فرمائشوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے یہ پکاؤ وہ کھلا دو بنا کے ، آج کی فرمائش کھیر کی تھی بہت پوچھا کہ کھیر کا کیا تعلق بارش سے جواب ملا پکوڑوں کے ساتھ کھائی جائے گی میں نے تو بارش انجوائے کر لی حسین نظاروں کے ساتھ بارش کے پکوان بنا کر جہاں بھی بارش ہو رہی ہے سب اس حسین موسم کے مزے لیں سوائے سارہ کے
بھیگنے کا اک مسلسل سلسلہ بارش میں ہے
کیا کسی موسم میں ہوگا جو مزا بارش میں ہے
یُوں کُھلی سڑکوں پر مت پھرنا کہ موسم غیر ہے
اک تو موسم غیر، پھر ٹھنڈی ہوا بارش میں ہے
سانس لیتے پھل ، لچکتی ٹہنیاں ، ہنستے گلاب
ایسا منظر بھی سرِ شاخِ حیا ، بارش میں ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

8 تبصرے »

  1. آپکی ۳ اپریل ۲۰۰۸ تک کی تحریریں تو میرے پاس بھی ہیں
    چاہئیں تو دسنا

  2. hijabeshab Said:

    ڈفر ، نیکی اور پوچھ پوچھ 🙂 جب آپ کو فرصت ہو مجھے ای میل کر کے ثوابِ دارین حاصل کریں ، اور شکریہ کہنے کا موقع دیں🙂 میرا ای میل ایڈریس وہی ہے جو تبصرے میں لکھتی ہوں ۔۔

  3. hijabeshab Said:

    ویسے آپ کا تبصرہ ادھورا ہے پتہ نہیں آپ نے آگے کیا لکھنا تھا 😕

  4. تبصرہ پورا ہے لیکن اختتام پنجابی لفظ پہ ہے شائد اسی وجہ سے ادھورے پن کا احساس ہوا ہو گا۔
    اور میرے پاس ای میل کوئی نی ہے آپکا
    کبھی میرے بلاگ پہ کمنٹا ہو تو تبصرے کے ساتھ ای میل آئے بھی

  5. hijabeshab Said:

    او اب سمجھ آیا وہ دسنا تھا ۔۔ لگتا ہے نظر کمزور ہوگئی ہے میری میں دسنا کو دستا سمجھ رہی تھی ، ڈفر آپ کے بلاگ پر کمنٹ کیا تو ہے مگر کافی ٹائم ہوگیا ۔۔ اوکے میں کروں گی کمنٹ 😳

  6. ڈفر پا جی مطلب بھائ سے ہے پاجی نہیں کہہ رہی اگر ہمارا بھی کوئ گُمشُدہ خزانہ آپ کے پاس ہو تو ہمیں بھی دسنا،،،،

  7. ہے جی آپکا خزانہ بھی
    ۸ جون ۲۰۰۸ تک کا

  8. واہ جی واہ مزے آگئے اپنے تو،،،،


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: