حسرت

کل رات بارش کی وجہ سے لائٹ گئی تو پہلے چارجر کی روشنی میں چھت تکتی رہی مگر کب تک جلد ہی بور ہوگئی اس کام سے ۔۔ پھر سوچا کہ لائٹ آنے کی امید تو نہیں جلدی، تو موبائل پر ایف ایم سنا جائے یا نہیں ۔۔ جواب آیا ہاں میں کہ اگر بیٹری نے ساتھ چھوڑا تو کل کی کل دیکھیں گے ۔۔ ایف ایم آن کیا تو لوگ فون کر کے اپنے اپنے علاقے کے بارے میں بتا  رہے تھے کہ وہاں کیسا موسم ہے بارش ہو رہی ہے یا نہیں ۔۔ اس دوران ایک فون کرنے والے صاحب سے پوچھا گیا لائٹ ہے آپ کی طرف ۔۔ جواب ملا یہاں بجلی ہے ہی نہیں  :?  پھر ایک دوسرے صاحب نے بھی یہی کہا تو پریزینٹر نے حیرت سے کہا کیا واقعی آپ کے علاقے میں بجلی نہیں ہے ؟؟ جواب ملا نہیں ۔۔ مجھے بھی حیرت ہوئی کہ اس ترقی یافتہ دور میں پاکستان کے کچھ علاقے آج بھی بجلی سے محروم ہیں ۔۔ ہماری طرف تو لائٹ رات ایک بجے کی گئی شام 6 بجے آئی ۔۔ جلتی کڑھتی تو رہی میں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے مگر پھر اُن صاحب کی بات یاد آتی تو کچھ دیر کے لیئے جلنا کڑھنا کم ہو جاتا کہ چلو ہمارے پاس بجلی ہے تو سہی یہ الگ بات کہ کے۔ای۔ایس۔سی والے ڈانس کرتے کرتے جب سوئچ پر ہاتھ پڑ جائے بجلی بند کر دیتے ہیں   👿 کیا پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہو سکتا کہ بارش ہو اور لائٹ نہ جائے 😕 میرے خیال میں نہیں ہو سکتا یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو سکتی  :(  

5 تبصرے »

  1. زبردست پِھر سے وُہی مزے کی تحریریں پڑھنے کو مِلیں گی ،،،
    ہم لوگ شادی کے بعد لندن گئے تو میں نے مامُوں سے پوچھا کہ مامُوں یہاں بِجلی نہیں جاتی تو کہنے لگے بیٹا جی کہاں؟؟؟؟
    آپ کی بات سے مُجھے اِتنی پُرانی بات یاد آگئ،،،،

  2. جعفر Said:

    نئے بلاگ کی مبارکباد
    اور پرانے کا پرسہ
    بارش ہو اور بجلی نہ جائے؟
    واقعی ہم پاکستانی بہت ناشکرے ہیں
    D:

  3. اب تو جی بجلی کو بھول جائیں
    لوگوں کے دماغوں کی بتی گل کرنے کے پروگرام ہیں اس جمہوری عوامی حکومت کے

  4. بارش کے بعد بجلی اس ليے جاتی ہے کہ کھمبے اور ننگی تاروں وغيرہ سے کرنٹ لگنے کا چانس پيدا ہو جاتا ہے

  5. hijabeshab Said:

    شکریہ جعفر ۔۔ اب دل کا کیا کروں جو لائٹ کے ہوتے ہوئے بارش انجوائے کرنا چاہتا ہے 🙂

    پھپھے کٹنی ۔۔ بارش کے بعد بجلی جائے ناں پہلے سے چلی جاتی ہے 🙄


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ Log Out / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: