السّلامُ علیکُم

جانے کون سی گھڑی تھی اچھی یا بری  ۔۔ جب مجھے کچھ ڈھیٹ لوگوں نے مل کر اردو ٹیک پر بلاگ بنانے کو کہا ، میں نے تو جان چُھڑائی کے نہیں آتا آپ لوگوں میں سے کوئی بنا دے اور اتنے اچھے لوگ سچی بنا ہی دیا ۔۔ اور مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ بلاگ پر کیا لکھا جائے  🙄 بلاگ تھا تو کچھ لکھنا ہی تھا تو کچھ پرانے قصّے لکھے کچھ شاعری لکھی اور زبان کے چٹخارے بھی لکھ ڈالے ۔۔ پھر ایک دن پتہ چلا اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے بلاگ غائب ہیں ۔۔ ایک میں اور شاہدہ آپی مل کر انتظار کی گھڑیاں گنتے رہے اور بلاگ کی واپسی ہوئی ۔۔ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ بلاگز کی خاص بات یہ تھی کہ ہر خاص موقع پر جیسے عید بقرعید جشنِ آزادی پر چھٹی پر چلا جاتا تھا اور مصروف ہم بھی ہوتے تھے تو صبر کر لیتے تھے کہ چلو کوئی بات نہیں ۔۔ پھر ایک دن اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے بلاگ ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ  😥 میری معصوم سی شاہدہ آپی بلاگ کے واپس آنے کی جو بھی نیوز پتہ چلتی مجھے بتاتی رہتیں ۔۔ جبکہ میں نے تو کہا بھی تھا کہ بلاگ پر فاتحہ پڑھ لیں ہمارے بلاگ ایک بدتمیز سُنڈی کھا گئی ہے 😆 بلاگ کے اتنے غمناک سانحے کے بعد دل تو نہیں تھا کہ پھر سے کوئی نیا تجربہ کروں مگر ہائے یہ ظالم دنیا کے لوگ بلاگ بنا لو کب بناؤ گی کہہ کہہ کہ اُکسایا اور میں معصوم پھر باتوں میں آگئی  😳
اب دیکھتے ہیں کہ نیا بلاگ کیسے کیسے رنگ دکھاتا ہے قصّہ مختصر یہ کہ حجاب کی واپسی ہوگئی  🙂

 

Advertisements

17 تبصرے »

  1. ما شاء اللہ! یعنی کہ واہ بہت خوب۔

  2. عثمان Said:

    خوش آمدید!
    اور دوسرا جنم مبارک!!

  3. sumara Said:

    Welcome back

  4. شگفتہ Said:

    السلام علیکم

    خوش آمدید حجاب !

    بلاگ دنیا میں واپس دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ بلاگ پر فونٹ سائز یہی رکھیں گی یا کچھ اس سے بڑا کریں گی ؟ اور اسمایلیز بھی کہیں سے ڈھونڈ لائیں ضرور ۔

  5. السلام علیکم اپی مبارک ہو اللہ سب بہتر کرے گا انشاءاللہ

  6. مبرُوک،،،،
    شُکر ہے کہ واپسی ہُوئ حِجاب آپ کی ورنہ میں تو آپ کی جگہ پر بھی دِل برداشتہ ہو رہی تھی بھئ سوچو میرے جیسی بندی کیسے کیسے پریشان نا ہوتی چلو اب مِل کر پھرسے ایک نئ دُنیا سجاتے ہیں پُرانے دُکھوں پر اور کِتنے دِن تک روتے رہیں گے کہ اب سُنڈیوں کو کیا کہہ سکتے ہیں اپنے کھیت سلامت دُوسروں کے اُجاڑ دو بے شک؟؟؟؟
    بہر حال واپسی کی بہُت بہُت مُبارک ہو،،،،
    شُکر اب فونٹ بڑا ہُوا اور ہاں بلاگ کا نام بہُت خُوبصُورت رکھا ہے آپ نے ،،،،

  7. Saad Said:

    خوش آمدید

  8. نویں نکور بلاگ کی مبارک ہو جی
    ورڈپریس کبھی چھٹی پہ نہیں جاتا
    امید ہے اس دفعہ مسلسل تحریریں پڑھنے کو ملتی رہیں گی
    😀

  9. السلام علیکم اور باز خوش آمدید۔ اردو ٹیک کا تو اللہ ہی حافظ تھا آپ نے اچھا کیا جو نیا بلاگ بنا لیا۔

  10. میں بہت عرصے سے اپ کا نام مختلف بلاگز کے تبصروں میں دیکھتا تھا اور یہ کچھ اندازہ بھی تھا کہ آپ خود بھی بلاگنگ کرتی ہیں مگر کوئی لنک نہیں ملتا تھا کسی بلاگ کا۔ آج شاہدہ صاحبہ کے بلاگ سے آپکی بلاگستان میں واپسی کی خبر ملی تو خوشی ہوئی اور چلا آیا۔ اب کے چونکہ آپکا بلاگ ایک stable platformپر ہے اس لیئے امید ہے انشاء اللہ پائدار ہو گا۔

  11. ميں تو جب سے بلاگ دنيا ميں آئی ہوں آپکے بلاگ کو غائب ہی پايا ہے اب غائب نہيں ہونا دوسرے جنم کے بعد تيسرے ميں نفسا نفسی ہو گی بلاگ نہيں

  12. السلام علیکم ..افسوس ہوا آپ کے بلاگ کی جدائی کا سن کر .. واپسی مبارک ہو .. 🙂

  13. hijabeshab Said:

    آپ سب کا شکریہ ۔۔ اور بلاگ پر خوش آمدید 🙂

  14. hijabeshab Said:

    اسماء ، میرا بلاگ خود مجھے نظر نہیں آ رہا تھا 😛

    احمد عرفان شفقت ۔۔ میں خود اپنے بلاگ کا لنک تلاش کرتی رہتی تھی 😛

  15. پہلی بار تو ہم آپ کو خوش آمدید کہنے سے قاصر رہے۔ لیکن اب دوسری بار آپ کی آمد ہوئی ہے تو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید

  16. السلام علیکم حجاب۔
    ماشاء اللہ۔۔۔ آخرکار واپسی ہو ہی گئی 🙂 مبارک ہو۔

  17. hijabeshab Said:

    شکریہ اسد اور نئے بلاگ پر خوش آمدید

    وعلیکُم السّلام عمار اور نئے بلاگ پر خوش آمدید 🙂


{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: