کتنے اچھے دن تھے بلاگرز ٹیگ ٹیگ کھیلا کرتے تھے ۔۔۔ پھر یوں ہوا کہ کوئی کہیں مصروف ہوا تو کسی نے بلاگنگ چھوڑ دی ۔۔ کافی عرصے بعد عمار نے ٹیگ کا سلسلہ پھر شروع کیا ہے لیکن سوال مشکل اور خشک لکھ ڈالے بلکل آج کل کی خشک سردی کی طرح ۔۔۔ لیکن پھر بھی جواب حاضر ہے اور ساتھ ہی ٹیگ کر رہی ہوں ، عمار ، جعفر ، عمران اقبال ، یاسر جاپانی ، ضیاءالحسن ۔۔
1- 2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
پچھلے سال عمرہ کرنے کا ارادہ تھا پورا نہیں ہوا ، اللہ سے دعا ہے اس سال یہ خواہش پوری ہو جائے آمین ۔۔۔
2۔ 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
21 دسمبر 2012 کا دیکھنا ہے کیا ہوتا ہے ۔۔۔
3۔ 2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
غصہ کچھ کم کرنے لگی ہوں ، چہرے کے تاثرات چھپانا بھی سیکھ گئی ہوں ۔۔۔
4۔ 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
کے ۔ ای ۔ ایس ۔ سی کے بلاوجہ بھیجے گئے بند میٹر کا 20000 کا بِل ٹھیک کروانے میں ناکامی ۔۔۔ ساتھ ہی ڈھیٹ بننے کی کوشش میں ناکامی ![]()
5۔ 2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ پو؟
پچھلے سال شاپنگ کے لیئے بہت زیادہ گئی ، مجھے شاپنگ کا شوق نہیں لیکن دھمکیاں اور ڈانٹ پھٹکار کے بعد زبردستی مجھے یہ کام کرنا پڑا ۔۔ جتنی صلواتیں سنی میں نے وہ یادگار ہے ۔۔
6۔ سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
سر میں درد محسوس ہوا تھا پہلی جنوری کی رات ![]()
7۔ کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
سائیکل اور تانگہ چلانا سیکھنا چاہتی ہوں یہ ہنر مجھے نہیں آتے اور مستقبل میں ضرورت پڑ سکتی ہے اس کی ![]()
ٹیگ پوسٹ ۔۔
13 Comments »
{ RSS feed for comments on this post} · { TrackBack URI }

یاسرخوامخواہ جاپانی Said:
on January 4, 2012 at 4:21 am
(1) عمرہ ہی کرنا چاہتا تھا۔۔انشااللہ اس سال ضرور کروں گا۔
(2) میں انتظار نہیں کیا کرتا ۔۔صبر کر لیتا ہوں۔۔ اللہ مالک جی
(3) چھوٹے بھائی کو بڑی مشکل سے پاکستان کی سیاست سے بھگا کر سعودیہ مزدوری کیلئے بھیجا ۔۔ٹک جائے تو بہت بڑی کامیابی ہے۔۔۔
(4) کوئی نہیں ۔۔الحمد اللہ
(5) دوست کی بیٹی کی اچانک شادی ۔
(6) کوئی خاص نہیں۔۔سب ٹھیک ٹھاک ہے
(7) اللہ خیر کرے کپڑے سینے کا شوق ہو رہا ہے۔۔۔۔جاپان میں شلوار قمیض سینا والا کوئی نہیں ہے۔
NOOR Said:
on January 4, 2012 at 8:45 am
بھت خوب
احمد عرفان شفقت Said:
on January 4, 2012 at 9:03 am
غسہ کم کر لینا اور چہرے کے تاثرات پر کنٹرول پا لینا۔۔۔ دونوں بہت ہی مشکل کام ہیں۔ بڑی کامیابی ہے یہ آپکی واقعی میں۔
ضیاءالحسن خان Said:
on January 4, 2012 at 11:02 am
کیا کرنا کیا ہے اس ٹیگ کا ۔۔۔۔۔ کیا کوئی جوابات دینے ہیں ۔۔۔۔۔ اور سات میں سے کتنے سوالوں کے جوابات دینے ہیں یا سب تے سب لازمی ہیں
Zainab Wahidi Said:
on January 4, 2012 at 1:06 pm
سائیکل میں چلا لیتی ہوں رکشہ اور ویسپا چلانے کی بہت خواہش ہے
انشاءاللہ 2020 میں سیکھ جاؤں گی خاصی کند ذہن ہونا تمہاری طرح
hijabeshab Said:
on January 4, 2012 at 4:57 pm
یاسر یہ کیا ، آپ کو یہ سوال اپنے بلاگ پہ لکھ کے جواب دینے تھے اور کچھ بلاگرز کو ٹیگ کرنا تھا تاکہ سلسلہ چلتا رہے ۔۔ اور کپڑے سینے کا شوق واہ ۔۔ مشورے کی ضرورت پڑے تو مجھ سے لے لیجئے گا مفت مشورہ ، میں مردانہ شلوار قمیض اچھی سلائی کرتی ہوں ۔۔
شکریہ نور ۔۔
احمد عرفان شفقت ، بڑی مشکل سے چہرے کے تاثرات چھپانا سیکھا میں نے واقعی کامیابی ہے ۔۔
ضیاء ان سوالوں کو اپنے بلاگ پہ لکھیں اور جواب دیں ساتھ کچھ بلاگرز کو ٹیگ کریں ۔۔ سب سوالات کے جواب لازمی ہیں ورنہ فائن ہوگا ۔۔
زینب ، واہ یعنی تمہیں مشکل نہیں ہوگی مستقبل میں ۔۔۔ میں نے کبھی سائکل چلائی ہی نہیں ۔۔۔
عادل بھیا Said:
on January 4, 2012 at 8:50 pm
اللہ کرے آپکو عمرے کی سعادت بہت جلد نصیب ہو
hijabeshab Said:
on January 5, 2012 at 11:51 pm
آمین ۔۔
ام تحریم Said:
on January 4, 2012 at 9:11 pm
آپ لوگوں کے انٹرویوز پڑھ کر اچھا لگا جی
عمران اقبال Said:
on January 5, 2012 at 3:38 pm
ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ حجاب۔۔۔ اور آپ کے جوابات پڑھ کر بھی حسب معمول مزہ ہی آیا۔۔۔
Ruby Said:
on January 5, 2012 at 4:54 pm
بہت خوب! آللہ سب کی مرادیں بر آٰٰییں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
hijabeshab Said:
on January 5, 2012 at 11:52 pm
تحریم اور عمران شکریہ ۔۔
روبی آپ کی دعا پر آمین اللہ آپ کی مرادیں بھی پوری کرے ۔۔۔ آمین ۔۔
کاشف نصیر Said:
on January 7, 2012 at 9:13 pm
ہممم